روہت شرما کا کیچ ڈراپ
تمیم اقبال نے روہت شرما کا ایک نسبتاً آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔ انڈیا نے پہلے پانچ اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنائے ہیں۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کرکٹ ورلڈ کپ کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے ایک میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے ہرا دیا ہے۔ انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 314 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
تمیم اقبال نے روہت شرما کا ایک نسبتاً آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔ انڈیا نے پہلے پانچ اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنائے ہیں۔
’میں کبھی انڈیا کے کھیل کے متعلق اتنا ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوا۔ اسے جیتنا بہت اہم ہے۔‘
دونوں ٹیمیں چار چار فاسٹ بولروں کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔ انڈیا نے لیگ سپنر کلدیپ یادیو کی جگہ بھونیشور کمار کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انڈیا کے فاسٹ بولروں میں جسپریت بمرا، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ہردیک پانڈیا شامل ہیں۔
بنگلہ دیش نے مہدی حسن کو ڈراپ کر کے روبیل حسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولروں میں مستفیض الرحمن، روبیل حسن، سیف الدین، اور مشرفی مرتضی شامل ہیں۔
انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنائے ہیں۔ روہت شرما نے مشرفی مرتضی کو میچ کے پہلے اوور میں پہلا چھکا لگایا۔
پچ کے متعلق بہت کچھ کہا جا رہا ہے لیکن میرے خیال میں یہ سست نہیں ہوئی ہے۔ انگلینڈ نے بہت اچھی گیندیں کی، کراس سیم کی اور انڈینز کے لیے سکور کرنا مشکل کر دیا۔
ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی کامیابیوں میں تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن کا سب سے زیادہ حصہ ہے۔ شکیب الحسن نے رواں ٹورنامنٹ میں سات میچوں میں دو سنچریوں کی بدولت 95 رنز کی اوسط سے 476 رنز بنائے اور ابتک ٹورنامنٹ میں دس وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔
INDvBAN# میچ کی خوبصورتی یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ایک ہی جینیئس کے لکھے ہوئے ترانے گانے جا رہی ہیں۔
بنگلہ دیش نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہے۔ بیٹسمین محمود اللہ کی جگہ صابر حسین اور سپنر مہدی حسن، کی جگہ روبیل حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم:
تمیم اقبال، سومایہ سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحمان (وکٹ کیپر) لٹن داس، شبیر حسین مصدق حسین، روبیل حسن، محمد سیف الدین، مشرفی مرتضی (کپتان) اور مستفیض الرحمن۔
انڈیا نے سپنر کلدیپ یادیو کی جگہ فاسٹ بولر بھونیشور کمار اور کیدر جادیو کی جگہ دنیش کارتھک کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
انڈیا کی ٹیم: کے ایل راہول، روہت شرما، ویراٹ کوہلی، رشبا پنت، مہندر سنگھ دھونی، دنیش کارتھک ، ہردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، یزویندرا چاہل، محمد شامی، جسپریت بمرا
انڈین کپتان ویراٹ کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹورنامنٹ جوں جوں آگے بڑھ رہا ہے اور برطانیہ میں موسم دن بدن گرم ہو رہا ہے ایسے میں ٹاس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ ایسی ٹیمیں جن کے پاس عمدہ سپنر موجود ہیں اور وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک مناسب سکور کر لیں ان کے جیت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
بنگلہ دیش اور انڈیا دونوں کے پاس عمدہ سپنر ہیں۔ انگینڈ کے خلاف میچ میں انڈیا کے سپنر پہلی بار دباؤ میں آئے اور انگلش بیٹسمینوں نے بھارتی سپنروں کے بیس اووروں میں 160 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے پاس شکیب الحسن، مصدق حسین اور مہدی کی صورت میں عمدہ سپنر موجود ہیں۔