پاکستان کی آٹھ اوورز کے بعد 57 رنز، فخر اور رضوان کی شراکت جاری, پاکستان کا سکور آٹھ اوورز کے بعد 57/1
پاکستان کے محمد رضوان اور فخر زمان کی شراکت جاری ہے لیکن فی الحال یہ سست روی کا شکار ہے۔
اب تک پاکستان نے آٹھ اوورز میں 57 رنز بنا لیے ہیں۔
ایشیا کپ کے سوپر فور مرحلے میں پاکستان نے انڈیاکو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں شکست دے دی ہے۔ محمد نواز اور رضوان کی عمدہ شراکت اور خوشدل اور آصف کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث پاکستان نے 182 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں پورا کر لیا۔
محمد صہیب
پاکستان کے محمد رضوان اور فخر زمان کی شراکت جاری ہے لیکن فی الحال یہ سست روی کا شکار ہے۔
اب تک پاکستان نے آٹھ اوورز میں 57 رنز بنا لیے ہیں۔
ہارڈک پانڈیا کے پہلے اوور میں 14 رنز بنے ہیں جس میں رضوان کے دو اور فخر زمان کا ایک چوکا شامل ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
لیگ سپنر روی بشنوئی نے بابر اعظم کو آؤٹ کر کے انڈیا کو آغاز میں ہی بریک تھرو فراہم کر دیا ہے۔
اب تک اس ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کا بلا تاحال خاموش ہے۔
آرشدیپ سنگھ نے اپنے پہلے اوور میں صرف دو رنز دیے ہیں اور ایک اچھا آغاز کیا ہے۔
پاکستان نے اپنی اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے اور بھونیشور کمار کے پہلے اوور میں پہلے رضوان نے اور پھر بابر نے چوکے لگائے ہیں۔
پہلے اوور میں پاکستان نے نو رنز بنائے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے اچھے فیلڈرز میں سے ایک فخر زمان نے میچ کی آخری دو گیندوں پر دو مس فیلڈز کے باعث دو چوکے دے دیے جس کی وجہ سے حارث رؤف کے بہترین آخری اوور میں 10 رنز بن گئے، اور یوں انڈیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا ہے۔
نسیم شاہ نے اپنے سپیل میں آخری اوور میں اچھی بولنگ کی ہے۔ انڈیا کے بلے باز اس اوور میں صرف سات رنز بنا سکے اور انھوں نے دیپک ہودا کی وکٹ بھی حاصل کی۔
وراٹ کوہلی نے محمد حسنین کے آخری اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔
انھوں نے یہ نصف سنچری 36 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔
پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان نے بہترین سپیل کرواتے ہوئے پاکستان کی میچ میں واپسی یقینی بنائی ہے۔ انھوں نے اپنے چار اوورز میں صرف 31 رنز دیے اور دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
محمد حسنین نے ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں بلاشبہ انڈیا کی سب سے اہم وکٹ حاصل کر لی ہے۔
انھوں نے ہارڈک پانڈیا کو صفر پر آؤٹ کیا جن کا عمدہ کیچ محمد نواز نے لیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شاداب خان نے آج ایک اچھی بیٹنگ وکٹ پر انڈیا کے خلاف اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کو اہم موقعوں پر پہلے راہل اور پھر رشبھ پنت کی وکٹ لے کر دی ہے۔
نسیم شاہ کے خلاف آج انڈین بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا ہے اور انھیں سنبھلنے کا موقع نہیں دیا، اب جب وہ اٹیک میں واپس آئے ہیں تو ان کے اوور میں 13 رنز بنے ہیں جن میں وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت کا ایک ایک چوکا شامل تھا۔
محمد نواز نے پہلے پاور پلے میں بہترین اوور کروایا اور پھر اپنے اگلے تین اوورز میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 25 رنز دیے اور سوریا کمار یادو کی ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
انڈیا کے مڈل آرڈر بلے باز سوریا کمار یادو بھی پویلین لوٹ گئے ہیں انھیں نواز کی گیند پر آصف علی نے ڈیپ سکویئر لیگ پر کیچ کیا۔
پاکستانی سپنرز شاداب خان اور محمد نواز نے پاکستان کی میچ میں واپسی کروائی ہے۔
پہلے دس اوورز یوں تو انڈیا کی جارحانہ بیٹنگ کے نام رہے لیکن سپنرز کی دو وکٹوں کی بدولت انڈیا کا سکور 93 رہا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شاداب خان نے سپیل میں آتے ہی اپنے اوور کی پہلی گیند پر راہل کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ ان کا کیچ محمد نواز نے مڈ آن باؤنڈری پر لیا۔
تاہم انڈیا کی جانب سے دوسری جانب جارحانہ انداز اپنایا گیا ہے۔
پاور پلے انڈیا کے نام رہا ہے اور انڈین اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 62 رنز سکور کیے۔
پاور پلے میں انڈیا کو روہت شرما کا نقصان اٹھانا پڑا جنھوں نے تین چوکوں دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
حارث رؤف نے بالآخر پاکستان کو وہ بریک تھرو دلوا دیا ہے جس کی پاکستان کو شدت سے ضرورت تھی۔
حارث رؤف کی سلو گیند روہت شرما کو چکما دے گئی، اور چھکا مارنے کی کوشش میں ان کے بلے کا ٹاپ ایج لگا اور ایکسٹرا کور پر موجود خوشدل شاہ نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔
بابر اعظم کی جانب سے جب حارث رؤف کو بولنگ اٹیک میں لایا گیا تو ان کا روہت شرما نے ایک چوکے اور ایک چھکے سے استقبال کیا۔
انڈیا کے اوپنرز نے ٹیم کو بہترین آغاز دیا ہے اور اس وقت پاکستانی بولرز دباؤ میں نظر آ رہے ہیں۔
لوکیش راہل نے نسیم کے اوور کی پہلی گیند پر ایک چھکا مارا ہے اور پھر آخری گیند پر بھی ایک بہترین سٹروک کھیلتے ہوئے چھ رنز حاصل کیے اور یوں انڈیا نے اس میچ کا جارحانہ آغاز کیا ہے۔