آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

کورونا: امریکہ میں کیلیفورنیا کے بعد فلوریڈا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بن گئی

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے. فلوریڈا میں مزید 9300 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ کیلیفورنیا کے بعد یہ امریکہ کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست بن گئی ہے۔

لائیو کوریج

  1. انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ’اوپن ایئر سکول‘ لاک ڈاؤن کا انوکھا توڑ

  2. آندھراپردیش میں سینیٹائزر اور جعلی شراب پینے سے 38 افراد ہلاک

  3. کیا پاکستان میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار قابل بھروسہ ہیں؟

  4. ترکی کا سوشل میڈیا بل: آن لائن اظہار رائے کے خلاف کریک ڈاؤن

  5. آکسفورڈ یونی ورسٹی ویکسین ٹیم کی سربراہ سارا گلبرٹ کون ہیں؟

  6. ’آج پاکستان میں استعفوں کا دن ہے۔۔۔’

  7. حج 2020: ’کوئی کام نہیں، کوئی تنخواہ نہیں، کچھ بھی نہیں‘

  8. کورونا وائرس: پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر نو روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

  9. کورونا ویکسین سے متعلق جھوٹے اور گمراہ کن دعوؤں کی حقیقت

  10. انڈیا کورونا کے پھیلاؤ کے وجوہات کو تسلیم کرنے پر تیار کیوں نہیں ہے؟

  11. بریکنگ, پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 11 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے محکمہ صحت کے فوکل پرسن برائے کووڈ 19 ڈاکٹر ندیم الرحمن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 436 افراد کے ٹیسٹ لیے گے جن میں سے 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ان کے مطابق مجموعی طور پر اس خطے میں 2034 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    ان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس خطے میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1449 ہو گئی ہے۔

    ڈاکٹر ندیم الرحمن کے مطابق اب تک اس خطے میں اب تک 24892 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

  12. کورونا وائرس اگر چمگادڑوں میں رہتا ہے تو وہ بیمار کیوں نہیں ہوتیں؟

    سائنسدانوں نے دنیا کی چھ چمگادڑوں کے جینیاتی بلیو پرنٹ کی تشریح کی ہے جس سے ان کی ’غیر معمولی قوت مدافعت‘ کے اشارے ملتے ہیں اور یہ نظام ہی انھیں مہلک وائرس سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    محققین کو ان معلومات کے ذریعے ان رازوں سے پردہ اٹھانے کی توقع ہے کہ چمگادڑ کیسے بیمار ہوئے بغیر کورونا وائرس رکھتی ہیں۔

    محققین کا کہنا ہے کہ اس سے موجودہ اور مستقبل کے وبائی امراض کے دوران انسانی صحت کی مدد کے لیے حل فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

    یونیورسٹی کالج ڈبلن کی پروفیسر ایما تیلنگ کا کہنا ہے کہ ’شاندار‘ جنیاتی ترتیب سے پتا چلتا ہے کہ چمگادڑوں کا ’مدافعتی نظام بہت انوکھا‘ ہوتا ہے۔

    اور یہ سمجھنا کہ کس طرح چمگادڑ بیمار ہوئے بغیر وائرس کو برداشت کر سکتی ہیں، کووڈ۔19 جیسے وائرس کا علاج دریافت کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

  13. اسلام آباد میں ’کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 2400 رہ گئی ہے‘

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہاں کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2400 رہ گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی آئی ہے۔ ’آج 1915 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 20 مثبت آئے۔‘

    ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اسلام آباد کا کہنا ہے کہ کل ایک لاکھ 78 ہزار 421 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ’آج وفاقی دارالحکومت میں نئے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد سے کم تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحیٰ کے لیے جاری ضابطہ اخلاق پر پابندی کے حوالے سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔

    ’اسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران گراں فروشی اور ایس او پی پر عملدرآمد کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ شہریوں سے گزارش ہے گھروں تک محدود رہیں۔ بچے اور بزرگ افراد مویشی منڈیوں نہ آئیں۔

    ’عوام اور تاجروں کے تعاون اور ضابطہ اخلاق پر پابندی کے بعد کووڈ 19 کے مریضوں میں واضح کمی آئی۔‘

  14. اسلام آباد کے کورونا آئی سی یو تک خصوصی رسائی

    پاکستان میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا رہا ہے۔ طبی عملے کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی علامات کو چھپایا جاتا ہے اور اسے ایک سٹیگما سمجھا جاتا ہے۔ کئی لوگ اب بھی اسے جھوٹ قرار دیتے ہیں، اور کچھ کے خیال میں ڈاکٹر مریضوں کو مار رہے ہیں۔ بی بی سی کی نامہ نگار فرحت جاوید اور موسی یاوری کو اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز کے کورونا آئی سی یو میں خصوصی رسائی دی گئی۔ انھوں نے وہاں تعینات ڈاکٹروں سے ملاقات کی جو وائرس کے ساتھ ساتھ افواہوں کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں۔

  15. لاک ڈاؤن کے دوران آئس کریم کی فروخت میں اضافہ

  16. ’شہری قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کو ترجیح دیں‘

    ریڈیو پاکستان کے مطابق صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مویشی منڈیوں میں جانے کی بجائے قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کو ترجیح دیں۔

    اتوار کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے تمام فریقوں کی مشاورت سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    انھوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شہروں کے اندر قربانی کے جانوروں کی فروخت اور مویشی منڈیوں کے قیام پر سخت پابندی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر شہریوں نے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا تو یہ وبا مزید پھیلے گی۔ ’عید کی نماز کی ادائیگی کے دوران بھی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کی جانی چاہیے۔‘

  17. بلوچستان میں کورونا کے 23 نئے متاثرین کی تصدیق

    بلوچستان میں کورونا کے 23 نئے متاثرین کے اضافے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 11601 ہوگئی ہے۔

    کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 136 ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 26 جولائی 2020 کو کورونا کے صرف 639 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 23 مثبت آئے۔

    بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 57535 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 45934 کے نتائج منفی آئے۔

    بلوچستان میں مجموعی طور پر 133569 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے اب تک 9976 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

  18. اسلام آباد کے کون کون سے علاقے کورونا سے متاثرہ

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایک نقشہ جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کون کون سے علاقے کووڈ 19 کی عالمی وبا سے اس وقت متاثرہ ہیں اور کہاں کہاں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

    شہر میں تاحال کل متاثرین کی تعداد 14841 ہے جبکہ 163 اموات ہوئی ہیں اور 12253صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    گذشتہ روز 1915 یومیہ ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

  19. فلوریڈا اب امریکہ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ریاست

    امریکی ریاست فلوریڈا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 9300 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب یہاں نیویارک سے بھی زیادہ کل متاثرین ہیں اور یہ امریکہ میں کووڈ 19 سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ریاست بن گئی ہے۔

    گذشتہ ہفتوں کے دوران فلوریڈا میں یومیہ 10 ہزار سے زیادہ یومیہ متاثرین کی تصدیق ہوئی تھی۔ یہاں کل متاثرین کی تعداد 423855 متاثرین ہے۔ جبکہ کیلیفورنیا میں سب سے زیادہ 448487 متاثرین ہیں۔

    امریکہ میں نیوریارک کو وائرس کا مرکز سمجھا جاتا تھا۔ یہاں سب سے زیادہ 32 ہزار اموات کووڈ 19 سے ہوئی ہیں۔

    یہاں متاثرین میں بڑے اضافے کے باوجود ریاست کے گورنر ران ڈی سینٹز کہتے ہیں کہ وہ ماسک پہننا لازم نہیں کریں گے اور سکولوں کو شیڈول کے مطابق اگست میں کھول دیا جائے گا۔

  20. جنوبی افریقہ کے چوتھے وزیر میں کورونا کی تشخیص

    جنوبی افریقہ کے وزیر تجارت ابراہیم پٹیل میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔ افریقہ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک، جنوبی افریقہ میں چوتھے وزیر میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔

    کابینہ کی ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ 58 سالہ ابراہیم پٹیل کو ان کے ٹیسٹ کے نتائج سنیچر کو موصول ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’وزیر ابراہیم پٹیل نے خود ساختہ قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ وہ گھر سے کام کریں گے۔‘

    ’وزیر کے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی آئسولیشن میں رہنے کا کہا گیا ہے۔‘

    افریقہ میں چار وزیروں اور متعدد رکن پارلیمان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرین کے اعتبار سے جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر سب سے متاثرہ ملک ہے۔