آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان نے گروپ مرحلے کی شکست کا بدلہ چکا دیا، انڈیا کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح

ایشیا کپ کے سوپر فور مرحلے میں پاکستان نے انڈیاکو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں شکست دے دی ہے۔ محمد نواز اور رضوان کی عمدہ شراکت اور خوشدل اور آصف کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث پاکستان نے 182 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں پورا کر لیا۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. حسنین کی پہلے اوور میں تیز بولنگ، روہت شرما نے ایک چوکا بھی لگایا, دو اوورز کے بعد انڈیا کا سکور 20/0

    محمد حسنین جنھیں شاہنواز دھانی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے انھوں نے اپنے پہلے اوور میں انتہائی تیز رفتاری سے بولنگ کی ہے۔

    روہت شرما نے انھیں مڈ آف کے اوپر سے چوکا لگایا لیکن مجموعی طور حسنین کی جانب سے پہلے اوور میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

  2. روہت شرما کا نسیم شاہ پہلے اوور میں پہلے چوکا، پھر چھکا!, ایک اوور کے بعد انڈیا کا سکور 11/0

    انڈیا کے کپتان روہت شرما نے نسیم شاہ کے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے انھیں پہلے ایک چوکا، اور پھر ایک چھکا رسید کیا ہے۔

    انڈیا نے پہلے اوور میں 11 رنز سکور کیے ہیں اور یہ گذشتہ میچوں کے مقابلے میں پہلی اننگز میں ایک جارحانہ آغاز ہے۔

  3. روہت شرما اور لوکیش راہل میدان، نسیم شاہ کے ہاتھ میں گیند

    پاکستان کی جانب سے بولنگ کا آغاز نسیم شاہ کر رہے ہیں جنھوں نے گذشتہ دو میچوں کے دوران عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

    ادھر انڈیا کی جانب روہت شرما اور لوکیش راہل کریز پر موجود ہیں۔

  4. انڈیا کی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں، روی بشنوئی، دیپک ہودا اور رشبھ پنت ٹیم میں شامل

    انڈیا کی ٹیم میں بھی متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں اور رویندرا جڈیجا کی جگہ روشی بشنوئی اور دنیش کارتھک کی جگہ رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    اس کے علاوہ آویش خان کی جگہ دبپک ہودا کو کھلایا گیا ہے۔

    انڈیا کی ٹیم میں روہت شرما، وراٹ کوہلی، لوکیش راہل، سوریا کمار یادو، ہارڈک پانڈیا، رشبھ پنت، روی بشنوئی، دیپک ہودا، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، یوزویندرا چہل شامل ہیں۔

  5. بریکنگ, پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ، دھانی کی جگہ حسنین ٹیم میں شامل

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے اور شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کی ٹیم میں محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، آصف علی، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ شامل ہیں۔

  6. شاہنواز دھانی اور جڈیجا کی غیر موجودگی میں انڈیا اور پاکستان کی ٹیموں میں کس کو شامل کیا جائے گا؟

    پاکستان اور انڈیا دونوں ہی ٹیموں کو اس ٹورنامنٹ سے قبل ہی انجری کے مسائل درپیش تھے۔ دونوں ٹیموں کے بہترین بولرز شاہین آفریدی اور جسپریت بمرا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے تھے۔

    پاکستان کو اب شاہنواز دھانی کا بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے جو ہانگ کانگ کے میچ میں زخمی ہونے کے باعث انڈیا کے خلاف میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    ادھر رویندرا جڈیجا بھی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

  7. سمیع چوہدری کا کالم: ایشیا کپ میں ’پاکستان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی‘

    ہانگ کانگ کوئی ایسی بھی گئی گزری ٹیم نہیں جیسی پاکستانی بولنگ کے خلاف یکسر بے وُقعت اور بے بس سی نظر آئی۔ پچھلی بار ایشیا کپ میں تو وہ انڈیا کو ہراتے ہراتے رہ گئے تھے۔

    اس بار بھی کوالیفائرز میں یہ ٹیم عرب امارات، سنگا پور اور کویت کو شکست دے کر گروپ سٹیج تک پہنچی ہے اور پچھلے ہی میچ میں، انڈیا کے خلاف، بھونیشور کمار، رویندرا جڈیجا اور یزویندرا چیہل پہ مشتمل بولنگ اٹیک کے سامنے اسی بیٹنگ لائن نے ڈیڑھ سو سے زائد رنز بنا لیے تھے۔

    سو، تمام تر خدشات کے باوجود کسی کو بھی ہانگ کانگ سے ایسی بدنما کارکردگی کی توقع نہ تھی جو گذشتہ شب دیکھنے کو ملی۔ یہ عرب امارات کی تاریخ کا کم ترین ٹی ٹونٹی ٹوٹل تھا۔ یہ ہانگ کانگ کی اپنی پست ترین کاوش تھی۔ یہ مارجن کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی جیت تھی۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی ریکارڈز گذشتہ شب ٹوٹ گئے۔

  8. ایشیا کپ میں انڈیا بمقابلہ پاکستان: کیا آج بابر کی ٹیم شکست کا بدلہ لے پائے گی؟

    یشیا کپ میں اتوار کو پاکستان ایک بار پھر انڈیا سے ٹکرائے گا۔ جمعے کو پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دی تو ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان دوسرے مقابلے کا فیصلہ ہو گیا۔

    ایشیا کپ کے پہلے سپر فور میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان ٹکراؤ سے بڑی سنسنی اور کیا ہو سکتی ہے، اسی لیے کرکٹ شائقین کی نظریں چار ستمبر کو دوبئی میں ہونے والے اس میچ پر لگی ہوئی ہیں۔

    اتوار کو انڈیا نے پاکستان کو شکست دی۔ اس شکست کے بعد پاکستان کو کسی بھی قیمت پر ہانگ کانگ کے خلاف اپنا میچ جیتنا تھا۔ ہانگ کانگ کے خلاف سست آغاز کے باوجود پاکستان کی ٹیم محمد رضوان اور فخر زمان کی نصف سنچریوں کی بدولت 193 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

  9. ایشیا کپ سوپر فور مرحلہ: پاکستان اور انڈیا کے میچ سے متعلق خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید

    ایشیا کپ کے سوپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں ایک ہفتے کے وقفے کے بعد ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں۔

    پاکستان کو انڈیا نے گروپ مرحلے کے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔