آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

آسٹریلیا نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ اس فتح میں ڈیوڈ وارنر کے 53 اور مچل مارش کے 77 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کا اہم کردار تھا۔ اس کے علاوہ ہیزل وڈ کی تین وکٹیں بھی نمایاں رہیں۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. سودھی کے پہلے اوور میں سات رنز، نیوزی لینڈ کو وکٹوں کی ضرورت!

    نیوزی لینڈ کے لیگ سپنر سودھی کے پہلے اوور میں سات رنز بنے ہیں لیکن نیوزی لینڈ کو اس وقت وکٹوں کی اشد ضرورت ہے۔

  2. پاور پلے میں سست آغاز کے بعد وارنر اور مارش نے مومنٹم آسٹریلیا کی جانب موڑ دیا, آسٹریلیا کا سکور: چھ اوورز میں 43/1

    پہلے تین اوورز میں ایسا لگتا تھا کہ شاید آسٹریلیا دباؤ میں آ کر مزید وکٹیں گنوا بیٹھے گا، لیکن مارش اور وارنر کی اچھی بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا تین اوورز میں 15 رنز سے چھ اوورز میں 43 رنز تک پہنچ گیا۔

  3. بریکنگ, وارنر کا ساؤدی کی سلو بال پر چھکا، ساؤدی کے اوور میں 10 رنز!

    ساؤدی کے اوور میں 10 رنز بنے جس میں وارنر کا ایک چھکا بھی شامل تھا۔

  4. مچل مارش کا ایک چھکا، دو چوکے، ملنے کے پہلے اوور میں 15 رنز, آسٹریلیا کا سکور: چار اوورز میں 40/1

    مچل مارش نے نئے آنے والے بولر ایڈم ملنے کا استقابل چھکے اور دو چوکوں سے کیا اور اوور میں 15 رنز حاصل کر کے آسٹریلیا کا رن ریٹ بہتر کر دیا ہے۔

  5. بریکنگ, فنچ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ!, آسٹریلیا کا سکور: تین اوورز میں 15/1

    کپتان فنچ بولٹ کی گیند پر بل شاٹ مارتے ہوئے لانگ لیگ پر کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔

  6. بریکنگ, وارنر کے دو گیندوں پر دو چوکے!

  7. بولٹ کے پہلے اوور میں صرف ایک رن!

    پہلے اوور میں بولٹ نے ایرون فنچ کو پریشان کیے رکھا اور فنچ کے خلاف زور دار اپیل بھی ہوئی تاہم صرف ایک رن ہی بنا۔

    نیوزی لینڈ کو آغاز میں وکٹوں کی ضرورت ہے۔

  8. بریکنگ, نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف!

    کین ولیمسن کے عمدہ 85 رنز کی بدولت نیوز لینڈ نے آسٹریلیا کو فائنل میں جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے جاش ہیزل وڈ نے 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور یہ یقینی بنایا کہ نیوزی لینڈ بڑا سکور نہ کر پائے۔

  9. ولیمسن کی ماسٹرکلاس اننگز!

  10. بریکنگ, نیشم کا کمنز کو عمدہ چھکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 19 اوورز میں 162/4

    کمنز کے خلاف سلو بال پر نیشم نے عمدہ چھکا مار کر نیوزی لینڈ کو دو وکٹوں کے نقصان کے بعد سہارا دیا ہے۔

    کمنز کے اس اوور میں 13 رنز بنے۔

  11. بریکنگ, ولیمسن بھی ہیزل وڈ کے اوور میں آؤٹ!

    ہیزل وڈ نے بہترین اوور کرواتے ہوئے صرف پانچ رنز دیتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

  12. بریکنگ, فلپس ہیزل وڈ کی گیند پر آؤٹ!

    فلپس نے ہیزل وڈ کے خلاف ڈیپ مڈوکٹ پر چھکا مارنے کی کوشش کی اور آؤٹ ہو گئے۔

  13. کمنز کے اوور میں آٹھ رنز!, نیوزی لینڈ کا سکور: 16 اوورز میں 144/2

    کمنز کے اوور صرف آٹھ رنز بنے لیکن کوئی باؤنڈری نہیں لگی۔ ایک ایسے موقع پر جب دونوں بلے باز جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں کمنز نے ایک بہترین اوور کروا دیا ہے۔

  14. بریکنگ, سٹارک کے اوور کی پہلی تین گیند 6،4،4، اوور میں 22 رنز!, نیوزی لینڈ کا سکور: 16 اوورز میں 139/2

    سٹارک کے اوور کی پہلی تین گیندوں پر ولیمسن نے دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر سٹارک کو دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

    ان کے اوور کی آخری دو گیندوں پر بھی دو چوکے لگے، جس کے باعث اوور میں کل 22 رنز بنے۔

    سٹارک کے اوور میں کل 22 رنز بنے اور نیوزی لینڈ اب ایک بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن ہے۔

  15. بریکنگ, فلپس کا زیمپا کو چھکا، اوور میں 12 رنز, نیوزی لینڈ کا سکور: 15 اوورز میں 114/2

    کین ولیمسن کے بعد اب گلین فلپس بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے لگے ہیں۔ انھوں نے ایڈم زیمپا کے آخری اوور میں پہلی گیند پر چھکا اور پانچویں گیند پر چوکا لگا کر نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔

  16. بریکنگ, ولیمسن کا ایک اور چھکا، نصف سنچری مکمل!, نیوزی لینڈ کا سکور: 14 اوورز میں 102/2

    ولیمسن نے میکسویل کی دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ اگر نیوزی لینڈ نے بڑا سکور بنانا ہے تو انھیں ولیمسن کی اچھی بیٹنگ دکار ہے۔

  17. بریکنگ, ولیمسن کا ایک ہاتھ سے چھکا!

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اس وقت اپنی ٹیم کے لیے بہترین سہارا ثابت ہو رہے ہیں۔

    انھوں نے میکسویل کے اوور میں ایک ہاتھ سے چھکا مارا ہے اور رشبھ پنت کے چھکوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔

  18. بریکنگ, مارٹن گپٹل زیمپا کی گیند پر کیچ آؤٹ!

    مارٹن گپٹل نے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش میں ڈیپ مڈوکٹ کی جانب اڑتا ہوا سٹروک کھیلا لیکن وہاں فیلڈر کی موجودگی کے باعث وہ کیچ ہو گئے۔

  19. بریکنگ, کین ولیمسن کا کیچ ڈراپ، تین گیندوں پر تین چوکے!

    جاش ہیزل وڈ نے کین ولیمسن کا آسان کیچ ڈراپ کر کے انھیں ایک زندگی بھی بخش دی ہے اور ساتھ ہی سٹارک کے اوور میں کل 19 رنز بنے۔

    ولیمسن نے اوور میں تین چوکے مارے۔

  20. نیوزی لینڈ کو ویسٹ انڈیز سے سبق سیکھنا چاہیے!