آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

برطانوی انتخابات: کب کیا ہوا

برطانیہ میں جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد 650 میں سے 640 سے زیادہ نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں اور کوئی بھی جماعت حکومت سازی کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

لائیو کوریج

  1. عام انتخابات کے نتائج کی پیشن گوئی (برطانوی وقت کے مطابق رات 10 بجے)

  2. ہوٹن اینڈ سندرلینڈ ساؤتھ

    لیبر پارٹی کے خاتون رکن بریجِٹ فلپسن نے کامیابی حاصل کی ہے۔

  3. پہلا نتیجہ: لیبر نے پہلی سیٹ جیت لی, نیو کاسل سینٹرل سے لیبر پارٹی کی خاتون رکن چی اونورہ جیت گئی ہیں۔ ان انتخابات میں سب سے پہلے نیو کاسل سے نتیجے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  4. ٹریزا مے کے حلقے میں نتیجے کا اعلان کب کیا جائے گا؟, 04:30 جمعہ – میڈن ہیڈ: ٹریزا مے کے حلقے سے نتیجے کا اعلان جمعے کی صبح ساڑھے چار بجے متوقع ہے۔

  5. جیریمی کوربن کے حلقے میں نتیجے کا اعلان کب کیا جائے گا؟, 02:30 جمعہ – ازلنگٹن نارتھ: جیریمی کوربن کے حلقے میں نتیجے کا اعلان جمعے کی صبح برطانوی وقت کے مطابق ڈھائی بجے متوقع ہے۔ امید کی جا رہی ہے کے وہ ایک بڑے مارجن سے جیت جائیں گے۔

  6. ایگزٹ پول: کنزرویٹو پارٹی سب سے زیادہ سیٹیں جیت سکتی ہے, ایگزٹ پولز کے مطابق جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کر سکتی ہے لیکن شاید حکومت بنانے کے لیے اکثریت حاصل نہ کر سکے۔

  7. برطانوی انتخابات میں پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

    برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہوگئی ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    جمعرات کو برطانیہ میں عوام نے نئی حکومت کے قیام کے لیے اپنا حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔

    پولنگ کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہوا اور یہ رات دس بجے تک جاری رہا۔ پورے ملک میں ان انتخابات کے لیے 40 ہزار پولنگ مراکز قام کیے گئے تھے۔

  8. 326 سیٹیں جیتنا ضروری

    انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے دارالعوام کی کم از کم 326 سیٹیں جیتنا ضروری ہیں۔

  9. کنزرویٹو اور لیبر پارٹی آمنے سامنے

    عام انتخابات میں ایک بار پھر کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

  10. چار کروڑ 69 لاکھ ووٹرز

    ملک بھر میں انتخابات کے لیے 40 ہزار پولنگ مراکز قام کیے گئے ہیں جبکہ تقریباً چار کروڑ 69 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں

  11. انتخابات کے لیے پولنگ کے اوقات

    برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ برطانوی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی اور یہ رات دس بجے تک جاری رہے گی۔