انڈیا کے کپتان روہت شرما کا میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک مہینے کے وقفے کے بعد کرکٹ کھیلنے کے باعث وراٹ کوہلی خاصے تازہ دم لگ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وراٹ اچھے ٹچ میں دکھ رہے ہیں، اور بہت کر رہے ہیں اپنی بیٹنگ سے متعلق۔
انھوں نے پاکستان اور انڈیا کے میچ سے متعلق سوال کا کہا کہ ’یہ سوال ہر کپتان سے پوچھا جاتا ہے، چاہے ورلڈکپ ہو، یا ایشیا کپ، انڈیا پاکستان کا میچ ہے تو آپ کیا سوچ رہے ہیں۔‘
’انڈین فینز پاکستانی کھلاڑیوں کو مل رہے ہیں پاکستانی فینز انڈین کھلاڑیوں کو مل رہے ہیں۔
یہ باہر آپ لوگوں کے لیے غیر معمولی ہو گا، ہمارے لیے یہ بالکل بھی غیر معمولی نہیں ہے۔
’شاید ٹیم میں موجود کچھ نئے کھلاڑیوں کے لیے یہ غیرمعمولی ہو، لیکن میرے لیے یہ بالکل بھی باقی سب یہ دیکھ چکے ہیں۔‘