جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں آج ابو ظہبی کے میدان میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اب تک بنگلہ دیش اس ورلڈکپ میں کوئی بھی میچ نہیں جیتا جبکہ جنوبی افریقہ اس وقت چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, شمسی کی دوسری وکٹ، شمیم حسین بھی آؤٹ

    SA

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    فاسٹ بولرز کی عمدہ بولنگ کے بعد اب تبریض شمسی نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمیم حسین کو آؤٹ کر دیا ہے۔ یہ ان کی تین اوورز کے دوران دوسری وکٹ تھی۔

  2. ربادا کی بولنگ میں واپسی!, بنگلہ دیش کا سکور 15 اوورز کے بعد 62/6

    آغاز میں ہی تین وکٹیں حاصل کرنے والے کگیسو ربادا اب اپنا آخری اوور کروانے آئے ہیں۔ انھوں نے اپنے اوور میں صرف چھ رنز دیے جن میں ایک وائڈ اور ایک نوبال شامل تھی۔

    ربادا نے اپنے چار اوورز میں صرف 20 رنز دیے اور تین کھلاڑی آؤٹ بھی کیے۔

  3. فاسٹ بولرز کے بعد سپنرز کی باری!, بنگلہ دیش کا سکور: 14 اوورز کے بعد 56/6

    SA

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دس اوورز میں پانچ آؤٹ کیے تھے۔ تاہم اب سپنرز نے صورتحال اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے نپی تلی گیند بازی جاری رکھی ہوئی ہے۔

    شمسی کے دو اوورز میں اب تک صرف پانچ رنز بنے ہیں اور انھوں نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ بھی کیا ہے۔

  4. ’ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے لیے خطرے کی گھنٹیاں‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. بریکنگ, شمسی کی گیند پر لٹن داس ایل بی ڈبلیو, بنگلہ دیش 12 اوورز کے اختتام پر 46/6

    shamsi

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    لٹن داس اب تک دوسرے اینڈ پر کھڑے وکٹیں گرتے دیکھ رہے تھے لیکن اب وہ اگر فاسٹ بولرز سے آؤٹ نہیں ہوئے تو انھیں تبریض شمسی نے آؤٹ کر دیا ہے۔

    لٹن داس نے ریویو بھی لیا، لیکن اس کا بھی کوئی فائد نہیں ہوا۔

  6. مہراج کی نپی تلی بولنگ جاری، اوور میں صرف تین رنز, بنگلہ دیش 11 اوورز میں 43/2

    فاسٹ بولرز تو اپنا کام کر ہی رہے ہیں لیکن اب سپنرز کی باری ہے اور کیشو مہراج نے اپنے تیسرے اوور میں تین رن دیے ہیں۔

  7. ابوظہبی کی پچ ڈربن کی لگنے لگی، 10 اوورز میں صرف 40 رنز, بنگلہ دیش 10 اوورز کے اختتام پر: 40/5

    کگیسو ربادا نے تین اوورز میں صرف 14 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یہ یقینی بنا دیا کہ بنگلہ دیش بڑے ہدف تک نہ پہنچ پائے۔

    لیکن ان کے بعد پہلے اینرک نورکیا اور پھر ڈوین پریٹوریئس نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک ایک وکٹ لے کر بنگلہ دیشی بیٹنگ کے لیے رنز بنانا دو بھر کر دیا۔

  8. جنوبی افریقی بولرز کی ’تیز رفتار گیندیں، باؤنس، جارحانہ انداز‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    صحافی ٹم وگمور کہتے ہیں کہ کوئی بھی ٹیم ناک آؤٹ میچوں میں اس جنوبی افریقی فاسٹ بولنگ کا مقابلہ نہیں کرنا چاہے گی، خاص طور پر اگر پچ میں ہلکی سے بھی جان ہوئی۔

  9. بریکنگ, بنگلہ دیش کی نصف ٹیم پویلین میں، عفیف حسین بولڈ ہو گئے, بنگلہ دیش نو اوورز کے اختتام پر 36/5

    بنگلہ دیش کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے اور اب عفیف حسین کو ڈوین پریٹوریئس نے بولڈ کر دیا ہے۔

    بنگلہ دیش کی بیٹنگ اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے اور اس وقت ایک رن بنانا بھی مشکل ہو چکا ہے۔

  10. بریکنگ, نورکیا کے باؤنسر پر کپتان محمود اللہ بھی آؤٹ

    اگر آپ ربادا سے بچ جائیں گے تو نورکیا آپ کو آؤٹ کر دیں گے۔

    اس وقت جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر بنگلہ دیشی بلے بازوں پر پوری طرح حاوی ہیں۔ اور پہلے آٹھ اوورز میں چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

  11. بنگلہ دیش ایک مرتبہ پھر آغاز میں ہی مشکلات کا شکار!, بنگلہ دیش سات اوورز میں 31/3

    بنگلہ دیش کی ٹیم پاور پلے میں ایک بار پھر بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ اس مرتبہ ان کا سامنے ربادا سے ہوا ہے جنھوں نے بترین فاسٹ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

    اب بنگلہ دیش محتاط انداز بھی اپنائے ہوئے ہے اور کوشش کر رہی ہے کہ اب مزید وکٹیں کھوئے بغیر اچھا ہدف بنایا جائے۔

    سات اوورز میں بنگلہ دیش کا رن ریٹ پانچ سے بھی کم ہے اور اسے اس وقت ایک مضبوط شراکت درکار ہے۔

  12. ’ربادا نے پہلے تین اوورز اتنی وکٹیں لیں، جتنی انھوں نے پچھلے چھ میچوں میں لی تھیں‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. بنگلہ دیشی بلے باز ربادا کے سامنے بے بس

  14. بریکنگ, ربادا کی تیسری وکٹ، مشفیق الرحیم بھی آؤٹ, بنگلہ دیش باور پلے کے اختتام پر 28/3

    rabada

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ربادا اس وقت بنگلہ دیشی بلے بازوں پر بھاری پڑتے جا رہے ہیں۔ ان کے اوور کی پہلی دو گیندوں پر کوئی رن نہیں بنا اور پھر تیسری گیند پر انھوں نے مشفیق الرحیم کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

    یہاں ہمیں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بووما کو بھی داد دینی ہو گی جنھوں نے اپنے ربادا کو تیسرا اوور بھی دیا اور گلی میں فیلڈر بھی رکھا۔ مشفیق الرحیم اس گیند کو تھرڈ مین پر بھیجنے چاہتے تھے، لیکن راستے میں ریزا ہینڈرکس نے اسے آسانی سے کیچ کر لیا۔

  15. اینرک نورکیا کے پہلے اوور میں صرف دو رنز!, بنگلہ دیش پانچ اوورز بعد: 24/2

    انرک نورکیا نے اپنے پہلے اوور میں صرف دو رنز دیے ہیں اور ربادا کے پچھلے اوور میں بہترین بولنگ کے باعث بننے والے دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

  16. بریکنگ, ربادا کی دو گیندوں پر دو وکٹیں، سومیا سرکار بھی آؤٹ, بنگلہ دیش چار اوورز بعد 22/2

    rabada

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ربادا نے اپنے اوور کی آخری گیند پر سومیا سرکار کو ایل بی ڈبلیو کرتے ہوئے دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔

    یہ وکٹ ایک ریویو کے نتیجے میں حاصل ہوئی، اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

  17. بریکنگ, ربادا کی گیند پر محمد نعیم ریزا ہینڈرکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ

    بنگلہ دیش نے اپنی اننگز کا محتاط آغاز کیا تھا، اور اسے تین اوورز کے اختتام پر صرف 17 رنز ہی بنائے تھے جب ربادا کی گیند پر محمد نعیم نے جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور مڈ وکٹ پر موجود ریزا ہینڈرکس کو کیچ دے بیٹھے۔

    محمد نعیم نے 11 گیندوں پر صرف نو رنز بنائے۔

  18. مارکرم کی مس فیلڈ نے اوور خراب کر دیا!, بنگلہ دیش تین اوورز کے بعد 17/0

    کیشو مہراج بہترین بولنگ کا مظاہرہ کر رہے تھے، لیکن ان کی چوتھی گیند پر ایڈن مارکرم کی مس فیلڈ نے ان کا پورا اوور خراب کر دیا۔ جہاں صرف ایک سنگل بننا تھا، وہاں چار رنز بنے، اور اوور میں آٹھ رنز بن گئے۔

  19. ربادا کا چوکے سے استقبال لیکن اوور میں صرف پانچ رنز ہی دیے

    rabada

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جنوبی افریقہ نے مہراج کے ساتھ دوسری اینڈ سے اپنے سٹار فاسٹ بولر کگیسو ربادا کو بولنگ کا موقع دیا اور ان کا لٹن داس نے آتے ہی ایک خوبصورت کور ڈرائیو سے استقبال کیا۔

    تاہم ربادا نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے باقی اوور میں صرف ایک رن دیا۔ ایسے اوور میں صرف پانچ رنز ہی بنے۔

  20. کیشو مہراج کا عمدہ اوور، صرف چار رنز دیے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    کیشو مہراج نے اپنے پہلے اوور میں صرف چار رنز دیے ہیں اور وہ ان دونوں اوپنرز کے خلاف اس لیے بہتر آپشن تھے کیوںکہ دونوں کا لیفٹ آرم سپن کے خلاف سٹرائک ریٹ خاصا کم ہے۔