سہیل تنویر شین واٹسن کی گیند پر آؤٹ
شین واٹسن نے اپنے پہلے ہی اوور میں سہیل تنویر کو بولڈ کر دیا۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دی ہے۔ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 153 رنز کا ٹارگٹ دیا جو انھوں نے میچ کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔
شین واٹسن نے اپنے پہلے ہی اوور میں سہیل تنویر کو بولڈ کر دیا۔
لوکلن کی گیند پر آؤٹ سائیڈ ایج لگنے سے صہیب مقصود کو چار رنز مل گئے۔
پانچ اوورز کے اختتام پر ملتان سلطانز کے 30 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ۔
سہیل تنویر نے راحت علی کی ایک شارٹ گیند پر مڈ وکٹ پر خوبصورت چھکا لگایا۔
بیٹسمین صہیب مقصود نے انور علی کی گیند پر کور میں ایک شاندار چھکا لگا دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے راحت علی کی گیند پر سہیل تنویر کا سلپ میں آسان کیچ مس کر دیا
گذشتہ رات 42 گینوں پر 85 سکور کرنے والے احمد شہزاد انور علی کی گیند پر آؤٹ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر محمد نواز نے میچ کی پہلی ہی گیند پر ملتان سلطانز کے کمار سنگاکارا کو آؤٹ کر دیا۔
ملتان سلطانز نے آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدلیاں کی ہیں۔ جنید خان اور براوو کی جگہ عمر گل اور روس وِائٹلے کو کھلایا جا رہا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آج سر ووین رقرڈز کی 66ویں سالگرہ بھی ہے۔
شارجہ میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نو وکٹوں سے شکست دے تھی۔