بریکنگ, پاکستان میں تین دن کے بعد یومیہ اموات 100 سے کم، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے چار ہزار نئے متاثرین کی تشخیص
پاکستان میں گذشتہ تین روز سے مسلسل 100 سے زیادہ اموات کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس تعداد میں کمی نظر آئی اور 58 افراد کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔
دوسری جانب یومیہ متاثرین کی تعداد میں بھی کچھ کمی آئی اور گذشتہ چار روز کے بعد پہلی بار پانچ ہزار سے کم متاثرین کی تشخیص کی گئی ہے۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے 44 ہزار کے قریب ٹیسٹس کیے گئے اور پازیٹیویٹی ریٹ 10.30 فیصد رہا۔