سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے، سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو دوسرے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے جمعرات کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. واٹ کے اوور میں دو چھکے، 15 رنز!

    واٹ کے اوور میں دو چھکے لگے ہیں اور پاکستان اب جارحانہ انداز اپنا چکا ہے۔

    پاکستان کا سکور اس وقت 17 اوورز میں 139 ہے اور شعیب ملک بھی کریز پر موجود ہیں۔

  2. حمزہ طاہر کا بہترین سپیل!

    hamza

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ٹورنامنٹ میں اپنا اپنا پہلا میچ کھیلنے والے حمزہ طاہر نے پہلے تین اوورز میں نہایت عمدہ بولنگ کی اور صرف 12 رنز دیے جبکہ محمد رضوان کو آؤٹ بھی انھوں نے ہی کیا تھا۔

    ان کے آخری اوور میں بابر اعظم نے بالآخر انھیں چھکا لگایا اور باقی گیندوں پر مزید چھ رنز حاصل کیے اور اس طرح حمزہ کے چار اوورز میں 24 رنز بنے۔

    ان کی انتہائی سست رفتار گیندوں لیکن نپی تلی لائن پر بولنگ نے پاکستانی بلے بازوں کو مجبور کیا کہ وہ انھیں احتیاط سے کھیلیں۔

  3. شعیب ملک کا واٹ کو چھکا!

    شعیب ملک نے واٹ کو لانگ آف باؤنڈری کے اوپر سے چھکا مار دیا ہے۔

  4. بریکنگ, محمد رضوان کا نیا ریکارڈ، سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پلئیر

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان جنھیں اس سال پاکستان کی اوپننگ کی ذمہ داری دی گئی اور انھوں نے نہ صرف 2021 میں کسی بھی سال بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا، بلکہ آج کی اننگز کے بعد ٹی ٹوئنٹی کے تمام میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنا لیے ہیں۔

    سال 2015 میں کرس گیل نے 36 اننگز میں 1665 رنز بنائے تھے جبکہ آج رضوان نے 37 اننگز میں 1676 رنز بنا لیے ہیں۔

  5. بریکنگ, بابر اعظم کی ٹورنامنٹ کی چوتھی نصف سنچری مکمل!

    بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے یہ نصف سنچری 40 گیندوں پر مکمل کی ہے۔

  6. بریکنگ, شریف کی گیند پر حفیظ ایل بی ڈبلیو!

    حفیظ نے شریف کے اس اوور میں یہ دکھا دیا کہ وہ فارم میں واپس آ چکے ہیں۔ تاہم اس شریف کے اوور کے آخر میں شریف نے انھیں ایل بی ڈبلیو کر دیا ہے۔

    حفیظ نے 19 گیندوں پر 31 رنز بنائے ہیں۔

  7. بریکنگ, حفیظ کے چھکے کے ساتھ پاکستان کے 100 رنز مکمل!

    محمد حفیظ کے بلے پر جب گیند آ جائے تو وہ عموماً عمدہ ٹائمنگ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انھوں نے شریف کے اوور میں ھہلے ایک چھکا اور پھر دو چوکے مار کر پاکستان کو 15 اوورز میں بہتر سکور پر پہنچا دیا ہے۔

    شریف کے اس اوور میں 15 رنز بنے۔

  8. ’ٹورنامنٹ میں پاکستان کا 7 سے 15 اوورز کے درمیان صرف انگلینڈ سے کم ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. بابر کے لگاتار دو چوکے، واٹ کے تیسرے اوور میں 12 رنز بنے, پاکستان کا سکور: 13 اوورز میں 87/2

    babar

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بابر اعظم نے لگاتار دو چوکے مار کر واٹ کے تیسرے اوور میں 12 رنز بنا لیے ہیں اور اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستانی بلے باز سکاٹش بولرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کر دیں گے۔

    بابر اپنی نصف سنچری کے قریب ہیں۔

  10. بابر اعظم کا گریوز کو چوکا، لیکن اوور میں صرف سات رنز

    بابر اعظم نے گریوز کو اوور کی پہلی گیند پر چوکا مارا ہے لیکن پھر بھی اوور میں صرف سات رنز بنے ہیں۔

  11. محمد حفیظ کا چوکا، پاکستان کو جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت!

    hafeez

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محمد حفیظ جو پاکستان کے لیے نمبر چار پر بیٹنگ کرتے ہیں، اس وقت کریز پر بابر اعظم کے ساتھ موجود ہیں اور انھیں اب جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔

    محمد حفیظ نے آتے ہی حمزہ طاہر کے اوور میں قدموں کا استعمال کرتے ہوئے حمزہ طاہر کو چوکا لگایا ہے۔

  12. ورلڈ کپ میں فخر زمان کی ناکام پرفارمنس

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    کرکٹ کی شماریات اور تجزیہ کرنے والے کرک وز نے اپنی ٹویٹ میں فخر زمان کے کھیل پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس ورلڈ کپ میں لیگ سپن اور بائیں ہاتھ کے سپنرز کے خلاف فخر نے اب تک 22 بالوں کا سامنا کیا ہے اور 72 کے سٹرائیک ریٹ سے صرف 22 رنز بنائے ہیں اور دو بار آؤٹ ہوئے ہیں۔

  13. 10 اوورز کے اختتام پر سکاٹش بولرز پاکستانی بیٹنگ پر حاوی, پاکستان کا سکور: 10 اوورز 60/2

    پاکستان کو پہلے 10 اوورز میں سکاٹش بولرز نے کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور پاکستان نے چھ کی اوسط سے رنز کیے ہیں۔

    اس کے علاوہ پاکستان نے دو کھلاڑی بھی گنوا دیے ہیں۔

  14. ’فخر کے پاس سلوگ سوئیپ کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    فخر زمان کی مایوس کن اننگز کے اختتام پر ٹویٹ کرتے ہوئے صارف اسد نے لکھا کہ فخر کے پاس سلوگ سوئیپ کے علاوہ ایسا اور کوئی شاٹ نہیں ہے جس کی مدد سے وہ دباؤ کم کر پائیں اور وہ ان کنڈیشنز میں بالکل اچھا نہیں کھیلتے۔

  15. ’سب سے زیادہ ٹرول ٹیم‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    ٹی ٹوئنٹی کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق عمومی طور پر کسی بھی ٹیم کو میچ پر قابو پانے کے لیے پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ سکور کرنا چاہیے۔

    لیکن کرکٹ تجزیہ کار حسن چیمہ نے پاکستانی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس تصور کے برخلاف پاور پلے میں چھ رن فی اوور سے بھی کم کی اوسط رکھی ہے اور انھیں ’سب سے بڑی ٹرول ٹیم‘ قرار دیا۔

  16. بریکنگ, فخر زمان گریوز کے پہلے اوور میں ڈیپ مڈوکٹ کو کیچ دے بیٹھے

    فخر زمان نے اپنی اننگز کا سست آغاز کیا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ لیفٹ آرم سپنرز کے خلاف ڈیپ مڈوکٹ باؤنڈری کو نشانہ بنائیں گے۔

    تاہم گریوز کے پہلے اوور میں جب انھوں نے دو گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا، تو فخر زمان نے اگلی گیند پر انھیں چھکا مارنے کی کوشش کی اور کیچ دے بیٹھے۔

    پاکستان کو 59 کے مجموعی سکور پر دوسرا نقصان ہو گیا ہے۔

  17. یہ شارجہ کی پچ ہے یا ایبرڈین کی؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    صحافی اسد ہاشم نے پاکستان کے سست آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ سکاٹ لینڈ کے بولرز بڑی عمدہ بولنگ کر رہے ہیں اور کسے معلوم تھا کہ ایبرڈین کی پچ کی صورتحال نے ان کو شارجہ کی سست اور نیچی وکٹ کے لیے اتنا تیار کیا ہوگا۔

  18. بریکنگ, بابر اعظم کا مارک واٹ کا چھکے سے استقبال!

    babar

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بابر اعظم نے مارک واٹ کا چھکے سے استقبال کیا ہے۔ واٹ نے یہ گیند کریز کے بھی پیچھے سے کروائی تھی، لیکن بابر نے ان کی گیند کو بھانپتے ہوئے ڈیپ مڈوکٹ باؤنڈری پر چھکا مار دیا ہے۔

    واٹ کے اس اوور میں پاکستان نے کل 12 رنز بنائے۔

  19. بریکنگ, حمزہ طاہر نے محمد رضوان کو آؤٹ کر دیا!, پاکستان کا سکور: سات اوورز میں 38/1

    pak

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    حمزہ طاہر نے اپنے پہلے اوور میں صرف ایک رن دیا تھا اور محمد رضوان ان کے خلاف رنز بنانے سے قاصر رہے تھے، تاہم اب جب سکاٹش کپتان انھیں پاور پلے کے اختتام پر بولنگ میں دوبارہ لائے ہیں تو رضوان نے کٹ کھیلنے کی کوشش میں کیپر کو کیچ دے دیا ہے۔

    پاکستان کو پہلا نقصان 35 رنز کے سکور پر ہوا ہے اور رضوان نے ایک چھکے کے ساتھ اپنی اننگز میں 19 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

    حمزہ کے اس اوور میں صرف تین ہی رنز بن پائے۔

  20. پاور پلے کا اختتام، پاکستان کا بغیر کسی نقصان کے سست آغاز, پاکستان کا سکور: چھ اوورز میں 35/0

    riz

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان نے ایک مرتبہ پھر پاور میں سست آغاز کیا ہے لیکن کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔

    پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 18 گیندوں پر 17 جبکہ محمد رضوان نے 18 گیندوں پر 15 رنز بنا رکھے ہیں۔