پنجاب میں کورونا وائرس کے 1906 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 312,522 ہو گئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے کے دارالحکومت لاہورمیں 734 سامنے آئے ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں مزید 35 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس کے بعد شہر میں اموات کی کل تعداد 3577 ہو چکی ہے۔
صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 68 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اموات کی کل تعداد 8809 ہو چکی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 4,656,815 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 262,555 ہو چکی ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد
شہروں کے اعدادو شمار میں ننکانہ 36، قصور 5، شیخوپورہ 36، راولپنڈی 147، جہلم 4، چکوال 10، مظفرگڑھ 12 اور گوجرانوالہ 27 میں کیسز رپورٹ ہوئے۔
سیالکوٹ 17، نارووال 1، گجرات 3، منڈی بہاؤالدین 16، ملتان 188، خانیوال 19، راجن پور 8، لیہ 16، ڈیرہ غازی خان 29 اور وہاڑی میں 18 کیس سامنے آئے۔
فیصل آباد 142، چنیوٹ 12، ٹوبہ ٹیک سنگھ 20، جھنگ 49 اور رحیم یار خان میں 103 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان
سرگودھا 92، میانوالی 1، خوشاب 2، بہاولنگر 14، بہاولپور 51، لودھراں 6، بھکر 9، ساہیوال 39، پاکپتن 5 اوراوکاڑہ میں 35 کیس سامنے آئے۔