عامر جمال نے پاکستان کو فتح دلائی: ’پہلا میچ اور آخری اوور، پھر بھی اعصاب پر قابو‘

انگلینڈ کے خلاف لاہور میں سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے چھ رنز سے فتح حاصل کی۔ انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 146 رنز کا معمولی ہدف دیا مگر اچھی بولنگ کی بدولت اس کا کامیابی سے دفاع کیا گیا۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. رضوان کا 12ویں اوور میں پہلا چوکا، پیڈل سویپ پر چار رنز

    فائن لیگ اوپر تھی اور ڈیوڈ ویلی کے فُل ٹاس کو رضوان نے آسانی سے چار رنز میں تبدیل کر دیا۔

  2. 11ویں اوور میں پاکستان نے 10 رنز حاصل کیے

    پاکستان کا سکور 76/3 ہے۔ رضوان اور افتخار کے درمیان 25 رنز کی شراکت ہوئی ہے۔

  3. رضوان کا پُل، مڈ وکٹ پر دو رنز بٹورے

  4. رضوان نے قدموں کا استعمال کیا، عادل رشید کی گیندر پر سیدھا چھکا

    رضوان نے اب تک دو چھکے لگائے ہیں مگر کوئی چوکا نہیں لگایا۔

  5. 10 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 66/3

    رضوان 23 گیندوں پر 24 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک چھکا شامل ہے۔ جبکہ افتخار نے 11 گیندوں پر 13 رنز بنائے ہیں۔

    اننگز کے دوسرے نصف میں پاکستان کی کوشش ہوگی کہ رن ریٹ کو بڑھایا جائے۔ خیال رہے کہ کراچی میں گذشتہ میچ میں پاکستان نے 166 رنز کا دفاع کر لیا تھا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. سیم کرن کی گیند پر اس بار افتخار کا پُل، پھر سے دو رنز

  7. افتخار کی سکویر ڈرائیو، دو رنز ملے

  8. نو اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 59/3

  9. لاہور میں شائقین پُرجوش

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. افتخار کا عادل رشید کی گیند پر کوور ڈرائیو کا چوکا

  11. آٹھ اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 52/3

    مارک ووڈ نے اب تک کافی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے دو اوورز میں محض پانچ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  12. افتخار کی کریز پر آمد، پاکستانی بلے باز دباؤ میں

  13. حیدر علی شارٹ گیند پر کیچ آؤٹ

    مارک ووڈ کی شارٹ گیند پر حیدر علی ٹاپ ایج پر کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔

    حیدر علی نے چھ گیندوں پر چار رنز بنائے۔

  14. سات اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 49/2

  15. حیدر علی کا خوبصورت کٹ مگر صرف دو رنز مل سکے

  16. عادل رشید ساتواں اوور کرا رہے ہیں

    بظاہر انگلینڈ کا خیال ہے کہ حیدر علی سپن کے خلاف اتنے مؤثر نہیں لہذا عادل رشید کو اٹیک میں لایا گیا ہے۔

  17. پاور پلے کے بعد پاکستان کا سکور 43/2

    مارک ووڈ

    ،تصویر کا ذریعہPCB

    ،تصویر کا کیپشنمارک ووڈ نے اب تک ایک وکٹ حاصل کی ہے

    ڈیوڈ ویلی اور مارک ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کر کے پاکستان پر دباؤ ڈالا ہے۔

  18. شان مسعود کی ناکام پیڈل سویپ، سات رنز بنا کر آؤٹ

    شان مسعود

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شان مسعود کی پیڈل سویپ کی کوشش مگر ان کی ایج لگنے کے بعد وہ کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔

    حیدر علی کی کریز پر آمد۔۔۔

  19. ڈراپ کیچ کے بعد ویلی کی مایوسی میں اضافہ، رضوان کا پُل پر چھکا

    پاور پلے کے آخری اوور میں رضوان سکورنگ ریٹ بڑھانے کے لیے پُر عزم نظر آ رہے ہیں۔

  20. ایلکس ہیلز نے رضوان کا کیچ چھوڑ دیا

    ویلی کی گیند پر رضوان خوش قسمت تھے کہ ایلکس ہیلز نے ان کا کیچ ڈراپ کر دیا۔

    ہیلز نے اب تک سیریز میں تین کیچ ڈراپ کیے ہیں۔