آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان نے گروپ مرحلے کی شکست کا بدلہ چکا دیا، انڈیا کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح

ایشیا کپ کے سوپر فور مرحلے میں پاکستان نے انڈیاکو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں شکست دے دی ہے۔ محمد نواز اور رضوان کی عمدہ شراکت اور خوشدل اور آصف کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث پاکستان نے 182 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور میں پورا کر لیا۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. پاکستان کی آٹھ اوورز کے بعد 57 رنز، فخر اور رضوان کی شراکت جاری, پاکستان کا سکور آٹھ اوورز کے بعد 57/1

    پاکستان کے محمد رضوان اور فخر زمان کی شراکت جاری ہے لیکن فی الحال یہ سست روی کا شکار ہے۔

    اب تک پاکستان نے آٹھ اوورز میں 57 رنز بنا لیے ہیں۔

  2. ہارڈک پانڈیا کا مہنگا پہلا اوور، تین چوکے لگے!, پاکستان کا سکور پانچ اوورز کے بعد 36/1

    ہارڈک پانڈیا کے پہلے اوور میں 14 رنز بنے ہیں جس میں رضوان کے دو اور فخر زمان کا ایک چوکا شامل ہے۔

  3. بریکنگ, روی بشنوئی نے بابر اعظم کو آؤٹ کر دیا!

    لیگ سپنر روی بشنوئی نے بابر اعظم کو آؤٹ کر کے انڈیا کو آغاز میں ہی بریک تھرو فراہم کر دیا ہے۔

    اب تک اس ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کا بلا تاحال خاموش ہے۔

  4. آرشدیپ کے پہلے اوور میں صرف دو رنز!

    آرشدیپ سنگھ نے اپنے پہلے اوور میں صرف دو رنز دیے ہیں اور ایک اچھا آغاز کیا ہے۔

  5. بریکنگ, رضوان کا پہلی ہی گیند پر بھونیشور کو چوکا!, پہلے اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور 9/0

    پاکستان نے اپنی اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے اور بھونیشور کمار کے پہلے اوور میں پہلے رضوان نے اور پھر بابر نے چوکے لگائے ہیں۔

    پہلے اوور میں پاکستان نے نو رنز بنائے ہیں۔

  6. بریکنگ, فخر زمان کی آخری دو گیندوں پر دو مس فیلڈز، انڈیا کا پاکستان 182 رنز کا ہدف

    پاکستان کے اچھے فیلڈرز میں سے ایک فخر زمان نے میچ کی آخری دو گیندوں پر دو مس فیلڈز کے باعث دو چوکے دے دیے جس کی وجہ سے حارث رؤف کے بہترین آخری اوور میں 10 رنز بن گئے، اور یوں انڈیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا ہے۔

  7. بریکنگ, وراٹ کوہلی بھی پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی آخری اوورز میں بہترین واپسی!

  8. بریکنگ, دیپک ہودا بھی پویلین لوٹ گئے، نسیم شاہ کا اچھا اوور!, انڈیا کا سکور 19 اوورز کے بعد 171/6

    نسیم شاہ نے اپنے سپیل میں آخری اوور میں اچھی بولنگ کی ہے۔ انڈیا کے بلے باز اس اوور میں صرف سات رنز بنا سکے اور انھوں نے دیپک ہودا کی وکٹ بھی حاصل کی۔

  9. بریکنگ, کوہلی کا حسنین کو چھکا، لگاتار دوسری نصف سنچری مکمل!

    وراٹ کوہلی نے محمد حسنین کے آخری اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

    انھوں نے یہ نصف سنچری 36 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔

  10. شاداب خان کے عمدہ سپیل میں دو اہم وکٹیں!, انڈیا کا سکور 16 اوورز کے بعد 140/5

    پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان نے بہترین سپیل کرواتے ہوئے پاکستان کی میچ میں واپسی یقینی بنائی ہے۔ انھوں نے اپنے چار اوورز میں صرف 31 رنز دیے اور دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔

  11. بریکنگ, ہارڈک پانڈیا صفر پر آؤٹ، انڈیا کی نصف ٹیم پویلین میں

    محمد حسنین نے ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں بلاشبہ انڈیا کی سب سے اہم وکٹ حاصل کر لی ہے۔

    انھوں نے ہارڈک پانڈیا کو صفر پر آؤٹ کیا جن کا عمدہ کیچ محمد نواز نے لیا۔

  12. بریکنگ, رشبھ پنت بھی آؤٹ، شاداب خان کی دوسری وکٹ!

    شاداب خان نے آج ایک اچھی بیٹنگ وکٹ پر انڈیا کے خلاف اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کو اہم موقعوں پر پہلے راہل اور پھر رشبھ پنت کی وکٹ لے کر دی ہے۔

  13. نسیم کی مہنگی واپسی، انڈیا کو بہترین رن ریٹ برقرار

    نسیم شاہ کے خلاف آج انڈین بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا ہے اور انھیں سنبھلنے کا موقع نہیں دیا، اب جب وہ اٹیک میں واپس آئے ہیں تو ان کے اوور میں 13 رنز بنے ہیں جن میں وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت کا ایک ایک چوکا شامل تھا۔

  14. محمد نواز کا عمدہ سپیل اختتام کو پہنچا، چار اوور میں صرف 25 رنز اور ایک وکٹ, 12 اوورز بعد انڈیا کا سکور 105/3

    محمد نواز نے پہلے پاور پلے میں بہترین اوور کروایا اور پھر اپنے اگلے تین اوورز میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 25 رنز دیے اور سوریا کمار یادو کی ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

  15. بریکنگ, سوریا کمار یادو بھی آؤٹ، محمد نواز نے پاکستان کو اہم وکٹ دلوا دی!, 10 اوورز کے بعد انڈیا کا سکور 93/3

    انڈیا کے مڈل آرڈر بلے باز سوریا کمار یادو بھی پویلین لوٹ گئے ہیں انھیں نواز کی گیند پر آصف علی نے ڈیپ سکویئر لیگ پر کیچ کیا۔

    پاکستانی سپنرز شاداب خان اور محمد نواز نے پاکستان کی میچ میں واپسی کروائی ہے۔

    پہلے دس اوورز یوں تو انڈیا کی جارحانہ بیٹنگ کے نام رہے لیکن سپنرز کی دو وکٹوں کی بدولت انڈیا کا سکور 93 رہا۔

  16. بریکنگ, لوکیش راہل بھی آؤٹ، شاداب کے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ, سات اوورز کے بعد انڈیا کا سکور 71/2

    شاداب خان نے سپیل میں آتے ہی اپنے اوور کی پہلی گیند پر راہل کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ ان کا کیچ محمد نواز نے مڈ آن باؤنڈری پر لیا۔

    تاہم انڈیا کی جانب سے دوسری جانب جارحانہ انداز اپنایا گیا ہے۔

  17. پاور پلے انڈیا کے نام، انڈیا کی اننگز کی مضبوط بنیاد قائم!, چھ اوورز کے اختتام پر انڈیا کا سکور 62/2

    پاور پلے انڈیا کے نام رہا ہے اور انڈین اوپنرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 62 رنز سکور کیے۔

    پاور پلے میں انڈیا کو روہت شرما کا نقصان اٹھانا پڑا جنھوں نے تین چوکوں دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

  18. بریکنگ, حارث رؤف کا بریک تھرو، روہت شرما آؤٹ, پانچ اوورز کے بعد انڈیا کا سکور 54/1

    حارث رؤف نے بالآخر پاکستان کو وہ بریک تھرو دلوا دیا ہے جس کی پاکستان کو شدت سے ضرورت تھی۔

    حارث رؤف کی سلو گیند روہت شرما کو چکما دے گئی، اور چھکا مارنے کی کوشش میں ان کے بلے کا ٹاپ ایج لگا اور ایکسٹرا کور پر موجود خوشدل شاہ نے ان کا کیچ پکڑ لیا۔

  19. حارث رؤف کا بھی باؤنڈریز سے استقبال، انڈین اوپنرز فارم میں, چار اوورز کے بعد انڈیا کا سکور 46/0

    بابر اعظم کی جانب سے جب حارث رؤف کو بولنگ اٹیک میں لایا گیا تو ان کا روہت شرما نے ایک چوکے اور ایک چھکے سے استقبال کیا۔

    انڈیا کے اوپنرز نے ٹیم کو بہترین آغاز دیا ہے اور اس وقت پاکستانی بولرز دباؤ میں نظر آ رہے ہیں۔

  20. لوکیش راہل کے نسیم کے اوور میں دو چھکے، انڈیا کا جارحانہ آغاز, تین اوورز کے بعد انڈیا کا سکور 34/0

    لوکیش راہل نے نسیم کے اوور کی پہلی گیند پر ایک چھکا مارا ہے اور پھر آخری گیند پر بھی ایک بہترین سٹروک کھیلتے ہوئے چھ رنز حاصل کیے اور یوں انڈیا نے اس میچ کا جارحانہ آغاز کیا ہے۔