کمارا کے دوسرے اوور میں 13 رنز بنے
10 اوورز کے بعد آسٹریلیا کا سکور 95/2 ہے۔
دو وکٹوں گرنے کے باوجود ان کا رن ریٹ کم نہیں ہوسکا۔
کمارا کے دو اوورز میں 33 رنز دیے ہیں۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی ہے۔ وارنر کے 65 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
10 اوورز کے بعد آسٹریلیا کا سکور 95/2 ہے۔
دو وکٹوں گرنے کے باوجود ان کا رن ریٹ کم نہیں ہوسکا۔
کمارا کے دو اوورز میں 33 رنز دیے ہیں۔
ہسرنگا نے آسٹریلیا کی دوسری وکٹ حاصل کر لی ہے۔ میکسویل پانچ رنز بنا کر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔
ٹوئٹر پر سٹیفنی یوسف کہتی ہیں کہ فنچ اور وارنر کی 70 رنز کی شراکت دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے دونوں ’فارم میں واپس‘ آچکے ہیں۔
فنچ 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔ ہسرنگا کی گوگلی پر کٹ کی کوشش میں وہ بولڈ ہوئے۔
تھیکشنا کے دوسرے اوور میں سات رنز لگے۔
فنچ نے محض 19 گیندوں پر 36 رنز بنا لیے ہیں۔
وکٹ کیپر پریرا نے چمیرا کی گیند پر وارنر کا آسان کیچ چھوڑ دیا ہے۔
پہلے وکٹ کے لیے فنچ اور وارنر نے 53 رنز جوڑ لیے ہیں۔
چمارا کے دوسرے اوور کا آغاز لانگ آن پر چھکے سے ہوا ہے۔
کمارا کے پہلے اوور میں 20 رنز لگے جن میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
فنچ نے 25 جبکہ وارنر نے 18 رنز بنائے ہیں۔
ٹوئٹر پر جیمز نامی صارف کی رائے میں سری لنکا کا 154 رنز کا سکور اچھا ہے لیکن بہترین نہیں۔
’سری لنکا کو بولنگ میں جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔۔۔ دو ریویوز سپنرز کو مدد دیں گے۔‘
آسٹریلیا کے لیے بیٹنگ کا آغاز کپتان ایرون فنج اور ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں۔
دوسری طرف سری لنکا کے فاسٹ بولر کارونارتنے کو پہلا اوور دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی بیٹنگ کی دعوت پر سری لنکا کا آغاز کافی اچھا تھا مگر وکٹیں گرنے سے ان کے رنز پر روک لگ گئی۔ پریرا اور اسلانکا 35، 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تاہم راجاپکسا کے 26 گیندوں پر 33 رنز نے 155 رنز کا ہدف قائم کرنے میں مدد کی۔
کمنز، زیمپا اور سٹارک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔