انڈیا نے سنسنی خیز مقابلہ آخری گیند پر جیت لیا، کوہلی کی 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز

میلبرن میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف آخری گیند پر 160 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ورات کوہلی نے 82 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. ایشون کی وائیڈ گیند کے ساتھ پاکستان کے 100 رنز مکمل

  2. 14 اوورز کا اختتام، پاکستان کا سکور 98/5

    افتخار، شاداب اور حیدر علی صرف سات رنز کے اضافے پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

    شان مسعود 27 گیندوں پر 30 رنز کے ساتھ کریز پر موجود۔

    محمد نواز کی کریز پر آمد۔

  3. حیدر علی بھی کیچ آؤٹ، چھکے کی ایک اور ناکام کوشش

    حیدر علی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. ہاردک کا اوور، شاداب خان کیچ آؤٹ

    شاداب چھکا لگانا چاہتے تھے مگر وہ لانگ آن کلیئر نہ کر سکے۔

  5. اس بار افتخار سیدھی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ

    افتخار نے 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس میں چار چھکے شامل ہیں۔

    شاداب خان کی کریز پر آمد۔۔۔

    افتخار

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  6. شامی کا اوور، افتخار کے خلاف ایل بی ڈبلیو کا ریویو

    مگر گیند بلے کو لگی تھی اور افتخار بچ گئے۔

  7. 12 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 91/2

  8. افتخار کی نصف سنچری مکمل

    افتخار نے 32 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

  9. اکشر پٹیل کے اوور میں افتخار کا تیسرا چھکا

  10. افتخار کا ایک اور سیدھا چھکا

  11. اکشر پٹیل کو افتخار کا دوسرا چھکا

  12. افتخار اور پاکستان کا پہلا چھکا

    ایشون کی گیند پر افتخار نے باآسانی لانگ آن کلیئر کیا۔

  13. افتحار کا کیچ ڈراپ

    ایشون کے اوور میں افتخار کی کوور ڈرائیو پر روہت شرما نے گیند کو ایک ہاتھ ڈالا مگر اسے پکڑا نہ پائے۔

  14. شان مسعود اور افتخار کے درمیان 45 رنز کی شراکت

    افتخار

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شان نے 26 گیندوں پر 29 رنز جبکہ افتخار نے 21 گیندوں پر 21 رنز بنائے ہیں۔

  15. 10 اوورز کا اختتام، پاکستان کے 60 رنز، دو وکٹوں کا نقصان

    ہاردک پانڈیا کے اوور میں 10 رنز بنے ہیں۔

  16. پاکستانی شائقین میں خاموشی طاری ہے

  17. ہاردک کے دسویں اوور میں افتخار کا دلکش کٹ، چار رنز

  18. نواں اوور ایشون کرا رہے ہیں

    پاکستانی ٹیم اپنے پچاس رنز نو اوورز میں مکمل کرپائی ہے۔

  19. آٹھ اوورز کا اختتام، پاکستان کا سکور 44/2

  20. میلبرن میں بارش کا امکان مگر فی الحال کھیل جاری

    بارش
    بارش