آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دی ہے۔ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 153 رنز کا ٹارگٹ دیا جو انھوں نے میچ کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

لائیو کوریج

  1. ملتان سلطان کو پہلی کامیابی، شین واٹسن آؤٹ

    ٹیم میں آنے والے عمر گل نے اپنے پہلے ہی اوور میں شین واٹسن کو آؤٹ کر کے ملتان سلطان کو پہلی کامیابی دلوائی ہے۔ واٹسن نے 26 رنز بنائے۔

  2. عمران طاہر کے پہلے اوور میں 8 رنز

    عمران طاہر کے پہلے اوور میں دو چوکے۔ جب دونوں ٹیمیں پہلے آمنے سامنے آئی تھیں تو عمران نے ہیٹ رک حاصل کی تھی۔ دیکھیں اس مرتبہ کیا ہوتا ہے۔

  3. شین واٹسن کا کیچ ڈراپ

    پولارڈ نے محمد عرفان کی گیند پر سلپ میں شین واٹسن کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔ چار اووروں کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 30 رنز بنائے ہیں۔

  4. پولارڈ آفریدی سے آگے

    آج کی دھواں دھار بیٹنگ کے بعد پی ایس ایل میں کیرون پولارڈ کا سٹرائیک ریٹ شاہد آفریدی سے قدرے زیاد ہو گیا ہے

  5. شین واٹسن کا جارحانہ شاٹ

    شین واٹسن نے سہیل تنویر کو پوائنٹ پر ایک خوبصورت چوکا لگایا۔ اس کے فوراً بعد سہیل تنویر نے وائیڈ گیند کروائی جو باؤنڈری پار گئی۔

  6. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کا چوکا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے محمد عرفان کی گیند پر پل شاٹ لگاتے ہوئے چوکا لگایا۔ اس سے قبل پہلے اوور میں اسد شفیق بھی چوکا لگا چکے ہیں۔

  7. شعیب ملک کی ایک اور شاندار اننگز

    شعیب ملک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلتے ہوئے 43 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطان کا آغاز تو اچھا نہیں تھا لیکن آخری اووروں میں تیز کھیل کر مناسب ٹوٹل بنا لیا۔

  8. ملتان سلطانز نے 20 اووروں میں 152 رنز بنائے

    ملتان سلطانز نے 20 اووروں میں 152 رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

  9. پولارڈ کے چھکے کے بعد شعیب کا چھکا

    پولارڈ نے میچ کے انیسویں اوور میں لاگلن کی گیند پر شاندار چھکا لگایا لیکن اس کے فوراً بعد شعیب ملک نے بھی ایک اونچا چھکا مار دیا۔

  10. شعیب ملک کی نصف سنچری

    شعیب ملک نے میچ کے 18 ویں اوور میں 36 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

  11. وائٹلے 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ

    راحت علی نے 18 ویں اوور میں دو وائیڈ بالز کروانے کے بعد وائٹلے کی وکٹ بھی حاصل کر لی۔ ان کا کیچ لوگلن نے لانگ آن پر لیا۔

  12. وائٹلے کا شاندار چھکا

    وائٹلے نے لوگلن کی گیند پر شاندار چھکا لگایا۔

  13. ملتان سلطانز کا سوال

    ملتان سلطانز نے اپنی ایک ٹویٹ میں شائقین سے پوچھا ہے بعد ان کے خیال میں سلطانز کا ٹوٹل سکور کیا ہوگا۔

  14. ملتان سلطانز کے سو رنز

    ملتان سلطانز نے 16 ویں اوور میں 100 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

  15. 15 اووروں کے اختتام پر 95 رنز

    ملتان سلطانز نے 15 اووروں کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت کریز پر شعیب ملک اور راس وائٹلے ہیں۔

  16. بین لوگلن کی گیند پر صہیب مقصود آؤٹ

    بین لوگلن نے صہیب مقصود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ انھوں نے 33 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔

  17. شین واٹسن کی وائیڈ بال

    شین واٹسن نے اپنے دوسرے اوور میں صہیب مقصود کو گیند ماری لیکن اس کے ساتھ وائیڈ بھی کی۔

  18. حسن کی گیند ریویو کامیاب نہ ہو سکا

    حسن کی گیند پر سرفراز نے صہیب مقصود کے خلاف ریویو لیا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکا۔ تھرڈ ایمپائر نے فیلڈ ایمپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

  19. شعیب ملک کے دو چھکے

    شعیب ملک نے محمد نواز کو دو گیندوں پر دو شاندار چھکے لگائے۔

  20. 46 کے سکور پر تین آؤٹ

    ملتان سلطانز کی ٹیم نے آٹھ اوورز کے اختتام پر 46 رنز بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں۔