افغانستان کی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی، سکاٹ لینڈ کے خلاف 130 رنز سے بڑی جیت
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے پانچویں میچ میں افغانستان نے سکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دے دی ہے۔ افغانستان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کی اور 191 رنز بنائے جس کے جواب سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم صرف 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
لائیو کوریج
سکاٹ لینڈ کی ٹیم میں کون کون شامل ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
آج کے میچ کے لیے سکاٹ لینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
کائلی کوئٹزر (کپتان)
جارج منسی
کیلم میکلیوڈ
رچی بیرنگٹن
میتھیو کراس
مائیکل لیسک
کرس گریویس
مارک واٹ
جوش ڈیوی
سفیان شریف
براڈ وہیل
افغانستان کی پلئینگ الیون میں کون کون شامل ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کی جانب سے آج میچ کھیلنے والی ٹیم میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:
حضرت اللہ زازئی
محمد شہزاد (وکٹ کیپر)
رحمان اللہ گرباز
اصغر افغان
محمد نبی (کپتان)
نجیب اللہ زدران
گلبدین نائب
کریم جنت
راشد خان
نوین الحق
مجیب الرحمان
ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے: سکاٹ لینڈ کے کپتان
،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وکٹ خشک ہے اور اس پر اچھی بیٹنگ ہو سکتی ہے۔ انھوں نے وارم اپ میچوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی جیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس پر خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہی ٹیم آج کے میچ میں بھی اچھا کھیل پیش کرے۔
سکاٹ لینڈ کے کپتان کائلی کوئٹزر نے کہا کہ وہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کے فیصلے سے درحقیقت بہت خوش ہیں اور وہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے۔
انھوں نے بتایا کہ حال ہی میں آئی پی ایل کے مقابلوں میں تعاقب کرنے والی ٹیمیں زیادہ جیتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے اب تک جو حاصل کیا ہے وہ بہت خوش ہیں اس بارے میں اور اپنے آپ کو مزید ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
بریکنگ, شارجہ کے میدان میں افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ!
شارجہ کے میدان میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغان طالبان کی جانب سے کرکٹ ٹیم کی حمایت، کیا وہ اپنی ساکھ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
،تصویر کا ذریعہAlEmara
اپنے پہلے دور حکومت میں افغان طالبان نے ہر قسم کی تفریحی سرگرمیوں میں پابندی عائد کی تھی اور اس میں کرکٹ کا کھیل بھی شامل تھا۔
تاہم اس بار حکومت میں آنے کے بعد طالبان نے کئی بار یہ کہا ہے کہ وہ کھیلوں کے حامی ہیں اور اس حوالے سے اگست میں اہم طالبان رہنما انس حقانی نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کے ساتھ ملاقات کی۔
ان کے حکومت میں آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب افغان ٹیم کوئی میچ کھیلے گی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ سکاٹ لینڈ کی کٹ کس نے ڈیزائن کی ہے؟
،تصویر کا ذریعہCourtesy Cricket Scotland
سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی کٹ ان کی پہچان رہی ہے۔ ماضی میں بھی عالمی مقابلوں میں ان کی کٹ یعنی یونی فارم اپنے دلکش ڈیزائن کی وجہ سے شائقین میں بہت مقبول ہوتا ہے۔
اس بار بھی ان کی کٹ کی بے حد پذیرائی ہو رہی تھی لیکن سکاٹ لینڈ بورڈ نے جب یہ انکشاف کیا کہ اس کٹ کی ڈیزائنر ایک بارہ سالہ بچی ہیں تو سب ہی حیران رہ گئے۔
اس کٹ اور اس کی ڈزائینر ریبیکا ڈاؤنی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اتوار کو کھیلے گئے میچوں میں کیا ہوا؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ تو یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے قارئین میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جسے گذشتہ رات ہونے والے میچ کے بارے میں علم نہیں ہوگا لیکن اگر آپ کل کھیلے گئے دونوں میچوں کے بارے میں ہماری کمنٹری اور تجزیہ پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹورنامنٹ میں اب تک پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
،تصویر کا ذریعہICC
ورلڈ کپ میں اب تک کے کھیلے گئے میچوں کے بعد کی صورتحال کچھ اس طرح ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم گروپ ون سے سرفہرست ہے جبکہ گروپ ٹو سے پاکستان سب سے اوپر ہے۔
افغانستان کے پاس یہ موقع ہے کہ اگر وہ سکاٹ لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے دیں تو وہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔
افغانستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ: بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید!
،تصویر کا ذریعہGetty Images
بی بی سی اردو کے قارئین کو خوش آمدید! آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ٹو کا میچ افغانستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔
شارجہ کے میدان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ٹاس ہونے کو ہے اور افغانستان کی ٹیم بطور فیورٹ میدان میں اترے گی۔
لیکن سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں گروپ بی سے اپنے تمام میچوں میں فتح حاصل کی تھی اور وہ کافی فارم میں ہیں۔
کچھ ہی دیر میں دونوں کپتان ٹاس کے لیے میدان میں اتریں گے۔ میچ کے آغاز سے قبل اتنی دیر میں آپ بی بی سی اردو کی ورلڈ کپ کی کوریج کے خصوصی سیکشن پر کلک کریں اور تجزیہ اور دیگر مضامین پڑھیں۔