بابر اعظم کی نصف سنچری مکمل, پاکستان: 26 اووروں میں 115/3
بابر اعظم نصف سنچری سکور کر کے کھیل رہے ہیں۔ یہ بابر اعظم کی ٹورنامنٹ میں تیسری نصف سنچری ہے۔ محمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل کریز پر موجود ہیں۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے اور بابر اعظم کو شاندار سنچر پر مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے۔
بابر اعظم نصف سنچری سکور کر کے کھیل رہے ہیں۔ یہ بابر اعظم کی ٹورنامنٹ میں تیسری نصف سنچری ہے۔ محمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل کریز پر موجود ہیں۔
محمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل بیٹنگ کےلیے میدان میں اترے ہیں۔
محمد حفیظ پارٹ ٹائم بولر کین ولیمسن کو چھکا لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
کپتان کین ولیمسن نے سینٹنر کی سپن ہوتی ہوئی گیندوں کو دیکھ کر خود بولنگ کے لیے آئے ہیں۔
محمد حفیظ اور بابر اعظم کی پارٹنرشپ میں 60 رنز کی شراکت ہو چکی ہیں۔ پاکستان نے 23 اووروں میں 104 رنز بنائے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
مجھے یہ ہلکا ہلکا محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان وہی کرے گا جو پاکستان کرتا ہے اور رنز کے تعاقب کو بہت مشکل بنا دے گا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان نے آف سپنر سینٹنرکو بولنگ کے لیے بلایا ہے۔ پاکستانی بیٹسمین جو سپنروں کو عمدہ انداز میں کھیلنے کی شہرت رکھتے ہیں وہ بھی سینٹنر کی ٹرن کرتی ہوئی گیندوں کو سنھبال کر نہیں کھیل پا رہے۔
بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تین ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
پاکستان نے 17 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان 77 رنز بنائے ہیں۔ محمد حفیظ 20 اور بابر اعظم 28 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
اگر آپ جم جائیں تو آسانی ہو جاتی ہے لیکن یہ پچ سکور کرنے کے لیے آسان نہیں ہے۔ جب آپ فرگوسن جیسے بولر کا سامنا کر رہے ہیں تو اس سے بچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ پاکستانیوں کے لیے یہ آسان نہیں ہے۔ کبھی کھبی آپ کو کہنا پڑتا ہے کہ پہلے 15 اوور نکال لیں اور کھیل میں رہیں، پارٹرشپ بنائیں۔
محمد حفیظ نے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کے ایک اوور میں دو چوکے لگائے۔ فرگوسن نے جواب میں محمد حفیظ پر باؤنسر پھینکا جو ان کے ہیلمٹ پر لگا۔
پاکستان نے تیرہ اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے ہیں۔ محمد حفیظ اور بابر اعظم کھیل رہے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے تیز رفتار بولر لاکی فرگوسن نے امام الحق کو باؤنسر پر آؤٹ کر کے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ رواں ٹورنامنٹ میں فرگوسن نیوزی لینڈ کے سب سے کامیاب بولر ہیں اور اب تک ٹورنامنٹ میں 15 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے آخر میں اچھی فائٹ بیک۔ بیٹنگ کے لیے یہ آسان پچ نہیں ہے، ان حالات میں 238 آسان ہدف نہیں ہو گا۔
امام الحق کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔ پاکستان نے دس اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنائے ہیں۔
مارٹن گپٹل نےفرگوسن کی گیند پر ایک شاندار کیچ پکڑ کر امام الحق کو آؤٹ کر دیا۔
پاکستان نے ابتدائی دس اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 43 رنز بنائے ہیں۔ فخر زمان آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
پاکستان نے 9 اووروں میں ایک وکٹ کےنقصان پر 41 رنز بنائے ہیں۔ بابر اعظم 14 اور امام الحق 18 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
بابر اعظم نےمیٹ ہنری کی گیند پر پل شاٹ کھیلنے کوشش کی لیکن وہ بال کی صحیح ٹائمنگ نہ کر سکے۔ گیند کافی دیر ہوا میں رہی، نیوزی لینڈ کے فیلڈر نے ڈائیو لگا کر کیچ پکڑنے کی کوشش کی لیکن گیند تک نہ پہنچ سکے۔