پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 104 مریض ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 104 مریض ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ انڈیا کی ریاست بہار کے ضلع بکسر میں گنگا کنارے کم از کم 40 لاشوں کو پانی میں تیرتے دیکھا گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. انڈیا میں کورونا کی دوسری لہر: ’دوا مل جاتی تو شاید وہ بچ جاتی‘

    انتباہ: اس ویڈیو کے مناظر آپ کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں!

    طبی وسائل کی عدم موجودگی اور کووڈ کی بروقت تشخیص نہ ہونے کے باعث پنکج موریا نے اپنی 35 سالہ بیوی ریکھا کو کھو دیا۔

    انڈیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ہسپتالوں کو ایک ایسے بحران سے دوچار کیا ہے جس کے لیے وہ تیار ہی نہیں تھے۔

    بڑے شہروں کے علاوہ انڈیا کے دیہاتی علاقوں میں بھی حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں اور ملک میں ہلاکتوں کی اصل تعداد شاید کبھی سامنے نہ آسکے۔

    بی بی سی کو کئی ہسپتالوں میں خفیہ فلمنگ کے ذریعے کیا پتا چلا؟ یوگیتا لیمائے کی رپورٹ۔

  2. بریکنگ, پاکستان میں کووڈ 19 کے مزید 3447 متاثرین، 78 ہلاکتیں

    Pak

    ،تصویر کا ذریعہReu

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3447 افراد میں کوووڈ کی وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ایک دن میں مزید 78 افراد کووڈ 19 وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں 37756 کیے گئے ٹیسٹوں میں وبا کے مثبت آنے کی شرح 9.12 فیصد رہی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. کووڈ 19: انڈیا میں تین لاکھ 66 ہزار سے زیادہ نئے یومیہ متاثرین، 3700 سے زائد اموات

    India

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    انڈیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 366310 افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ انڈیا میں گذشتہ روز 3745 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. بی بی سی اردو کے نئے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    India

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    کورونا وائرس کی کوریج کے لیے بی بی سی اردو کے نئے لائیو پیج میں خوش آمدید۔

    انڈیا میں یومیہ ہلاکتوں اور نئے متاثرین کی تعداد قدرے کمی نظر آئی ہے اور یہ امید ہو چلی ہے کہ شاید لہر کا عروج آ چکا ہے تاہم چند ماہرین ابھی بھی سمجھتے ہیں کہ خطرہ ابھی نہیں ٹلا۔

    اسی طرح انڈیا، پاکستان اور دنیا بھر سے کورونا وائرس کی تازہ ترین خبروں کے لیے اس پیج کو بک مارک کر لیں جہاں ہم اپنے قارئین کے لیے مزید خبریں پیش کرتے رہیں گے۔

    گذشتہ چند روز کی خبروں کے بارے میں جاننے کے لیے آپ ہمارے پچھلے لائیو پیج کو یہاں پڑھ سکتے ہیں۔