شادی کی دعوت میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، جب کہ مزید 200
مہمان شاہی جوڑے کی شام کی ریسیپشن میں شریک ہوں گے، جن میں سپائس گرلز بھی شامل
ہیں۔
مارکل کے والد ٹامس مارکل شادی میں شرکت نہیں کر رہے۔ حال ہی میں
اطلاعات آئی تھیں کہ ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے۔
مارکل کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ بدھ کو برطانیہ پہنچیں اور انھوں نے جمعے کو ملکہ
اور ڈیوک آف ایڈنبرا سے ملاقات کی۔
شاہی محل نے تصدیق کی ہے کہ ملکہ کے خاوند ڈیوک آف ایڈنبرا شادی میں
شرکت کریں گے، حالانکہ حال ہی میں ان کے کولھے کا آپریشن ہوا ہے۔
تاہم شاہی خاندان میں تازہ ترین اضافہ اور ہیری کے نئے بھتیجے پرنس لوئی شرکت نہیں کر سکیں گے۔ وہ تین ہفتے
قبل پیدا ہوئے تھے۔
وزیرِ اعظم ٹریزا مے اور لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن مہمانوں کی
فہرست میں شامل نہیں ہیں کیوں کہ اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کی
سرکاری فہرست تیار نہیں کی جائے گی۔
ونزر قلعے کے وسیع لان میں عوام سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار افراد کو
مدعو کیا گیا ہے جو دولھا اور دلھن کو آتے اور رخصت ہوتے دیکھیں گے۔