بابراعظم اور امام الحق کریز پر, پاکستان : چار اووروں میں20/1
پاکستان نے چار اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 20 رنز بنائے ہیں۔ امام الحق نے گیارہ رنز بنائے ہیں۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور بابر اعظم کو شاندار سنچر پر مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے۔
پاکستان نے چار اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 20 رنز بنائے ہیں۔ امام الحق نے گیارہ رنز بنائے ہیں۔
پاکستان نے 238 رنز کے تعاقب میں 19 رنز بنائے ہیں اور اس کی پہلی وکٹ گر گئی۔ فخر زمان آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
پاکستان نے دو اووروں میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان نے پہلے اوور میں بغیر کسی نقصان کے چار رنز بنائے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے ہیں۔ جمی نیشم نےمیچ کی آخری گیند پر چھکا لگایا لیکن وہ اپنی سنچری سے تین رنز دور رہ گئے۔
وہاب ریاض اننگز کا آخری اوور کروا رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کےنقصان پر 223 رنز بنائے ہیں۔
جمی نیشم اور گرینڈ ہوم کےمابین 132 رنز کی پارٹنرشپ ختم ہو گئی۔ گرینڈ ہوم 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
جمی نیشمی نے محمدعامر کو ٹورنامنٹ کا پہلا چھکا لگایا ہے۔ نیوزی لینڈ کے 209 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ محمد عامر کے نویں اوور میں 18 رنز بننے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے چھیالیس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے ہیں۔
جمی نیشم اور گرینڈہوم 100 رنز کی شراکت بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ دونوں کھلاڑی نصف سنچریاں مکمل کرچکے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کا شانداد سپیل اختتام کو پہنچ گیا۔ شاہین آفریدی نےمقررہ دس اووروں میں 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
شاداب خان نے اپنےمقررہ دس اووروں کا سپیل مکمل کر لیا ہے۔ شاداب خان نے 10 اووروں میں 43 رنز دے کر کین ولیمسن کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے 40 اووروں میں پانچ وکٹوں کےنقصان پر 152 رنز بنائے ہیں۔ جمی نیشم نصف سنچری بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ نیشم اور گرینڈہوم کے درمیان 70 رنز کی پارٹنرشپ ہو چکی ہے۔
نیوزی لینڈ نے 39 اووروں میں پانچ وکٹوں کےنقصان پر 150 رنز بنائے ہیں۔ ڈی گرینڈہوم اور جمی نیشم عمدہ اندازمیں ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کپتان سرفراز احمد محمد عامر کو بولنگ کے لیے آئے ہیں۔ جمی نیشم اور ڈی گرینڈہوم پچاس رنزکی شراکت بنا کر کریز پرموجود ہیں۔گرینڈ ہوم کا ون ڈے میں بہترین سکور 74 ناٹ آؤٹ پاکستان کے خلاف ہے۔
جمی نیشم نےشاداب خان کو پہلا چھکا لگایا ہے۔ نیوزی لینڈ نے 34 اووروں میں پانچ وکٹوں 121رنز بنائے ہیں
نیوزی لینڈ نے 31 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے ہیں۔
کولن ڈی گرینڈہوم رن آؤٹ ہونے سےبال بال بچ گئے۔ تیس اووروں میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کےنقصان پر 94 رنز بنائے ہیں۔ جمی نیشم اورآل راؤنڈر ڈی گرینڈہوم کریز پر موجود ہیں۔ جمی نیشم نے 53 گیندوں پر 21 رنز بنائے ہیں۔ ڈی گرینڈ ہوم آٹھ رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
لیگ سپنر شاداب خان نے کین ولیمسن کو آؤٹ کر کے پاکستان کو انتہائی اہم کامیابی دلا دی ہے۔ولیمسن 41 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔