آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

جوز بٹلر کی سنچری اور بولرز کی جامع کارکردگی، انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف 26 رنز سے جیت

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دن کے واحد اور اور ٹورنامنٹ کے 29ویں میچ میں گروپ ون کی سرفہرست ٹیم انگلینڈ نے 164 رنز کے دفاع میں سری لنکا کو 19 اوور میں 137 رنز پر آؤٹ کر دیا اور 26 رنز سے میچ جیت لیا۔ جوز بٹلر نے اپنے کرئیر کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنائی اور جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, عادل رشید نے اسالانکا کی اننگز کا خاتمہ کر دیا!, سری لنکا کا سکور: 27/2، چار اوور مکمل

    انگلینڈ نے چوتھے اوور کے لیے عادل رشید کو بلایا اور انگلینڈ کے سب سے عمدہ لیگ سپنر نے اپنی تیسری گیند پر آگے نکلنے والے اسالانکا کو چکمہ دیا اور ان کا اونچا شاٹ معین علی نے باآسانی پکڑ لیا۔

    چریتھ اسالانکا نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بنائے۔

  2. اسالانکا کا جارحانہ انداز برقرار, سری لنکا کا سکور: 24/1، تین اوور مکمل

    سری لنکا کی جانب سے تیسرے نمبر پر آنے والے چریتھ اسالانکا نے اپنا جارحانہ انداز برقرار رکھا اور معین علی کے اوور میں دو چوکوں کی مدد سے دس رنز حاصل کیے۔

  3. بریکنگ, اسالانکا کا ووکس کو چھکا!, سری لنکا کا سکور: 14/1، دو اوور مکمل

    وکٹ گرنے کے باوجود نئے آنے والے اسالانکا نے پریشانی نہیں دکھائی اور انگلینڈ کے بولر کرس ووکس کو ان کے اوور کی تیسری گیند پر ایک چھکا اور اگلی گیند پر چوکا مار دیا اور اوور میں کل 12 رنز حاصل کیے۔

  4. بریکنگ, سری لنکا کو بڑا دھچکہ، نسانکا رن آؤٹ!, سری لنکا کا سکور: 2/1، ایک اوور مکمل

    سری لنکا کو اپنے تعاقب کے پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب ایک تیز رن لینے کی کوشش کرتے ہوئے نسانکا رن آؤٹ ہو گئے۔

  5. جوز بٹلر کی سنچری، کپتان مورگن کے ساتھ سنچری کی شراکت، سری لنکا کو جیت کے لیے 164 رنز درکار

    انگلینڈ کی اننگز کے جب دس اوور مکمل ہوئے تھے تو ان کا سکور 47 تھا اور تین آؤٹ تھے، لیکن ان کے اہم ترین بلے باز جوز بٹلر کریز پر موجود تھے۔

    اور اگلی 60 گیندوں اور بٹلر اور ان کے کپتان آئن مورگن نے انتہائی بہترین کھیل پیش کیا اور سری لنکا کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔

    بٹلر نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کرئیر کی پہلی سنچری بنائی جس کے لیے انھوں نے 67 گیندوں کا سامنا کیا جبکہ کپتان مورگن نے ان کا ساتھ دیتے ہوئے 40 رنز بنائے جس میں تین چھکے شامل تھے۔

    سری لنکا کی جانب سے یہ میچ دو حصوں کا کہانی تھا جہاں پہلے حصے میں ان کے بولرز مکمل طور پر انگلینڈ پر حاوی رہے لیکن پھر جب بٹلر کا جادو چلا تو وہ کچھ بھی نہ کر سکے۔

    ان کے سپنرز ہسارانگا اور ٹھیکشانا نے بہت عمدہ گیند کرائی اور ہسارانگا نے تو تین وکٹیں بھی لیں لیکن آخری پانچ اوورز میں بٹلر کے آگے کسی کی نہ چلی۔

  6. بریکنگ, جوز بٹلر کے ٹی ٹوئنٹی کرئیر کی پہلی سنچری!

    جوز بٹلر نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کرئیر کی پہلی سنچری اننگز کی آخری گیند پر ایک فل ٹاس پر چھکے کی مدد سے حاصل کر لی!

    وہ لگاتار دوسرے میچ میں ناٹ آؤٹ گئے ہیں۔ اس بار انھوں نے 67 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی بدولت 101 رنز بنائے۔

  7. بریکنگ, سری لنکا کی بالآخر کامیابی! کپتان مورگن چھکا لگانے کے بعد آؤٹ, انگلینڈ کا سکور: 149/4، 19 اوور مکمل

    ہسارانگا اپنے آخری اوور میں کپتان مورگن کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے جنھوں نے تین چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

  8. بریکنگ, جوز بٹلر کے بلے سے چھکوں کی بارش جاری! شراکت کی سنچری مکمل!, انگلینڈ کا سکور: 141/3، 18 اوور مکمل

    جوز بٹلر اور مورگن کی زبردست شراکت کا سلسلہ جاری رہا اور 18ویں اوور میں انھوں نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 19 رنز حاصل کیے۔

    اسی اوور میں اس شراکت کی سنچری بھی مکمل ہوئی۔

  9. بریکنگ, مشکلات کے باوجود مورگن کا ایک اور چھکا!, انگلینڈ کا سکور: 122/3، 17 اوور مکمل

    جہاں ایک جانب انگلینڈ کے کپتان مورگن کا سٹرائیک ریٹ 20 گیندوں بعد 50 سے بھی کم تھا، اب وہ 31 گیندوں کے بعد ایک چوکے اور دو چھکوں کے بعد اسے 100 تک لے آئے ہیں۔

    دشمانتھا چمیرا کے اوور کی پہلی ہی گیند پر انھوں نے اپنا دوسرا چھکا لگایا جو 90 میٹر گیا۔ یہ واضح ہے کہ ان کی اننگز میں ابھی بھی وہ روانی دیکھنے میں نہیں آئی ہے جو ان کا ماضی میں خاصہ رہی ہے لیکن وہ ان مشکلات کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں۔

    لیکن اوور کی اگلی گیندوں پر چمیرا نے بہتر بولنگ کی اور اوور میں مجموعی طور پر 12 رنز دیے۔

  10. سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا کا اہم موقع پر اچھا اوور, انگلینڈ کا سکور: 110/3، 16 اوور مکمل

    سری لنکن کپتان ڈاسن شناکا نے ایک ایسے موقع پر اپنا پہلے اوور کرانے کے لیے گیند سنبھالی جب لگ رہا تھا کہ بٹلر اور مورگن اپنے ہاتھ کھول چکے ہیں لیکن انھوں نے اوور میں صرف پانچ رنز دیے۔

  11. بریکنگ, مورگن کے پہلے چھکے کے بعد بٹلر کے دو اور! شراکت کی نصف سنچری مکمل, انگلینڈ کا سکور: 105/3، 15 اوور مکمل

    اننگز کا 15واں اوور انگلینڈ کے لیے خوشخبری لایا جب لہیرو کمارا کے آخری اوور میں کپتان مورگن نے اپنا پہلا چھکا مارا جو 78 میٹر دور گیا۔

    اور پھر اس کے بعد جوز بٹلر نے انھیں 88 میٹر کا چھکا لانگ آف پر رسید کیا۔

    اس اوور میں انگلینڈ نے کل رنز حاصل کیے اور اب ان کی اننگز کے آخری پانچ اوور باقی ہیں۔

  12. جوز بٹلر کی 50 مکمل، مورگن کا بالآخر پہلا چوکا!, انگلینڈ کا سکور: 83/3، 14 اوور مکمل

    جوز بٹلر نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کرئیر کی سب سے آہستہ نصف سنچری سکور کی جس کے لیے انھیں 46 گیندوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب کپتان مورگن نے بالآخر اپنا پہلا چوکا مارا اور اب وہ 15 کے سکور پر ہیں۔

  13. بریکنگ, جوز بٹلر کی مزاحمت جاری، اننگز کا پہلا چھکا!, انگلینڈ کا سکور: 75/3، 13 اوور مکمل

    چمیکا کرورنا رتن جب بولنگ کے لیے آئے تو بٹلر نے ان کی رفتار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے انھیں آف پر چوکا مارا اور اگلی گیند پر اننگز کا پہلا چھکا رسید کیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں جہاں بٹلر نے پانچ چھکے مارے تھے، اس میچ میں سری لنکا کی عمدہ بولنگ نے خاموش رکھا ہے لیکن وہ کریز پر ابھی بھی موجود ہیں اور نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  14. مہیش ٹھیکشانا کا بہترین سپیل مکمل، مورگن بے بس, انگلینڈ کا سکور: 61/3، 12اوور مکمل

    سری لنکا کے فنگر سپنر مہیش ٹھیکشانا نے اپنی شاندار بولنگ جاری رکھی اور سپیل کے آخری اوور میں بھی صرف دو رنز دیے اور مجموعی طور پر چار اووروں میں محض 13 رنز دیے۔

    انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کے ان کے سامنے بے بس نظر آئے اور اب تک انھوں نے 19 گیندوں پر صرف آٹھ رنز بنائے ہیں۔

  15. انگلینڈ کی پانچ اوورز کے بعد پہلی باؤنڈری!, انگلینڈ کا سکور: 59/3، 11 اوور مکمل

    انگلینڈ کی جانب سے بٹلر نے بالآخر لہیرو کمارا کو چوکا لگا کر اپنی ٹیم کے لیے پانچ اوورز بعد پہلی باؤنڈری حاصل کر لی۔

    کمارا کی تیز گیندوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ نے اس اوور میں 12 رنز حاصل کیے۔

  16. انگلینڈ کی لڑکھڑاتی اننگز مشکلات سے دوچار, انگلینڈ کا سکور: 47/3، دس اوور مکمل

    مہیش ٹھیکشانا نے اپنی عمدہ بولنگ جاری رکھی اور اس اوور میں بھی صرف تین رنز دیے۔

    انگلینڈ نے اب پانچویں اوور کے بعد سے کوئی باؤنڈری حاصل نہیں کی ہے۔

  17. سری لنکا کے پانچویں بولر کرونارتنے متعارف، بٹلر بال بال بچ گئے!, انگلینڈ کا سکور: 44/3، نو اوور مکمل

    سری لنکا نے نویں اوور کے لیے اپنے پانچویں بولر کو متعارف کرایا اور جب چمیکا کرونارتنے بولنگ کے لیے آئے۔

    ان کی چوھتی گیند پر انگلینڈ کے اہم ترین بلے باز جوز بٹلر بال بال بچ گئے جب ایل بی ڈبلیو کی اپیل ریویو پر ان کے خلاف گئی۔

    کرونارتنے نے بھی اپنے اوور میں صرف تین رنز دیے اور اب انگلینڈ کی اوسط پانچ سے بھی گر گئی ہے۔

  18. ٹھیکشانا کے ایک اور عمدہ اوور، مورگن کے خلاف اپیل رد, انگلینڈ کا سکور: 41/3، آٹھ اوور مکمل

    سری لنکا کے سپنر مہیش ٹھیکشانا نے بھی دوسرے اینڈ سے رن بنانے کا سلسلہ روکے رکھا اور اپنے اوور میں صرف چار رنز دیے۔

    اس طرح آٹھ اوور کے بعد انگلینڈ کی رن بنانے کی اوسط صرف 5.12 رنز فی اوور ہے۔

  19. لہیرو کمارا کے اوور میں صرف ایک رن، انگلینڈ کی اوسط پانچ سے کم, انگلینڈ کا سکور: 37/1، سات اوور مکمل

    سری لنکا نے اپنی بولنگ سے دباؤ برقرار رکھا اور ساتویں اوور میں صرف ایک رن دیا۔

  20. بریکنگ, جونی بئیرسٹو پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو!, انگلینڈ کا سکور: 36/3، چھ اوور مکمل

    سری لنکن بولرز نے شارجہ کے میدان پر ٹورنامنٹ کی سب سے بہترین ٹیم انگلینڈ کے خلاف پاور پلے میں تین وکٹیں حاصل کر کے دباؤ بڑھا دیا۔

    ہسارانگا نے اپنے اوور میں اس بار زبردست گوگلی کرائی اور نئے بلے باز جونی بئیرسٹو کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی۔

    امپائر نے اسے رد کر دیا لیکن ریویو کے بعد انھیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔