بریکنگ, کورونا وائرس: پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک اور ہلاکت، پانچ نئے مریض, پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کل متاثرین: 219 | اموات: 5 | صحتیاب: 99
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید ایک اور خاتون کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ہیں جس کے بعد اس خطے میں کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
صحافی ایم اے جرال کے مطابق ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ اس خطے میں ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت پانچ مزید افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں محکمہ صحت کے ایک اہلکار بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 219 ہوگی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک پانچ ہزار سے زائد مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں جن میں 62 افراد کے رزلٹ باقی ہیں.