آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، سری لنکا سے 20 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں آج سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی ہے اور یوں سری لنکا، بنگلہ دیش کے بعد اب ویسٹ انڈیز بھی گروپ 1 میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, پریرا کا چھکا، سری لنکن اوپنرز جارحانہ انداز اپنانے لگے!

    دونوں اوپنرز نے پہلے چار اوورز میں ہر اوور میں ایک چوکا مارنے کے بعد اب جارحانہ انداز اپنا لیا ہے اور روی رامپال کے اس اوور میں 13 رنز بنے ہیں۔

    ان رنز میں اس اوور کی پہلی ہی گیند پر لگنے والا چھکا بھی شامل تھا۔

  2. سری لنکا کا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا آغاز!, سری لنکا کا سکور: چار اوورز میں 29/0

    گو سری لنکا کے اوپنرز نے تاحال کوئی خاص جارحانہ انداز نہیں اپنایا، لیکن دونوں نے دباؤ بھی بڑھنے نہیں دیا۔

    دونوں ہی نے سٹرائک بھی روٹیٹ کی ہے اور اوور میں ایک چوکا بھی ضرور لگایا ہے۔

  3. ہولڈر کے پہلے اوور میں بھی ایک چوکا!

    جیسن ہولڈر کے اوور میں ایک چوکا لگا ہے۔ مجموعی طور پر یہ اوور اچھا رہا ہے لیکن اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا ہے۔

  4. ویسٹ انڈیز کی جانب سے راسٹن چیز کا پہلا اوور!

    ویسٹ انڈیز نے آف سپنر راسٹن چیز کو پہلا اوور دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ان کے اوور میں ایک چوکا پڑا ہے، لیکن وہ بھی بیٹ کا باہری کنارہ لیتے ہوئے تھرڈ مین تک گیا تھا۔

    سری لنکا کی جانب سے نسانکا اور پریرا بیٹنگ کا آغاز کر رہے ہیں۔

  5. ویسٹ انڈیز کا اپنا نیٹ رن ریٹ مثبت کرنے کے لیے کیا کرنا ہو گا؟

    اس وقت انگلینڈ اور پاکستان کے علاوہ اکثر ٹیمیں دراصل نیٹ رن ریٹ کی دوڑ میں ہی لگی ہوئی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مینیجر ریحان الحق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو اپنا نیٹ رن ریٹ مثبت کرنے کے لیے سری لنکا کی جانب سے 100 سے زیادہ رنز کا ہدف سات یا اس سے کم اوورز میں پورا کرنا ہو گا۔

  6. سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں!

    سری لنکا کی ٹیم: پاتھم نسانکا، کسال پریرا، چرتھ اسالانکا، اوشکا فرنینڈو، بھانوکا راجہ پکسا، دسن شناکا، چمیکا کرونارتنے، ونیدو ہسارنگا، دشمنتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا اور بنورا فرنینڈو

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرس گیل، ایون لوئس، راسٹن چیز، نکولس پورن، شیمرون ہیٹمائر، کیرون پولارڈ، آندرے رسل، جیسن ہولڈر، ڈوین براوو، اکیل حسین، روی رامپال

  7. ویسٹ انڈیز کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

    ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ کا کہنا تھا کہ ’ہم پہلے بولنگ کر رہے ہیں کیونکہ اس ٹورنامنٹ میں یہی صورتحال رہی ہے۔ جو ٹیمیں دوسری بیٹنگ کرتی ہیں انھیں اوس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ’اس وقت متعدد چیزیں ہمارے ذہن میں ہیں جن میں حساب کتاب بھی شامل ہیں لیکن بطور ٹیم ہم مطمئن ہیں اور پرامید بھی کہ ہم بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ اس میں دو رائے نہیں ہے کہ ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی ہے، اور یہ ایک اور موقع ہے اسے درست کرنے کا۔‘

    سری لنکا کے کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ ’ہم نے تین میچ کھیلے ہیں اور ہمیں اس وکٹ کے بارے میں بہت کچھ پتا ہے۔ لیکن پھر بھی بہت ساری چیزیں تبدیل بھی ہوئی ہیں اور وکٹیں بیٹنگ کے لیے بہتر ہو رہی ہیں۔ ہم تیار ہیں۔ ہم نے بہت کوشش کی لیکن ہماری بیٹنگ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اگر ہم بیٹنگ بہتر کرتے تو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتے تھے۔

  8. ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز بمقابلہ سری لنکا, بی بی سی اردو کے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمدید

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی خصوصی لائیو کوریج میں خوش آمدید۔ آج ویسٹ اور سری لنکا کی ٹیمیں ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔

    سری لنکا کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اب اپنے تمام میچ نہ صرف بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے بلکہ یہ امید بھی رکھنی ہو گی کہ دوسرے نتائج ان کے حق میں رہیں۔