آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

آسٹریلیا نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ اس فتح میں ڈیوڈ وارنر کے 53 اور مچل مارش کے 77 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کا اہم کردار تھا۔ اس کے علاوہ ہیزل وڈ کی تین وکٹیں بھی نمایاں رہیں۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. پہلے دس اوورز آسٹریلوی بولرز کے نام، نیوزی لینڈ کو جارحانہ بیٹنگ کی ضرورت!

    نیوزی لینڈ نے پہلے دس اوورز میں سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور آسٹریلوی بولرز نے پچ کا بہترین فائدہ اٹھایا ہے۔

    اس وقت نیوزی لینڈ کا سکور پہلے دس اوورز میں صرف 57 رنز ہے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔

  2. ولیمسن کے دو گیندوں پر دو چوکے، 32 گیندوں بعد پہلی باؤنڈری, نیوزی لینڈ کا سکور: نو اوورز میں 51/1

    ولیمسن نے آسٹریلیا کے آلراؤنڈر مچل مارش کی بولنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے اوور کی دو گیندوں پر دو چوکے لگائے ہیں۔

    یہ نیوزی لینڈ کی اننگز میں 32 گیندوں کے بعد پہلا چوکا تھا۔ مارش کے اوور میں 11 رنز بنے۔

  3. زیمپا کا بھی اچھا اوور، دباؤ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں پر منتقل!

    ایڈم زیمپا جو آسٹریلیا کے لیے بہترین لیگ سپنر کے طور پر اس ٹورنامنٹ میں بولنگ کرتے آئے ہیں انھوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف تین رنز دیے ہیں۔

  4. میکسویل کے دوسرے اوور میں صرف پانچ رنز!, نیوزی لینڈ کا سکور: آٹھ اوورز میں 40/1

    آسٹریلیا اپنے پانچویں بولر کے طور پر میکسویل، مارش اور سٹوئنس کی خدمات حاصل کرتا ہے۔ تاہم فائنل میں اب تک میکسویل نے دو اچھے اوورز کروا لیے ہیں۔

    پہلے اوور میں انھوں نے ایک چھکا ضرور کھایا تھا، تاہم انھوں نے اچھا کم بیک کیا تھا، اس اوور میں بھی انھیں صرف سنگلز ہی بنے اور نیوزی لینڈ کو اوور میں کل پانچ رنز حاصل ہوئے۔

  5. پاور پلے میں آسٹریلوی بولرز کا عمدہ کم بیک، نیوزی لینڈ سست بیٹنگ کرنے پر مجبور, نیوزی لینڈ کا سکور: پاور پلے کے اختتام پر 32/1

    نیوزی لینڈ کے بلے باز پاور پلے کا استعمال کرنے میں ناکام رہے ہیں اور آسٹریلیا کے بولرز نے آغاز میں اچھی بیٹنگ کا مقابلہ نپی تلی بولنگ سے کیا ہے۔

    پاور پلے میں صرف 32 رنز بنے ہیں اور ایک آؤٹ بھی ہوا ہے۔

  6. کمنز کے اوور میں صرف دو رنز، دباؤ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں پر منتقل!

    آسٹریلیا کے فاسٹ بولرز اچھی لینتھ پر بولنگ کروا کر نیوزی لینڈ کو مشکل میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    کمنز کے اوور میں صرف دو رنز بنے اور وہ اچھی لینتھ پر بولنگ کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

  7. بریکنگ, ڈیرل مچل جاش ہیزل وڈ کی اچھی بولنگ کا نشانہ بن گئے, نیوزی لینڈ کا سکور: چار اوورز میں 28/1

    ڈیرل مچل نے دو گیندوں پر کوئی رنز نہیں بنائے اور شاید اس دباؤ میں انھوں نے گیند کو تھرڈ مین کی جانب بھیجنے کی کوشش اور اس دوران گیند نے ان کے بلے کا باہری کنارہ لیا اور ویڈ کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

  8. بریکنگ, میتھیو ویڈ نے گپٹل کا کیچ ڈراپ کر دیا!, نیوزی لینڈ کا سکور: تین اوورز کے اختتام پر 23/0

    سیمی فائنل کے ہیرو وکٹ کیپر میتھیو ویڈ نے گپٹل کا ایک مشکل کیچ ڈراپ کر دیا ہے۔

    گپٹل میکسویل کو کٹ مارنے گئے تھے، اور گیند ان کے انڈر ایج سے لگ کر ویڈ کے ہاتھوں میں گئی، لیکن وہ اسے نہیں پکڑ سکے۔

  9. بریکنگ, مچل کا میکسویل کی پہلی گیند پر چھکا!

    ڈیرل مچل نے میکسویل کا استقبال ہی چھکے سے کیا اور یہ پیغام دیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے پانچویں بولر سے رنز وصول کرنے کی حکمتِ عملی سے میدان میں اتریں ہیں۔

    مچل نے میکسویل کو سٹریٹ باؤنڈری پر سیدھے بلے سے چھکا مارا ہے۔

  10. ہیزل وڈ کا اچھا اوور، صرف چار رنز بنے!, نیوزی لینڈ کا سکور: دوسرے اوور کے اختتام پر 13/0

    آسٹریلیا کی جانب سے دوسرا اوور فاسٹ بولر جاش ہیزل وڈ نے کروایا ہے اور انھوں اپنے اوور میں پانچ ڈاٹ بالز کروائے ہیں اور گپٹل نے ایک چوکا بھی مارا ہے۔

  11. فائنل کا پہلا چوکا مارٹن گپٹل کے نام!, نیوزی لینڈ کا سکور: پہلے اوور کے اختتام پر 9/0

    نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے اور اننگز کا پہلا چوکا مارٹن گپٹل کے نام رہا ہے۔

    انھوں نے مچل سٹارک پہلے اوور میں انھیں کو اور پوائنٹ کے بیچ میں سے چوکا رسید کیا جبکہ ڈیرل مچل جو سیمی فائنل کے ہیرو ثابت ہوئے تھے، انھوں نے تین رنز حاصل کیے۔

  12. پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مداح کی دہائی!

  13. ’ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے، لیکن یہ ایک چھی پچ لگ رہی ہے اور اوس کی کسے خبر‘

  14. نیوزی لینڈ کے بلے بازوں پر بڑا سکور کرنے کا دباؤ!

    صحافی ایاز میمن کا کہنا ہے کہ ’دونوں سیمی فائنلز میں بڑے ٹوٹل بنے اور وہ سنسنی خیز ثابت ہوئے۔ اگر پچ ویسا ہی کھیلتی ہے تو 175 ایک اچھا ٹوٹل تو ہو گا، لیکن محفوظ نہیں ہو گا۔

    نیوزی لینڈ کے بلے بازوں پر دباؤ ہو گا کہ وہ بڑا ٹوٹل بنائیں۔

  15. اوئن مارگن کی دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں!

    انگلینڈ کے کپتان اوئن مارگن نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’میں نے دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز میں کھیلا ہے اور مجھے معلوم ہے کہ یہ کتنی خصوصی رات ہوتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے آج نیک تمنائیں ہیں۔

  16. دبئی میں ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیموں کی اجارہ داری!

  17. کیا نیوزی لینڈ ورلڈ کپ 2015 کے فائنل کا بدلہ اتار پائے گا؟

    آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مقابلوں میں صرف ایک مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں، اور سنہ 2016 میں اس میچ میں نیوزی لینڈ کو فتح حاصل ہوئی تھی۔

    تاہم ایک روزہ ورلڈ کپ فائنل میں یہ دونوں ٹیمیں سنہ 2015 میں بھی آمنے سامنے آ چکی ہیں۔

    یہ ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہی کھیلا جا رہا تھا تاہم آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں دفعہ ایک روزہ ورلڈ کپ جیت لیا تھا۔

  18. فائنل کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم!

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور گذشتہ میچ میں زخمی ہونے والے ڈیون کونوے کی جگہ ٹم سائیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    مارٹن گپٹل

    ڈیرل مچل

    کین ولیمسن

    ٹم سائیفرٹ

    گلین فلپس

    جیمز نیشم

    مچل سینٹنر

    ٹم ساؤدی

    ایڈم ملنے

    ٹرینٹ بولٹ

    اش سودھی

  19. فائنل کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم!

    آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    ڈیوڈ ورانر

    ایرون فنچ (کپتان)

    مچل مارش

    سٹیون سمتھ

    گلین میکسویل

    مارکس سٹوئنس

    میتھیو ویڈ

    پیٹ کمنز

    مچل سٹارک

    ایڈم زیمپا

    جاش ہیزل وڈ

  20. آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل کی طرح ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ ہی کیا ہے۔ اب تک اس ٹورنامنٹ میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 12 میں 11 میچوں میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کو فتح حاصل ہوئی ہے۔