شاہی خاندان ملکہ کی تدفین کے سات دن بعد تک سوگ منائے گا، شاہ چارلس کا خطاب آج متوقع

بکنگھم پیلس کے مطابق شاہی خاندان آج سے لے کر ملکہ الزبتھ کے جنازے کے سات دن بعد تک حالتِ سوگ میں رہے گا۔ ملکہ کی وفات کے بعد بادشاہ بننے والے شاہ چارلس سوم نے اپنی والدہ کی وفات کو شدید ترین اداسی کا لمحہ قرار دیا ہے۔ ملکہ کے مداح ان کی یاد میں ان کے محلات اور گرجا گھروں کے باہر جمع ہو رہے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. ملکہ الزبتھ دوم کی وفات

    برطانیہ پر طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید۔ اس صفحے پر آپ اس بارے میں تازہ ترین خبریں، فیچر اور تجزیے پڑھ سکیں گے

  2. چارلس سوم برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے