آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
سکور 20 رنز کم تھا، فائنل ہارنے کا دکھ زیادہ ہوتا ہے: بابر اعظم
میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے اور دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ بین سٹوکس نے 49 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ کپتان بابر اعظم کے مطابق پاکستان قریب 20 رنز کم بنا پایا۔
لائیو کوریج
سٹوکس اور معین علی کے درمیان شراکت نے میچ پاکستان سے چھین لیا: بٹلر
جوس بٹلر: عادل رشید کا اوور جس میں بابر اعظم کی وکٹ ملی، بہت شاندار رہا۔ ہم نے بیٹنگ کے دوران اچھا آغاز کیا جس سے ہدف کے تعاقب میں آسانی ہوئی۔ بین سٹوکس آخر تک کھیلے۔ ان کے پاس تجربہ ہے اور وہ ذمہ داری لیتے ہیں۔ سٹوکس اور معین علی کے درمیان شراکت نے میچ پاکستان سے چھین لیا۔
شاہین کی انجری سے ہمیں نقصان ہوا، میچ کے نتائج مختلف ہوسکتے تھے: بابر اعظم
بابر اعظم نے کہا: یہ گھر جیسا محسوس ہوا۔ فینز کا شکریہ جنھوں نے ہمیں سپورٹ کیا۔ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں ناقابل یقین واپسی کی۔ ہم نے 20 رنز کم بنائے تھے۔ ہماری بولنگ بہت عمدہ رہی۔ شاہین کی انجری سے ہمیں نقصان ہوا، میچ کے نتائج مختلف ہوسکتے تھے۔ لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔
سیم کرن میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار
صرف 12 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرنے والے سیم کرن کو میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پانچ وکٹوں کے فتح، بین سٹوکس کی شاندار نصف سنچری
سٹوکس نے 49 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔
حارث رؤف نے جوس بٹلر اور فل سالٹ کی دو اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب نے بروک کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کی اہم شراکت توڑی۔
تاہم سٹوکس نے ڈٹ کر پاکستانی بولرز کا مقابلہ کیا۔ شاہین کی انجری کے باعث عدم موجودگی کے دوران افتخار کے اوور میں ان کی باؤنڈریوں نے میچ کو انگلینڈ کے حق میں موڑ دیا۔
سٹوکس کا چوکا اور نصف سنچری مکمل
لیونگ سٹون کی کریز پہ آمد
انگلینڈ کو 10 گیندوں پر چھ رنز درکار
وسیم نے معین علی کو بولڈ کر دیا، انگلینڈ کی نصف ٹیم پویلین واپس
18 اوورز ختم، انگلینڈ کا سکور 131/4
شاہین ’گھٹنے میں تکلیف کے باعث‘ میدان سے باہر
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی کے دائیں گھٹنے میں پھر تکلیف ہوگئی ہے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا ہے۔
’پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی فٹنس کے بارے میں جلد اپ ڈیٹ کرے گا۔‘
17 اوورز کے بعد انگلینڈ کا سکور 122/4
انگلش بلے بازوں کو جیت کے لیے 12 رنز درکار، تین اوور باقی۔
معین علی کے ٹاپ ایج پر چار رنز
وسیم کی دو گیندوں پر معین علی کے لگاتار دو چوکے
انگلینڈ کو 24 گیندوں پر 28 رنز درکار
سٹوکس کا چوکے کے بعد چھکا
شاہین کا اوور افتخار مکمل کر رہے ہیں۔۔۔
شاہین اوور کی ایک گیند کرانے کے بعد انجری کے باعث واپس چلے گئے
انگلینڈ کو 30 گیندوں پر 41 رنز درکار