ہیلز، بروک کی عمدہ بیٹنگ، انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی

سات میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹیں سے شکست دے دی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور ہیری بروک نے عمدہ بیٹنگ، جبکہ لیوک وڈ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

لائیو کوریج

  1. شان مسعود کا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو: ’اس سے زیادہ خوشی کی بات نہیں ہو سکتی جب آپ اپنے ملک کی تینوں فارمیٹس میں نمائندگی کریں‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستانی بلے باز شان مسعود آج اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 97 ویں کرکٹر ہیں۔

    نیشنل سٹیڈیم کراچی سے ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق شان مسعود اس سال تمام ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اب تک مجموعی طور پر 1248 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    وہ اس سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ الیکس ہیلز 1271 رنز کے ساتھ اس وقت سرفہرست ہیں۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں شان مسعود کہتے ہیں کہ ’اس سے زیادہ خوشی کی بات نہیں ہو سکتی ہے جب آپ اپنے ملک کی تینوں فارمیٹس میں نمائندگی کریں۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’جو کھلاڑی ریڈ بال کھیل کر وائٹ بال کھیلتے ہیں ان کے لیے اس کرکٹ میں زیادہ آزادی سے کھیلنے کا موقع ہوتا ہے۔‘

  2. پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی خصوصی لائیو کوریج میں خوش آمدید!

    babar

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    انگلینڈ کی ٹیم 17 برس کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جبکہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ فائنل میں شکست کے بعد سے بیٹنگ لائن اپ میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں۔