ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 راؤنڈ میں 23 اکتوبر کو دو میچ کھیلے گئے جن میں پہلے آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے جبکہ اس کے بعد انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

لائیو کوریج

  1. 20 اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 118 رنز, آسٹریلیا کا ہدف 119 رنز

    آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ نے 20 اوورز کے اختتام پر 118 رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کی دعوت پر جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نو وکٹیں گنوائیں۔

    اس طرح میچ جیتنے کے لیے آسٹریلیا کو 119 رنز درکار ہوں گے۔

  2. نورکیا سٹارک کی گیند پر کیچ دے بیٹھے

    سٹارک نے نورکیا کو آؤٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی ہے۔ نورکیا کا کیچ کوور پر فیلڈر کپتان فنچ نے پکڑا۔ نورکیا نے صرف دو رنز بنائے تھے۔

  3. سٹارک کی گیند پر ربادا کا چھکا

    جنوبی افریقہ کی باری کا آخری اوور سٹارک نے کرایا۔ پہلی گیند پر ربادا نے دو رنز حاصل کیے اور اگلی ہی گیند پر لانگ آن کی جانب چھکا لگا دیا۔

  4. کمنز نے اپنے آخری اوور میں صرف پانچ رنز دیے

    پیٹ کمنز نے میچ کے 19ویں اوور میں پانچ رنز دیے۔ انھوں نے اپنے چار اوورز میں ایک وکٹ حاصل کی اور 17 رنز دیے۔

    19 اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے ہیں۔

  5. 18 اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 101 رنز

    جنوبی افریقہ نے 18 اوورز میں آٹھ وکٹیں گنوا کر 101 رنز بنائے ہیں۔ سٹارک کے اس تیسرے اوور میں صرف ایک تین رنز بن سکا۔

  6. سٹارک کی گیند پر مارکرم آؤٹ

    آخری اوورز میں رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں مارکرم نے سٹارک کی گیند پر لیگ سائیڈ پر چھکا لگانے کی کوشش کی مگر وہ کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    انھوں نے 36 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

  7. 17 اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 98 رنز، سات کھلاڑی آوٹ

  8. ربادا کا ہیذلوڈ کی گیند پر چوکا

    جنوبی افریقہ کے بولر ربادا نے ہیذلوڈ کی گیند پر چوکا لگایا ہے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے انھوں نے مڈ آف کے اوپر سے کھیل دیا اور چار رنز حاصل کیے۔ تاہم اگلی دو گیندوں پر وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔

  9. میچ کا پہلا چھکا مارکرم کے بلے سے

    مارکرم نے ہیذلوڈ کی گیند پر جنوبی افریقہ کی باری کا پہلا چھکا لگایا ہے۔ وہ کریز میں موجود رہے اور گیند کو لیگ سائیڈ پر جارحانہ انداز میں کھیل دیا۔

    مارکرم نے 35 گیندوں پر 40 رنز بنائے ہیں۔

  10. زیمپا کی نپی تلی بولنگ

    ایڈم زیمپا نے اپنے چار اوورز میں 21 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے جن میں ملر اور پریٹورس شامل ہیں۔

    میکسویل کے ساتھ انھوں نے سپن بولنگ سے جنوبی افریقہ پر دباؤ برقرار رکھا۔

  11. جنوبی افریقہ کے لیے مارکرم آخری امید

    15 اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں اور انھوں نے 83 رنز بنائے ہیں۔

    کریز پر مارکرم موجود ہیں جنھوں نے 30 گیندوں پر 31 رنز بنائے ہیں۔

  12. مہاراج رن آوٹ

    جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے حالات کچھ اچھے دکھائی نہیں دے رہے۔ انھوں نے 14 اوورز میں اپنے چھ بلے باز گنوائے تھے مگر 15ویں اوور میں مہاراج رن بنانے کی کوشش میں پھسل کر رن آؤٹ ہوگئے۔

  13. زیمپا کی اپنے تیسری اوور میں دو وکٹیں

    اسی اوور میں زیمپا نے پریٹورس کو بھی آوٹ کیا۔ ان کا کیچ کیپر ویڈ نے پکڑا۔

  14. ملر ایل بی ڈبلیو ہوگئے

    لیگ سپنر زیمپا نے ڈیوڈ ملر کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ ملر نے امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے ریویو لیا مگر یہ سیدھی گیند وکٹوں پر لگتی دکھائی دی اور انھیں پویلین واپس جانا پڑا۔

    جنوبی افریقہ کی نصف ٹیم اب آوٹ ہوچکی ہے۔ انھیں بڑا سکور بنانے کے لیے آخر میں جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔

  15. 13 اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 77 رنز

    ہیذلوڈ جنھوں نے اپنے پہلے دو اوورز میں صرف ایک رن دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    اپنے تیسرے اوور میں انھوں نے پہلی چار گیندوں پر چار رنز دیے۔ پانچویں گیند پر ملر نے دو رنز حاصل کیے اور آخری گیند پر کوئی رن نہ بن سکا۔

    ہیذلوڈ اب تک میچ کے سب سے بہترین بولر رہے ہیں۔ انھوں نے باووما اور ڈیوسن کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  16. میکسویل نے بولنگ میں نمایاں کاکردگی دکھائی

    جنوبی افریقہ کی اننگز کا 12واں اوور سپنر میکسویل نے کرایا جس کی پہلی دو گیندوں پر صرف دو رنز بن سکے۔

    چوتھی اور پانچویں گیند پر سنگل لیے گئے اور پھر آخری گیند پر مارکرم نے چوکا لگایا۔ میکسویل نے اپنے چار اوورز میں 24 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

  17. آسٹریلیا کا سپن اٹیک

    ڈرنکس بریک کے بعد زیمپا نے اپنا دوسرا اوور کرایا جس میں انھوں نے صرف چار رنز دیے۔ اس دوران مارکرم اور ملر محتاط بیٹنگ کرتے دکھائے دیے۔

    گذشتہ 12 گیندوں پر صرف 8 رنز بن سکے ہیں۔

  18. 10 اوورز میں جنوبی افریقہ نے 59 رنز بنائے

    اب تک کوئی جنوبی افریقی بلے باز لمبی باری نہیں کھیل سکا۔ چار وکٹوں کے نقصان پر انھوں نے 10 اوورز میں 59 رنز بنائے ہیں۔

    مارکرم نے 20 گیندوں پر دو چوکے لگا کر 19 رنز بنائے ہیں۔

  19. میکسویل کی نپی تلی بولنگ

    میکسویل نے اپنے تیسرے اوور میں صرف پانچ رنز دیے ہیں۔ انھوں نے اب تک تین اوورز میں 16 رنز دے کر ایک کھلاڑی کپتان باووما کو آؤٹ کیا ہے۔

  20. نو اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے چار کھلاڑی آؤٹ، 54 رنز

    نو اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ انھوں نے 54 رنز بنائے ہیں۔ کریز پر مارکرم اور ملر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کو امید ہوگی یہ دونوں بلے باز ایک شراکت داری قائم کر سکیں گے۔