کیا انڈیا میں وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں کمی واقع ہو رہی ہے؟
انڈیا اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔
تاہم حکومتی دعؤوں کے مطابق اب کئی علاقوں میں اس وبا کے اثرات میں کمی واقع ہو رہی ہے یعنی کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کچھ ٹھہراو دیکھنے میں آیا ہے۔
انڈیا میں مارچ کے وسط سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس کے بعد اس میں مزید شدت آ گئی۔ 30 اپریل تک تو اس میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا جب پہلی بار ایک ہی دن میں انڈیا میں چار لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے۔
اس کے چند بعد ان کیسز میں کمی واقع ہوئی اور یہ تین مئی کو تین لاکھ اور ساٹھ ہزار تک رہ گئے، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا کہ اب انڈیا میں کورونا وائرس کی انتہا ختم ہو چکی ہے۔
مگر گذشتہ چند دنوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ میں پھر زیادہ اضافہ دیکھنے کو آیا۔
پانچ مئی کو یومیہ کیسز کی تعداد چار لاکھ اور 12 ہزار تک جا پہنچی۔ گذشتہ سات دن کا ڈیٹا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
انڈیا میں یومیہ ٹیسٹ کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ پہلے یومیہ 20 لاکھ ٹیسٹ ہوتے تھے جو اب کم ہو کر 15 لاکھ رہ گئے۔
تاہم اگر گذشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادوشمار پر نظر دوڑائی جائے تو اس سے پتا چلتا ہے کہ کورونا وائرس اب بھی انڈیا میں تباہی پھیلا رہا ہے، جہاں ایک دن میں چار لاکھ اور چودہ ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔