انڈیا کا رن ریٹ افغانستان سے بہتر ہو گیا، سکاٹ لینڈ کا ہدف 39 گیندوں میں حاصل کر لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں آج انڈیا نے سکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اہم بات یہ کہ انڈیا نے یہ ہدف صرف 39 گیندوں میں مکمل کیا جس کے باعث انڈیا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے بھی بہتر ہو گیا ہے۔ اب پورے انڈیا کی نظریں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ پر ہیں۔

لائیو کوریج

  1. رشبھ پنت نے آسان سٹمپنگ چھوڑ دی!

    ایشون کی جانب سے ایک اچھا سپیل ایک وکٹ پر ختم ہونے والا تھا لیکن وکٹ کیپر رشبھ پنت نے ایک آسان سٹمپنگ چھوڑ دی۔

  2. بریکنگ, ایشون کی پہلی وکٹ، کرس گریوز پویلین لوٹ گئے!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 14اوورز میں 64/6

    kohli

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کرس گریوز اس سے قبل ایک ریویو ناکام ہونے کے باعث اسی اوور میں بال بال بچے تھے۔ اب کی بار انھوں لانگ آف پر کھڑے ہاردک پانڈیا کو ایک آسان کیچ تھما دیا۔

    انھوں نے صرف ایک رن بنایا۔ ایشون کے پورے اوور میں صرف تین رن بنے۔

  3. جسپریت بمراہ کی واپسی پر صرف ایک رن!

    جسپریت بمراہ کو بولنگ میں واپس لایا گیا ہے اور انھوں نے صرف ایک ہی رن دیا ہے۔

    اس وقت سکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کے لیے صورتحال مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

  4. بریکنگ, جڈیجا کی تیسری وکٹ، لیسک بھی آوٹ!, سکاٹ لینڈ کے 12 اوورز میں 60/5

    جڈیجا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جڈیجا آج سکاٹش بلے بازوں کی سمجھ میں بالکل بھی نہیں آ رہے۔ انھوں نے اب تک اپنے تین اوورز میں تین وکٹیں حاصل کر لی ہیں اور اس دوران صرف 9 رنز دیے ہیں۔

    لیسک کو جڈیجا نے اپنے سٹریٹر ون کے ذریعے ایل بی ڈبلیو کیا ہے۔ انھوں نے 21 رنز بنائے تھے۔

  5. لیسک کا شامی کو پہلے ایک چھکا، پھر چوکا!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 11 اوورز میں 55/4

    فاسٹ بولرز کے خلاف سکاٹس بلے باز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شامی کے خلاف پہلے ایک چھکا، اور پھر چوکا مارنے والے لیسک نے اوور میں 11 رنز بنائے۔

  6. انڈیا کے سپنرز میچ پر حاوی، سکاٹ لینڈ کے لیے سکور کرنا مشکل!, 10 اوورز کے اختتام پر سکاٹ لینڈ کا سکور 44/4

    kohli

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    یہ پچ سپنرز کے لیے خاصی موزوں لگ رہی ہے اور سکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کے لیے اس وقت کھیلنا محال ہو گیا ہے۔

    اس وقت کریز پر مکلیوڈ اور لیسک موجود ہیں۔

  7. بریکنگ, جڈیجا کی ایک ہی اوور میں دو وکٹیں، میٹ کراس بھی ایل بی ڈبلیو, انڈیا کا سکور: سات اوورز میں 29/4

    jadu

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جڈیجا آج پوری فارم میں دکھائی دے رہے ہیں اور اب یہ پچ بھی سپن کرنے لگی ہے۔ انھوں نے کراس کو ایک ایسی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا جو ٹھپا پڑنے کے بعد سیدھی ہی رہی۔

    کراس نے صرف دو رنز بنائے۔

  8. بریکنگ, جڈیجا نے بیرنگٹن کو بولڈ کر دیا!

    رویندرا جڈیجا آج بولنگ میں آتے ہی چھا گئے ہیں، انھوں نے اپنی تیسری گیند پر بیرنگٹن کو بولڈ کر دیا ہے۔

    ان کی گیند لینتھ پر پچ ہونے کے بعد سپن ہوئی، یہ ایک انتہائی عمدہ گیند تھی اور صفر پر موجود بیرنگٹن اس بارے میں کچھ بھی نہیں کر سکے۔

  9. بریکنگ, محمد شامی کی گیند پر منزی آؤٹ!, سکاٹ لینڈ کا سکور: چھ اوورز میں 27/2

    india

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سکاٹ لینڈ کے خطرناک اوپنر منزی جارحانہ سٹروک کھیلتے ہوئے شامی کی گیند پر مڈ آن پر کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں۔

    انھوں نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24رنز بنائے تھے۔

  10. ایشون کے پہلے اوور میں تین چوکے!, سکاٹ لینڈ کا سکور: چار اوورز میں 25/1

    سکاٹ لینڈ کے منزی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اور سپنرز کو سنبھلنے نہیں دے رہے۔ انھوں نے ایشون کے پہلے اوور میں انھیں تین لگاتار چوکے لگا دیے ہیں۔

  11. بریکنگ, بمراہ کی خوبصورت سلوئر گیند پر سکاٹ لینڈ کے کپتان آؤٹ!, سکاٹ لینڈ کا سکور: دو اوورز میں 13/1

    koetzer

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جسپریت بمراہ ویسے تو اپنی یارکرز کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ان کی سلوئر گیند بھی خاصی خطرناک ہوتی ہے۔

    اسی چیز کا مظاہرہ انھوں نے آج بھی کیا جب انھوں نے سکاٹ لینڈ کے کپتان کائل کوئٹزر کو بولڈ کر دیا۔ کوئٹزر آج خاصے آوٹ آف فارم دکھائی دیے اور سات گیندوں پر صرف ایک ہی رن بنا سکے۔

    بمراہ کا وکٹ میڈن! کوہلی نے انھیں دوسرا اوور دے کر بہترین فیصلہ کیا۔

  12. چکروردی کے پہلے اوور میں ایک چوکا!, سکاٹ لینڈ کا سکور: دوسرے اوور کے اختتام پر 13/0

    kyle

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چکروردی نے اپنے سپیل کا آج اچھا آغاز کیا ہے۔ تاہم انھیں ان کی پانچویں گیند پر منزی نے ریورس سویپ پر مار کر چار رنز حاصل کیے۔

    اس چوکے کے باوجود اس اوور میں صرف پانچ رنز بنے۔

  13. جارج منزی کا بمراہ کو لاجواب چھکا!, سکاٹ لینڈ کا سکور: پہلے اوور کے اختتام پر 8/0

    جسپریت بمراہ کے اوور کی پہلی پانچ گیندوں پر دونوں بلے باز اپنی ٹائمنگ تلاش کرتے دکھائی دیے۔ لیکن جیسے ہی بمراہ نے ان بائیں ہاتھ کے بلے باز جارج منزی کی ٹانگوں میں گیند پھینکی، انھوں نے اس لانگ لیگ باؤنڈری کی جانب عمدہ طریقے سے فلک کیا اور گیند 79 میٹر دور جا گری۔

    بمراہ کے پہلے اوور میں آٹھ رنز بنے۔

  14. انڈیا کی جانب سے بولنگ کا آغاز جسپریت بمراہ کر رہے ہیں!

    bumra

    انڈیا کی جانب سے بولنگ کا آغاز جسپریت بمراہ کر رہے ہیں۔ انھیں یہ کردار اس لیے نبھانا پڑ رہا ہے کیونکہ بھونیشور کمار جنھوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں حصہ لیا تھا، گذشتہ دو میچوں سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    ادھر سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منزی اور کائل کوئٹزر بیٹنگ کا آغاز کر رہے ہیں۔

  15. انڈیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں!

    india

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا کی ٹیم: روہت شرما، کے ایل راہول، وراٹ کوہلی (کپتان)، سوریا کمار یادو، رشبھ پنت، رویندرا جڈیجا، ہاردک پانڈیا، ورن چکروردی، روی ایشون، محمد شامی، جسپریت بمراہ۔

    سکاٹ لینڈ کی ٹیم: جارج منزی، کائل کوئٹزر، کیلم میکلائڈ، رچی بیرنگٹن، مائیکل لیسک، میتھیو کراس، کرس گریوز، مارک واٹ، سفیان شریف، الاسڈیر ایونز، بریڈ وہیل۔

  16. بریکنگ, انڈیا کا سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ!

    india soct

    انڈیا نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج وراٹ کوہلی کی سالگرہ ہے اور بالآخر ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ٹاس میں وراٹ کی قسمت چمک اٹھی ہے۔

    انڈیا کی جانب سے ٹیم ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ شردل ٹھاکر کی جگہ ورن چکروردی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ سکاٹ لینڈ کی جانب ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  17. کیا سکاٹ لینڈ آج حمزہ طاہر کو ٹیم شامل کرے گا؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  18. آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے انڈین کپتان کی خوب سے خوب تر ہونے کی کہانی, آج وراٹ کوہلی کی سالگرہ بھی ہے، اسی مناسبت سے ان کے بارے میں یہ تحریر پڑھیں!

    کوہلی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں خاموش کرنے والے وراٹ کوہلی کی کہانی دراصل ایک نوجوان کی اپنے آپ کو بہتر سے بہتر کرنے کی لگن پر مبنی ہے۔

    ان کی پہچان صرف ان کی بیٹنگ ہی نہیں بلکہ ان خود اعتمادی بھی ہے جس کی بدولت وہ انڈین کرکٹ کے لیے وہ کچھ کر پائے ہیں جو ان سے پہلے کوئی نہیں کر پایا اور ان کا مزاج ایسا ہے کہ ان سے نفرت کرنے والے بھی ان سے محبت کیے بنا نہیں رہ پاتے۔

  19. ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انڈیا بمقابلہ سکاٹ لینڈ, بی بی سی اردو کے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں آج انڈیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔

    انڈیا اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے اور اسے نہ صرف اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے بلکہ وہ یہ بھی چاہے گی کہ افغانستان نیوزی لینڈ کو شکست دے دے۔

    سکاٹ لینڈ نے اب تک ٹورنامنٹ میں تین میچ کھیلیں اور اسے تینوں میں ہی شکست کا سامنا رہا ہے۔