بریکنگ, غزہ کے واحد بجلی گھر میں ایندھن ختم ہو گیا، بجلی کی فراہم معطل

،تصویر کا ذریعہGetty Images
غزہ کے واحد بجلی گھر میں ایندھن ختم ہونے کے بعد علاقے کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
سنیچر کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کر کے اس کی بجلی، ایندھن، خوراک، سامان اور پانی کی سپلائی پر بندشیں لگا دی تھیں۔
اس کا مطلب ہے کہ غزہ کے لوگ اب بجلی کے لیے جنریٹرز پر انحصار کریں گے اور وہ بھی اس صورت میں اگر انھیں چلانے کے لیے ایندھن میسر ہو۔










