آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

برطانیہ: مذہبی رسومات کے لیے’ وقت مناسب نہیں‘، مقامی میڈیا کی فلاح کے لیے اخبار خریدنے کی اپیل

دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 58 ہزار سے زیادہ ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 649 اموات ہوئی ہیں، جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 30 سے بڑھ گئی ہے۔

لائیو کوریج

  1. ٹرمپلومیسی: امریکہ کی چین کے لیے نئی حکمتِ عملی کے پیچھے کیا ہے؟

    اس ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے انتخاب کی مہم کے ایک نئے مرحلے سے گزرے ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ’چین وہ سب کچھ کرے گا جس سے میں انتخاب ہار جاؤں۔‘

    ان تلخ بیانات سے آنے والے دنوں میں دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان کشیدگی میں اور زیادہ اضافہ ہونے کا اشارہ بھی ملتا ہے۔

    ٹرمپ کی انتخابی مہم میں امریکہ کی پھلتی پھولتی معیشت کو مرکزی نکتہ بنایا جانا تھا لیکن اب ایسا ممکن نہیں رہا۔

    ٹرمپلومیسی کیا ہے؟ جاننے کے لیے کلک کیجیے

  2. ویکسین کا خیال سب سے پہلے کِسے اور کب آیا تھا؟

    کھرنڈ پیس کر مریضوں کی ناک میں چڑھانا یا زخم کی پس تندرست فرد کو لگانا سننے میں تو بہت عجیب لگتا ہے لیکن ویکسین کی تیاری کی تاریخ میں ان دونوں اعمال کا بہت اہم کردار ہے۔

    جانیے ویکسین کی ایک ہزار سال قدیم تاریخ بی بی سی کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  3. کورونا وائرس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں بڑھتا غصہ, جیرمی بوین، ایڈیٹر، بی بی سی مشرق وسطیٰ

    مشرق وسطیٰ کے لیے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پریشان ہونے کی بہت سی وجوحات ہیں مگر جہاں تک اس کا مقابلہ کرنے کی بات ہے تو اس خطے کو باقی جگہوں کے مقابلے میں فوقیت حاصل ہے۔ اس خطے کی زیادہ تر آبادی کم عمر ہے۔

    کچھ اندازوں کے مطابق 60 فیصد کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ اس وجہ سے ان کو کورونا وائرس لگنے کا امکان باقیوں کی نسبت کم ہے، ایسے ممالک جن کی آبادی میں بڑی عمر کے افراد کی تعداد زیادہ ہے وہاں اس بیماری سے زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔

    خطے کے بیشتر ممالک نے جب باقی جگہ حالات دیکھے تو انھیں کرفیو اور سماجی فاصلوں کے نفاذ کے لیے وقت مل گیا مگر یہیں اس خطے کو باقی دنیا پر حاصل فوقیت ختم ہو گئی۔ کئی برسوں کے عدم استحکام کی وجہ سے نظام میں کمزوریاں بڑھ گئی ہیں اور جو اس عالمی وبا کی وجہ سے مزید بڑھیں گی۔

    طبی سہولیات کہیں ہیں اور کہیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسرائیل کے ہسپتال دنیا کے بہترین ہسپتالوں کی طرح ہیں۔ یمن، شام اور لیبیا میں نظام صحت جو پہلے بھی اتنا اچھا نہیں تھا اُسے کئی برسوں کی جنگ کی وجہ سے یا شدید نقصان پہنچا ہے یا کچھ جگہوں پر یہ نظام تباہ ہو چکا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق یمن پہلے ہی دنیا کے بد ترین انسانی بحران کا شکار ہے اب یہاں کووڈ 19 کے کیس ہیں جو تیزی سے مفلسی کا شکار گنجان آبادیوں والے علاقوں میں پھیلیں گے۔

  4. بی بی سی اردو کی لائیو کوریج جاری ہے!

    بی بی سی اردو کے لائیو کووریج میں خوش آمدید۔ اگر آپ دنیا بھر میں ہونے والی ہر تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے پیج پر آتے رہیں۔

    گذشتہ ہفتے کے دوران دنیا بھر میں کیا ہوا؟ جاننے کے لیے کلک کیجیے