آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

سکور 20 رنز کم تھا، فائنل ہارنے کا دکھ زیادہ ہوتا ہے: بابر اعظم

میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے اور دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ بین سٹوکس نے 49 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کپتان بابر اعظم کے مطابق پاکستان قریب 20 رنز کم بنا پایا۔

لائیو کوریج

  1. شان مسعود کا لیونگ سٹون کو چوکا

  2. 10 اوورز کے بعد انگلینڈ کے خلاف انڈیا کا سکور 62/2 تھا

  3. 10 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 68/2

    بابر اور شان کے درمیان 17 گیندوں پر 23 رنز کی شراکت۔۔۔

  4. نو اوورز کا اختتام، پاکستان کا سکور 60/2

  5. بابر کا جارڈن کی گیند پر پُل، چار رنز

  6. عادل رشید اس میچ میں انگلینڈ کے نمایاں بولرز میں سے ایک

    عادل رشید آخری دو میچوں میں انتہائی مؤثر ثابت ہوئے تھے۔

    سری لنکا کے خلاف انھوں نے چار اوورز میں صرف سولہ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی اور مین آف دی میچ رہے تھے۔

    انڈیا کے خلاف چار اوورز میں صرف بیس رنز دے کر انھوں نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

  7. آٹھ اوورز کا اختتام، پاکستان کا سکور 52/2

    بابر اعظم 20 گیندوں پر 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ

  8. عادل رشید نے پہلی گیند پر حارث کو کیچ آؤٹ کر دیا

    حارث 12 گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر آؤٹ!

    شان مسعود کی کریز پر آمد۔۔۔

  9. پاور پلے کے بعد پاکستان کا سکور 39/1

    پاور پلے میں پاکستان امید کے مطابق رنز نہ بنا سکا مگر حارث اور بابر کریز پر موجود ہیں۔

  10. محمد حارث کا پاور پلے کی آخری گیند پر چوکا

  11. بابر اعظم کا ووکس کو چوکا

    بابراعظم نے اپنا پہلا چوکا 15ویں گیند پر لگایا۔

  12. سیم کرن کے پانچویں اوور میں صرف ایک رن اور ایک وکٹ

  13. محمد حارث کی کریز پر آمد، پہلی دو گیندیں ڈاٹ

  14. سیم کرن نے رضوان کو بولڈ کر دیا

    گیند اندر کی طرف سوئنگ ہوئی اور رضوان ایج لگنے کے بعد بولڈ ہوگئے۔

    انھوں نے 14 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

  15. سنگل کے دوران رضوان کی ڈائیو، چہرے پر ہیلمٹ لگنے سے چوٹ لگی

  16. چار اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 28/0

    بابر 10 (12)

    رضوان 15 (13)

  17. رضوان کا ووکس کی پہلی گیند پر چھکا

    رضوان نے خوبصورت سویپ پر چھ رنز حاصل کیے۔

    پاکستان کی پہلی باؤنڈری چھکے کی صورت میں اننگز کی 19ویں گیند پر لگی۔

  18. تین اوورز کا اختتام، پاکستان کا سکور 16/0

  19. انگلش کرکٹرز کے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں

    انگلینڈ کے کرکٹرز نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی ہیں وہ ڈیوڈ انگلش کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں جو وفات پاگئے ہیں۔

    ڈیوڈ انگلش نے انگلینڈ میں انڈر15 مقابلوں کی داغ بیل ڈالی تھی۔ ان کے اس بنبری فیسٹیول کے ذریعے تیس سال میں ایک سو پچیس کرکٹرز ابھر کر سامنے آئے اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے۔

  20. سیم کرن اٹیک میں، پہلی دو گیندوں میں صرف ایک سنگل