آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی جیت

دبئی کے میدان میں پی ایس ایل تھری کے مقابلے جاری ہیں جہاں ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر اپنی جیت کا کھاتا کھول لیا ہے۔

لائیو کوریج

عابد حسین

  1. سیف بدر بولڈ ہوگئے

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان رمان ریئس نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کر لی جب سیف بدر کو انھوں نے بولڈ کر دیا۔

  2. ملتان سلطانز: 17ویں اوور کے بعد 101 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ, ملتان کے سو رنز مکمل

    17 اوویں اوور میں ملتان کو اپنے کپتان شعیب ملک کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس وقت کریز پر سہیل تنویر اور سیف بدر موجود ہیں۔

  3. بریکنگ, شعیب ملک بھی پویلین واپس

    آندرے رسل نے ملتان سلطانز کے کپتان شیعب ملک کو 35 رنز پر آؤٹ کر کے اپنی دوسری وکٹ حاصل کر لی۔

  4. ملتان سلطانز: 16ویں اوور کے بعد 95 رنز پانچ آؤٹ

    شعیب ملک 35 رنز پر کھیل رہے ہیں اور ٹیم کی تمام تر امیدیں ان کے کندھوں پر ہے۔

  5. تماشائیوں کی عدم موجودگی پر تبصرے

    سوشل میڈیا پر پی ایس ایل مسلسل ٹرینڈ کر رہا ہے اور ان میں سے کئی کا تبصرہ دبئی کے میدان میں تماشائیوں کی عدم موجودگی پر ہے۔ انڈیا سے بھی کئی شائقین اسی بات کے حوالے سے ٹویٹس کر رہے ہیں۔

  6. ملتان سلطانز: 15ویں اوور کے بعد 88 رنز پانچ آؤٹ

    آندرے رسل کے اوور میں پہلی تین گیندوں پر 14 رنز حاصل کرنے کے بعد چوتھی گیند پر پولارڈ ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

  7. پولارڈ آؤٹ

    15ویں اوور میں آندرے رسل نے پولارڈ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

  8. ملتان سلطانز: 14ویں اوور کے بعد 71 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    شاداب خان کے اوور میں دس رنز حاصل کرنے کے بعد ملتان نے پہلی بار اوسط پانچ سے اوپر کر لی ہے۔ شیعب ملک 31 رنز پر کھیل رہے ہیں جبکہ پولارڈ 14 رنز پر ہیں۔

  9. اننگز کا دوسرا چھکا

    14ویں اوور میں شعیب ملک نے ایک بار پھر شاداب خان کو چھکا رسید کیا۔

  10. ملتان سلطانز: 13ویں اوور کے بعد 61 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    ملتان کی اننگز میں ابھی تک تیزی نہیں آئی ہے اور رن ریٹ پانچ سے کم ہے۔

  11. ملتان سلطانز: 12ویں اوور کے بعد 54 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    12ویں اور کے لیے لیگ سپنر شاداب خان کو لایا گیا جن کی دوسری ہی گیند پر شعیب ملک نے چھکا لگایا۔

  12. اننگز کا پہلا چھکا

    12ویں اوور میں ملتان نے اپنی اننگز کا پہلا چھکا لگایا ہے جب شیعب ملک نے نئے آنے والے بولر شاداب خان کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا۔

  13. ملتان سلطانز: دس اوورز کے بعد 42 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    آدھی اننگز گزر جانے کے بعد ملطان سلطانز نے ابھی تک 50 کا ہندسہ بھی عبور نہیں کیا ہے۔ پولارڈ اس وقت چھ رنز پر جبکہ شیعب ملک دس رنز پر کھیل رہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع نے دو وکٹیں جبکہ سٹیون فن اور رمان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

  14. ملتان سلطانز: نو اوورز کے بعد 34 رنز چار کھلاڑی آؤٹ

    ٹورنامنٹ میں دونوں میچ جیتنے والی ملتان کی ٹیم اس وقت کافی مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ کریز پر اب کپتان شعیب ملک اور ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمین کیئرون پولارڈ موجود ہیں۔

  15. بریکنگ, احمد شہزاد بھی آؤٹ

    اوپنر احمد شہزاد کی اننگز کا اختتام ہو گیا جو 24 گیندوں پر صرف 11 رنز بنا سکے۔ سٹیون فن کی گیند پر عماد بٹ نے کیچ آؤٹ کر دیا۔

  16. ملتان سلطانز: آٹھ اوورز کے بعد 30 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

    اووپنر احمد شہزاد نے آٹھویں اوور کے اختتام تک 11 رنز بنائے ہیں جبکہ شعیب ملک پانچ رنز پر کھیل رہے ہیں۔ اسلام آباد کی جانب سے دو وکٹیں لینے والے محمد سمیع کی جگہ فہیم اشرف کو بولنگ کے لیے لایا گیا تھا۔

  17. ملتان سلطانز: سات اوورز کے بعد 27 رنز تین کھلاڑی آؤٹ

    ملتان سلطانز کی آہستہ بیٹنگ۔ رن ریٹ ابھی تک چار سے کم۔

  18. ملتان سلطانز: چھ اوورز کے بعد 24 رنز تین آؤٹ

    ملتان سلطانز کی اننگز مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ احمد شہزاد نے اب تک 20 گیندوں پر 10 رنز بنائے ہیں جبکہ ان کے ساتھ نئے آنے والے بیٹسمین کپتان شعیب ملک کھیل رہے ہیں۔

  19. بریکنگ, ملتان سلطانز کو تیسرا نقصان

    صہیب مقصود ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد سمیع کی گیند پر رمان ریئس نے ان کا کیچ لیا۔

  20. ملتان سلطانز: پانچ اوورز کے بعد 18 رنز دو کھلاڑی آؤٹ

    پانچویں اوور کے لیے انگلینڈ کے فاسٹ بولر سٹیون فن کو بولنگ کے لیے لیا گیا۔