آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کی 19 رنز سے جیت

ملتان سلطانز نے صہیب مقصود کی شاندار اننگز کی بدولت پہلے کھیلتے ہوئے 183 رنز بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔

لائیو کوریج

  1. زلمی کے نو اوور میں 57 رنز

    زلمی نے نو اوور ختم ہونے پر 57 رنز بنائے ہیں اور اس کی تین وکٹیں گرچکی ہیں۔

  2. سمتھ آؤٹ، زلمی کی تیسری وکٹ گر گئی

    سمتھ کی وکٹ پولارڈ نے لی۔ یہ زلمی کے لیے بڑا نقصان ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ انھیں بڑی تیزی سے رنز بنانے کی ضرورت ہے

  3. صہیب مقصود کی شاندار اننگز پر ردعمل

  4. کیا پشاور زلمی سے یہ سکور ہو پائے گا؟

  5. پاور پلے ختم

    زلمی کے 39 رنز۔ ان کی رنز بنانے کی رفتار ساڑھے چھ رنز فی اوور۔ ان کو ہدف حاصل کرنے کے لیے دس رنز فی اوور سے زیادہ چاہیں۔

  6. پانچ اوور ختم رنز صرف اکتیس

    پشاور زلمی کی رنز بنانے کی رفتار مطلوبہ رفتار سے کہیں کم ہے۔ ڈوین سمتھ اور حفیظ کریز پر موجود ہیں لیکن کھل کر رنز نہیں بنا پا رہے۔

  7. پشاور زلمی کے لیے آج بڑا سکور کون کرے گا؟

  8. کامران اکمل آوٹ, زلمی کو دوسرا نقصان

    کامران اکمل ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں نو رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔

  9. سہیل تنویر نے فلیچر کو آؤٹ کر دیا

    سہیل تنویر نے اپنے دوسرے اوور میں فلیچر کو وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

  10. پی ایس ایل 2018 کا سب سے لمبا چھکا!!!, ائین فلیچر کا عرفان کو چھکا

    فلیچر نے محمد عرفان کو ایک چھکا لگایا جو 114 میٹر دور گیا اور یہ ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے لمبا چھکا تھا۔

  11. سہیل تنویرکے پہلے اوور میں دس رنز

    سہیل تنویر کا پہلا اوور ہی مہنگا ثابت ہوا۔ اس اوور میں اوور تھرو بھی ہوئی۔

  12. زلمی کی اننگز شروع

    کامران اکمل اور آندرے فلیچر کی اووپنگ۔ سلطانز کی طرف سے سہیل تنویر نے بالنگ شروع کی۔

  13. صہیب مقصود کی بیٹنگ پر ملتان سلطانز کا ردعمل

  14. صہیب مقصود نے 85 رنز بنائے

    صہیب مقصود نے اپنی زبردست اننگز میں سات چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ یہ اب تک اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ سکور ہے۔ صہیب مقصود کی اہلیہ پہلی مرتبہ یہ میچ دیکھنے آئی تھیں۔ صہیب مقصود ناٹ آوٹ رہے۔

  15. زلمی کے لیے ایک بڑا ٹارگٹ

    سلطانز نے صہیت مقصود کی زبردست بیٹنگ کی وجہ سے 183 رنز بنائے ہیں اور زلمی کو ایک مشکل ٹارگٹ دیا ہے۔

  16. وہاب ریاض پھر مہنگے پڑے

    وہاب ریاض نے اپنے چار اوور میں 41 رنز دیے۔

  17. بریکنگ, سب سے زیادہ سکور

    صہیب مقصود ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ سکور بنانے والے بن گئے ہیں۔ انھوں نے 81 رنز بنا لیے ہیں اور ابھی کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل لک رونچی اور ڈیوین سمتھ نے 71 رنز بنائے تھے۔

  18. صہیب مقصود کے چھکے جاری

    صہیب مقصود نے اپنے ناقدین کے منہ بند کر دیے ہیں۔ سمیں گل کی لگاتار دو گیندوں پر دو چھکے لگائے۔

  19. 18 اوور ختم

    سطانز نے 156 رنز بنا لیے ہیں اور ابھی دو اوور باقی ہیں

  20. , مقصود کا وہاب ریاض کی نو بال پر چھکا

    صہیب مقصود نے وہاب ریاض کی ایک نو بال پر چھکا لگایا۔ لیکن فری ہٹ پر کوئی شاٹ نہ کھیل سکے۔