آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی: کب کیا ہوا

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلز اور شہزادی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی کی تقریب ونڈزر میں منعقد ہوئی۔

لائیو کوریج

ذیشان علی اور رضا ہمدانی

  1. کیٹ مڈلٹن کی بہن پپا مڈلٹن کے لباس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے

  2. بریکنگ, آج کے دولہا شہزادہ ہیری پہنچ گئے

    شہزادہ ہیری اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ہمراہ سینٹ جارج چیپل پہنچ گئے ہیں۔ دونوں بھائی مکمل فوجی لباس میں ملبوس ہیں۔

  3. بریکنگ, عروسی لباس میں میگن کی پہلی جھلک

  4. پرینکا چوپڑا بھی شاہی شادی کی مہمان

    شاہی شادی کی تقریب میں انڈیا سے میگن مارکل نے اپنی پسند کے خیراتی ادارے کے ارکان تو بلائے ہی ہیں، ہالی وڈ میں جگہ بنانے والی انڈین اداکارہ پرینکا چوپڑا کو بھی مدعو کیا ہے۔

  5. بریکنگ, میگن مارکل روانہ

    میگن مارکل کلیوڈن ہاؤس ہوٹل سے اپنی والدہ کے ہمراہ چیپل کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ وہ رولز روئس فینٹم گاڑی میں سوار ہیں۔

  6. اداکاری ترک کی دوست نہیں

    میگن نے اپنا اداکاری کا کریئر تو ترک کر دیا ہے لیکن انھوں نے اس صنعت سے تعلق رکھبے والے دوستوں کو نہیں بھولا۔ سوٹس ڈراما سیریز میں ان کے ساتھی اداکار گیبریئل میش بھی شادی پر پہنچے ہیں۔

  7. تھائی لینڈ میں شاہی شادی کا جشن

    تھائی لینڈ میں رہنے والے برطانوی شہری بھی اس شاہی شادی کا جشن منا رہے ہیں۔ ایک برطانوی شہری اور ان کا بیٹا اپنے چہرے پر شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کے ماسک پہنے ہوئے ہیں۔

  8. بیکہم اور کلونی کی آمد

  9. شادی سے پہلے بینڈ مارچ

    آئرش گارڈز ریجیمینٹل بینڈ کے ارکان شاہی شادی سے قبل ہائی سٹریٹ میں مارچ کر رہے ہیں۔

  10. شہزادہ ہیری کی دوست کی آمد

  11. شہزادہ ہیری کی دو سابق گرل فرینڈز کی آمد

    رنگدار لباس میں ملبوس کریسیڈا بونس اس تصویر میں دیکھی جا سکتی ہیں شہزادہ ہیری کی 2012 سے 2014 تک گرل فرینڈ تھیں۔ دوسری گرل فرینڈ چیلسی ڈیوی کی دوستی 2004 سے 2010 تک تھی۔

  12. ارجنٹینین ماڈل بھی مدعو

  13. لیڈی کِٹی پہنچ گئیں

    لیڈی کِٹی سپینسر بھی شادی میں شرکت کے لیے پہنچ چکی ہیں۔

  14. کچھ لوگ اس شادی کے حق میں نہیں ہیں۔ ایک ٹویٹ میں صارف نے قے کرنے والے بیگ کے اوپر لکھا ہے کہ 19 مئی 2018 کو یہ اپنے پاس رکھیے گا اس کی ضرورت پڑے گی

  15. کیٹ مڈلٹن کے خاندان کی آمد

    کیٹ مڈلٹن کے خاندان کی آمد ہو گئی ہے۔ چند لوگوں کا خیال ہے کہ کیٹ مڈلٹن کی بہن پپا مڈلٹن کیٹ کی شادی میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ لیکن اس شادی پر ان کی آمد خاموشی ہی سے ہوئی ہے۔

  16. کلونی اور بیکہم کی آمد

    انسانی حقوق کی وکیل امل کلونی اور ان کے شوہر ہالی وڈ کے اداکار جارج کلونی کی آمد ہو گئی ہے۔ امل کلونی نے پیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور پیلے ہی رنگ کی ٹوپی۔ کلونی کے بعد مشہور فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ بیکہم کی آمد ہوئی۔ ان سے قبل ہالی وڈ اداکارہ کیری ملیگھن اپنے موسیقار مارکس ممفرڈ کے ہمراہ آئیں۔