آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 3 کی فاتح

کراچی میں پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، ذیشان علی

  1. بولنگ میں تبدیلی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ڈومنی نے فاسٹ بولر محمد سمیع کی جگہ اب گیند لیگ سپنر شاداب خان کو تھمائی ہے۔

  2. پشاور: 2-36, آندرے فلیچر19، کرس جورڈن 04

    پانچ اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور دو وکٹیں گرنے کے باوجود آندرے فلیچر کا جارحانہ انداز برقرار ہے۔ انھوں نے اس اوور میں بھی سمت پٹیل کو چوکا لگایا اور سمت نے اس اوور میں 10 رنز دیے۔

  3. پشاور کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی

    پشاور زلمی نے اپنے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی ہے اور محمد حفیظ کے آؤٹ ہونے کے بعد فاسٹ بولر کرس جورڈن کو اوپر بھیجا ہے۔

  4. بریکنگ, حفیظ بھی آؤٹ، اسلام آباد کی دوسری کامیابی

    سمت پٹیل پشاور زلمی کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں اور انھوں نے اپنے تیسرے اوور میں محمد حفیظ کو آؤٹ کر کے اسلام آباد کے لیے دوسری وکٹ حاصل کی ہے۔

  5. بریکنگ, پشاور: 1-26, محمد حفیظ 7، آندرے فلیچر 15

    محمد سمیع کا دوسرا اوور خاصا مہنگا ثابت ہوا ہے اور اس میں انھوں نے 12 رنز دیے ہیں

  6. بریکنگ, پشاور کی اننگز کا پہلا چھکا

    محمد حفیظ نے محمد سمیع کو پشاور زلمی کی اننگز کا پہلا چھکا لگایا ہے

  7. فلیچر جارحانہ موڈ میں

    آندرے فلیچر نے محمد سمیع کو مڈ آن کی جانب سے ایک اور چوکا لگایا ہے

  8. پشاور:1-13, محمد حفیظ 0، آندرے فلیچر 10

    تیسرے اوور کے اختتام پر اسلام آباد کی ٹیم نے 13 رنز تو بنا لیے ہیں لیکن اسے اس اوور میں اپنے سٹار بلے باز کامران اکمل کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے

  9. محمد حفیظ کریز پر

    کامران اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ کریز پر آئے ہیں۔

  10. بریکنگ, اسلام آباد کی پہلی کامیابی، کامران آؤٹ

    کامران اکمل سمت پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ہیں اور یوں اسلام آباد کو تیسرے ہی اوور میں ایک بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

  11. بریکنگ, کامران اکمل کا ریویو

    سمت پٹیل کے اوور کی چوتھی گیند کامران اکمل کے پیڈز سے ٹکرائی جس پر امائر علیم ڈار نے انھیں آؤٹ دیا تاہم انھوں نے ریویو لیا ہے

  12. بریکنگ, فلیچر کے لگاتار دو چوکے

    آندرے فلیچر نے سمت پٹیل کے دوسرے اوور میں لگاتار دو لگائے ہیں جس سے پشاور پر موجود دباؤ میں کمی آئی ہے۔

  13. پشاور زلمی:0-3, کامران اکمل 01، آندرے فلیچر01

    دوسرے اینڈ سے محمد سمیع نے بھی اچھا اوور کیا ہے اور صرف دو رن ہی دیے ہیں۔ بڑے میچ کا دباؤ ہے یا محتاط انداز پشاور کے اوپنر اس انداز سے بلے بازی نہیں کر رہے جس کا مظاہرہ وہ اب تک کرتے آئے ہیں

  14. کامران اکمل کا محتاط آغاز

    محمد سمیع نے اننگز کے دوسرے اوور میں کامران اکمل کو لگاتار لیگ سائیڈ پر چار گیندیں کرائی ہیں اور کامران اکمل اس اوور میں اب تک رن نہیں بنا سکے ہیں

  15. دوسرے اینڈ سے گیند سمیع کے پاس

  16. بریکنگ, پشاور زلمی : 0-1, کامران اکمل 01، آندرے فلیچر

    پہلے اوور میں پشاور کے اوپنرز نے محتاط انداز اپنایا ہے اور اس اوور میں صرف ایک رن ہی بن سکا ہے

  17. بریکنگ, پشاور کے اوپنرز میدان میں

    پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم کے ریگولر اوپنرز کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا ہے جبکہ اسلام آباد کی جانب سے پہلا اوور سمت پٹیل پھینک رہے ہیں

  18. بہترین بلے باز اور بہترین بولر کی دوڑ

    پی ایس ایل 3 کے فائنل میں جہاں ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ ہو گا وہیں اس ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور بہترین بلے باز کا بھی فیصلہ یہی میچ کرے گا۔

    • بہترین بلے باز کے لیے مقابلہ پشاور زلمی کے کامران اکمل اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے درمیان ہے۔ کامران کامران اکمل اس وقت سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سرفہرست ہیں اور اب تک ایک سنچری اور چار نصف سنچریوں کی مدد سے 424 رنز بنا چکے ہیں۔
    • ان کے مدِمقابل لیوک رونکی کی شاندار بلے بازی سے ان کی ٹیم کو زبردست حوصلہ ملا ہے۔ وہ چار نصف سنچریوں کی مدد سے 383 رنز بنا چکے ہیں۔
    • پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے اعزاز کے لیے اسلام آباد کے فہیم اشرف اورپشاور کے وہاب ریاض کے درمیان مقابلہ ہے۔ فہیم اشرف اب تک 17 وکٹیں حاصل کرکے سرفہرست ہیں جبکہ وہاب ریاض کی وکٹوں کی تعداد 16 ہے۔
  19. اسلام آباد میں ایک تبدیلی

    فائنل میچ کے لیے پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جس نے کراچی کنگز کو دوسرے ایلیمینیٹر میں ہرایا تھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی جگہ چیڈوک والٹن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

  20. پی ایس ایل 3 کا آخری ٹاس پشاور کے نام

    کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔