ریاست اوہائیو، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور فلوریڈا میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
امریکہ کے صدارتی الیکشن: کب کیا ہوا؟
امریکی صدارتی انتخاب میں سخت مقابلے کے بعد رپبلکن جماعت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ جماعت کی ہلیری کلنٹن کو شکست دے کر ملک کے 45ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
لائیو کوریج
کلنٹن نے ووٹروں پر زور دیا کہ وہ ایک ’پرامید، سب کو ساتھ لے کر چلنے والے اور بڑے دل والے امریکہ‘ کی پشت پناہی کریں، جب کہ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو بتایا کہ ان کے پاس ’بدعنوان نظام کو ہرانے کا بہت زبردست موقع ہے۔‘
صدارتی انتخاب میں ابتدائی پولنگ کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ پولنگ سے ایک دن قبل بھی بڑی تعداد میں عوام نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
ہلیری اور ٹرمپ کا انتخابی معرکہ:
ٹرمپ ہاریں یا جیتیں، نقصان تو ہو چکا
لمبی اور سخت رات
بی بی سی کے انتھنی زرکر کہتے ہیں کہ تمام نظریں ورجینیا (13 الیکٹورل ووٹ) پر مرکوز ہیں، جو روایتی طور پر تو رپبلکن پارٹی کی حامی رہی ہے، لیکن 2008 اور 2012 میں اس نے براک اوباما کو ووٹ دیا تھا۔
اگر ڈونلڈ ٹرمپ یہاں فاتح ٹھہرتے ہیں یا کلنٹن معمولی فرق سے جیتتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈیموکریٹس کے لیے انتخابات کی رات بہت لمبی اور سخت ہو گی۔
مختلف ٹائم زون
مختلف امریکی ریاستوں کے ووٹر چھ ٹائم زونز میں ووٹ ڈالیں گے۔
50 امریکی ریاستوں، واشنگٹن ڈی سی اور خطوں کے ووٹر چھ مختلف ٹائم زونز میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ فاتح امیدوار کو الیکٹرل کالج کے 538 میں سے کم از کم 270 ووٹ حاصل کرن ضروری ہے۔
ووٹنگ کب شروع ہو گی؟
امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں پولنگ 11:00 جی ایم ٹی پر شروع ہو گی۔ مغربی ریاستوں میں بھی سارا دن ووٹ ڈالیں جا سکیں گے۔
پولنگ ختم ہونے کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ جائزہ پولز کے مطابق اپنے نتائج کا اعلان کریں گے۔ یہ پولز پولنگ کے دن ہی ہوں گے لیکن ان کے نتائج کا اعلان پولنگ ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا تاکہ یہ ووٹروں پر اثرانداز نہ ہوں۔ تمام ووٹوں کی گنتی کے بعد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔