شعیب ملک کیچ آوٹ
سلطانز کی تیسری وکٹ گر گئی۔ شعیب ملک 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حسن علی کی گیند پر عمید آصف نے ان کا کیچ پکڑا۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ملتان سلطانز نے صہیب مقصود کی شاندار اننگز کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے 183 رنز بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔
سلطانز کی تیسری وکٹ گر گئی۔ شعیب ملک 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حسن علی کی گیند پر عمید آصف نے ان کا کیچ پکڑا۔
صہیب مقصود نے ایک لمبا چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی ہے۔ انھوں نے نصف سنچری 29 گیندوں پر بنائی۔ اس اوور میں انھوں نے دو چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
سلطانز نے 16 اوورز ختم ہونے پر 123 رنز بنائے ہیں اور صہیب مقصود اپنی نصف سنچری کے قریب ہیں۔
سلطانز نے پندرہ اوور کے اختتام پر 113 رنز بنا لیے ہیں اور اس کی دو وکٹیں گری ہیں۔
سلطانز کی دوسری وکٹ گرنے کے بعد کپتان شعیب ملک میدان میں آئے ہیں۔
پندرہویں اوور میں احمد شہزاد رن آوٹ ہو گئے۔ انھیں عمید آصف نے رن آوٹ کیا۔
حسن علی کے اوور مہنگے پڑ رہے ہیں۔ چودہیوں اوور میں صہیب مقصود نے حسن علی کو ایک بڑا چھکا مارا اور ملتان سلطانز کے 100 رنز بھی مکمل ہو گئے۔ چودہویں اوور کے اختتام پر سلطانز نے 107 رنز بنائے تھے۔
تیرہواں اوور پشاور زلمی کے لیے مہنگا ثابت ہوا اس اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا۔
صہیب مقصود نے کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد اچانک بلا چلانا شروع کر دیا اور دو چوکے مارنے کے بعد انھوں نے تیرہویں اوور میں سمین آفریدی کو چھکا لگایا۔
ملتان سلطانز نے اپنے پہلے دس رنز میں ایک ووکٹ پر 62 رنز بنائے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سنگا کارا تھے جو جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد زوہیب مقصود کھیلنے آیے لیکن وہ ابھی تک کوئی باونڈری لگانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ دوسری طرف احمد شہزاد بھی کچھ خاموش ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل ہمسٹرنگ کی تکلیف کے سبب پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔
سنگا کارا میچ کے آٹھویں اوور میں لیئم ڈاؤسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ سنگا کارا لیئم ڈاؤسن کو شاٹ نہیں کھیل پا رہے تھے۔ پہلی وکٹ اکاون کے سکور پر گری۔ سنگاکارا 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ساتویں اوور میں سنگا کارا نے چند قدم باہر نکل کر زبردست چھکا لگایا اور ملتان سطان کے پچاس رنز بھی مکمل ہو گئے
لیم ڈاوسن نے اپنے اوور میں صرف ایک رن دیا اور سنگا کارا کوئی شاٹ نہ کھیل سکے۔
پشاور زلمی کے خلاف پچھلے میچ میں کمارا سنگاکارا مین آف دی میچ تھے۔ انھوں نے 51 گیندوں پر 57 رنز بنائے تھے۔
اس اوور میں بھی دو چوکے لگے اور پانچ اوور کے ختم ہونے پر ملتان سلطان کا سکور چالیس پر پہنچ گیا
چوتھے اوور میں حسن علی کو سنگا کارا نے ایک زبردست چھکا اور دو چوکے جڑ دیے۔ اس اوور میں مجموعی طور پر 15رنز بنے