اسلام آباد ہائی کورٹ: توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے خلاف عمران خان کی اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات میں ضمانت سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ فوجداری قانون کے تحت اگر ٹرائل دو سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حقدار ہے۔

لائیو کوریج

بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید

بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ یہاں آپ کے لیے پاکستان کی تازہ صورت حال سے متعلق تمام خبریں شامل کی جاتی ہیں۔ اگر آپ 22 نومبر یا اس سے پہلے کی خبریں پڑھنا چاہیں تواس لنک پر کلک کریں۔