آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 3 کی فاتح

کراچی میں پاکستان سپر لیگ 3 کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو تین وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، ذیشان علی

  1. بریکنگ, آٹھ اوورز میں اسلام آباد کو 37 رنز درکار

  2. بریکنگ, صاحبزادہ فرحان نصف سنچری نہ بنا سکے

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان بلے باز صاحبزادہ فرحان نے عمدہ بلے بازی کی اور 33 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ وہاب ریاض کی ٹورنامنٹ میں 17ویں وکٹ بنے۔

  3. بولنگ اٹیک میں وہاب کی واپسی

    وہاب ریاض دوسرا سپیل کروانے آئے ہیں۔ اس سے قبل وہ اپنے پہلے سپیل کے دو اووروں میں 16 رنز دیے تھے۔

  4. اسلام آباد یونائیٹڈ: 3-106, صاحبزادہ فرحان 43، سمت پٹیل 4

    11 اوور کے اختتام پر اوپر تلے تین وکٹیں گرنے کے بعد اسلام آباد کی ٹیم کچھ دباؤ کا شکار دکھائی دیتی ہے تاہم اب بھی وہ یہ میچ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔

  5. بریکنگ, پشاور کی تیسری کامیابی، ڈومینی بھی آؤٹ

    کرس جورڈن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومینی کی وکٹ لے کر پشاور کی سوئی ہوئی امیدیں پھر جگا دی ہیں۔ یہ جورڈن کی اس میچ میں دوسری وکٹ ہے۔

  6. بریکنگ, اسلام آباد کے 100 رنز مکمل

    لیوک رونکی کی جارحانہ اننگز کی بدولت اسلام آباد کی ٹیم کے 100 رنز 10 اوورز میں مکمل ہو گئے ہیں۔ اب رونکی تو کریز پر موجود نہیں لیکن باقی بلے بازوں کا کام وہ آسان کر گئے ہیں جنھیں بقیہ 10 اوورز میں 49 رنز بنانے ہیں

  7. بریکنگ, والٹن آئے بھی اور گئے بھی

    لیوک رونکی کے آؤٹ ہونے کے بعد چیڈوک والٹن کریز پر آئے اور اگلے ہی اوور میں بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ انھیں عمید آصف نے بولڈ کیا ہے۔

  8. بریکنگ, رونکی نصف سنچری کے بعد آؤٹ

    کرس جورڈن نے اپنے پہلے اوور میں پشاور زلمی کو آخرِکار کامیابی دلوا دی ہے۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز لیوک رونکی تھے جو 52 رنز بنا کر فلیچر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

    مگر کیا اب پشاور کے لیے بہت دیر نہیں ہو گئی؟

  9. بریکنگ, بولنگ میں ایک اور تبدیلی

    پشاور کے لیے اب کرس جورڈن بولنگ کروانے آئے ہیں تاہم ان کا آغاز بھی کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا اور انھیں پہلے ہی اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا ہے

  10. لیوک رونکی کی نصف سنچری

    لیوک رونکی نے پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے 25 گیندوں پر پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کی۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی پانچویں نصف سنچری ہے۔

  11. اسلام آباد یونائیٹڈ: 0-83, لیوک رونکی 48 ، صاحبزادہ فرحان 33

    ابتدائی تین اوورز میں تیزی سے رنز بنانے کے بعد جہاں لیوک رونکی نے کچھ ہاتھ روکا ہے وہیں صاحبزادہ فرحان اب ہر اوور میں ہی ایک باؤنڈری لگا رہے ہیں۔

  12. اسلام آباد یونائیٹڈّ:0-74, لیوک رانکی 47 ، صاحبزادہ فرحان 25

    اسلام آباد کی اننگز کا ساتواں اوور وہاب ریاض نے کروایا جس میں آٹھ رنز بنے۔ اس اوور میں صاحبزادہ فرحان نے خوبصورت سٹریٹ ڈرائیو کے ذریعے ایک چوکا بھی لگایا

  13. بریکنگ, پاور پلے میں اسلام آباد کی جارحانہ بلے بازی, لیوک رانکی 46، صاحبزادہ فرحان 16

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنرز لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے پاور پلے یعنی ابتدائی چھ اوورز میں میچ کو ایک لحاظ سے یکطرفہ بنا دیا ہے۔

    ان چھ اوورز میں اسلام آباد نے چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنا لیے ہیں

  14. لیوک رونکی پی ایس ایل کے ٹاپ سکورر

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انھوں نے فائنل میں اپنی جارحانہ اننگز کے دوران کامران اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اس میچ سے قبل 425 رنز کے ساتھ سرفہرست تھے

  15. گیند وہاب ریاض کے پاس

    پشاور زلمی نے بولنگ اٹیک میں دوسری تبدیلی کی ہے اور اب وہاب ریاض بولنگ کروانے آئے ہیں۔

  16. بولنگ اٹیک میں تبدیلی

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بولنگ اٹیک میں تبدیلی کرتے ہوئے ثمین گل کی جگہ لیئم ڈاسن کو گیند تھمائی ہے۔

  17. بریکنگ, اسلام آباد یونائیٹڈ: 0-40, لیوک رونکی 35، صاحبزادہ فرحان 3

    تین اوور کا کھیل مکمل ہوا ہے اور لیوک رونکی کا سکور 35 رنز تک پہنچ چکا ہے جبکہ اسلام آباد کے رن بنانے کی اوسط 12 رنز فی اوور سے بھی زیادہ ہے

  18. بریکنگ, رونکی کے چھکوں کی برسات جاری

    لیوک رونکی نے حسن علی کے دوسرے اوور میں انھیں ایک اور چھکا لگا دیا ہے۔ یہ اس اننگّز میں رونکی کا چوتھا اور حسن علی کو لگنے والا تیسرا چھکا ہے

  19. اسلام آباد یونائیٹڈ: 0-23, لیوک رونکی 21، صاحبزادہ فرحان 2

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابتدائی دو اووروں میں 23 رنز بنا لیے ہیں۔

  20. رونکی کا ایک اور چھکا

    اسلام آبار کے ان فارم بلے باز لیوک رونکی نے ثمین گل کی گیند پر بھی چھکا لگایا ہے۔ وہ اب تک تین چھکے لگا چکے ہیں۔