اقوام متحدہ کی پاکستان کو افغان شہریوں کے اندراج اور مزید قیام میں مدد کی پیشکش

اقوام متحدہ نے افغان پناہ گزینوں کے اندراج اور مزید قیام میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ خطرے کا شکار آبادی کی حفاظت کے سلسلے کو جاری رکھا جائے۔

لائیو کوریج

  1. یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا!

    یہ صفحہ اب مزید اب ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔ تازہ ترین خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  2. وقت پر الیکشن نہ ہوئے تو پیپلز پارٹی سڑکوں پر نکلے گی: نیئر بخاری

    رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اگر جنوری میں ملک میں عام انتخابات نہ ہوئے تو ان کی جماعت سڑکوں کا رُخ کرے گی۔

    ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رُخ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ چیئرمین (بلاول بھٹو) کا یہی فیصلہ ہے کہ انتخابات نہ ہونے کی صورت میں پیپلز پارٹی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

    انھوں نے وقت پر انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر جنوری میں انتخابات نہ ہوئے تو پیپلزپارٹی سڑکوں پر نکلے گی، دھرنا دے گی۔ دھرنا ڈی چوک پر ہوگا یا کہیں اور اس کا فیصلہ پارٹی بعد میں کرے گی۔‘

    ’ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہم وقت پر انتخابات کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔‘

  3. پی ٹی آئی پر انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں: مرتضی سولنگی

    نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے حقوق برابر ہیں اس لیے نگران حکومت ’تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔‘

    انھوں نے وی نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’الیکشن کی تاریخ دینا نگران حکومت کا کام نہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئینی ادارہ ہے جو انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہے۔ حلف اٹھانے کے بعد مسلسل الیکشن کمیشن سے رابطہ ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی صلاحیت اور قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

    ’الیکشن کمیشن انتخابات کی جس تاریخ کا اعلان کرے گا، اسی پر انتخابات ہوں گے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’الیکشن کے ماحول میں کسی بھی جماعت اور اس کی قیادت کو کسی اہم مسئلے پر اپنا موقف دینے کی آزادی حاصل ہے۔‘

    ’پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے برابر حقوق ہیں۔ پی ٹی آئی کا اپنا معاملہ ہے کہ وہ الیکشن مہم کس طرح چلاتی ہے، اس حوالے سے اس پر کوئی پابندی نہیں۔‘

    نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف ’پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کے رہنما ہیں۔ ان کی واپسی کا نگران حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔‘

  4. یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے: وسعت اللہ خان کا کالم

  5. پاکستان کی جانب سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار

    اسرائیل فلسطین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ’ہم مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورت حال اور اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم بڑھتی ہوئی صورتحال کی انسانی قیمت کے بارے میں فکرمند ہیں۔‘

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا حامی رہا ہے اور اس کی خواہش رہے ہی کہ مسئلہِ فلسطین کا منصفانہ، جامع اور دیرپا حل نکالا جائے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے متحد ہوں۔

  6. ڈیرہ غازی خان میں ’دھماکے‘ کی گرج دار آواز: سونک بوم کیا ہے اور کیا یہ خطرناک ہے؟

  7. ’ملک سے غیر مُلکی باشندوں کی واپسی سے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘ مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف

    خواجہ آصف

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آج مُلک میں مقیم غیر مُلکی باشندوں خصوصاً افغان باشندوں کے خلاف جو ایکشن لیا جا رہا ہے یا جس کا آغاز کیا گیا ہے اس کے مثبت اثرات نظر آرہے ہیں اور مستقبل میں ززید نظر آئیں گے۔‘

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اس وقت پاکستان میں تندوروں سے لے کر بڑے کاروباروں اور جائدادوں تک پر ان کے قبضے ہیں، ایسے میں ان غیر مُلکی افراد کو مُلک سے نکالنے کے لیے جو اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں اُن سے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور آنے والی حکومت بھی اسے جاری رکھے گی۔‘

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’مُلک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ افغان باشندے یہاں سے ڈالر خرید کر افغانستان لے جا رہے تھے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور افغانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا مگر اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں ملک سے ڈالر کی غیر قانونی سمگلنگ پر پابندی کے بعد پاکستانی کرنسی اپنی کھوئی ہوئی قدر آہستہ آہستہ وہپس حاصل کر رہا ہے۔‘

    واضح رہے کہ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ’پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لیے صرف 24 دن باقی ہیں۔‘

    اے پی پی ے مطابق ’غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔‘

  8. فری لانسنگ کے ذریعے تعلیمی اخراجات اٹھانے والے پاکستانی طلبہ کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

  9. غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    سرکاری خبر رساں ایجسنی اے پی پی کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی افراد اگر 31 اکتوبر تک ملک نہیں چھوڑ کر جاتے تو پھر اس صورت میں ان کی کاروبار اور جائیداد کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اے پی پی کے مطابق یہ فیصلہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ایپکس کمیٹی کا اجلاس نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی صدارت میں ہوا جس میں آرمی چیف حافظ عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔

    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لیے صرف 24 دن باقی ہیں۔

    اے پی پی ے مطابق ’غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے‘۔

  10. اقوام متحدہ کی پاکستان کو افغان شہریوں کے اندراج اور مزید قیام میں مدد کی پیشکش

    UNO

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اقوام متحدہ نے افغان پناہ گزینوں کے اندراج اور مزید قیام میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ اقوام متحدہ نے پاکستان سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ خطرے کا شکار آبادی کی حفاظت کو جاری رکھا جائے۔

    اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر اور اقوام متحدہ کی مائیگرین ایجنسی (آئی او ایم) نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ خطرات کا شکار افغان شہریوں کی حفاظت کے سلسلے کو جاری رکھا جائے اور ایسے شہری جو پاکستان سے حفاظت کی درخواست کر رہے اگر انھیں فوری بے دخلی پر مجبور کیا گیا تو ایسی صورت میں وہ خطرے میں گِھر سکتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان اس وقت متعدد انسانی بحرانوں سے گزر رہا ہے، جہاں خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی جیسے چیلنجز درپیش ہیں۔

    یو این ایچ سی آر کے مطابق ایسے منصوبے ان تمام لوگوں کے لیے خطرات ہو سکتے ہیں جنھیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جائے گا اور انھیں واپسی پر عدم تحفظ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    Afghan refugees

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اس بیان میں پاکستان کے چار دہائیوں سے زائد عرصے تک ان افغانوں کی میزبانی کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو آزادانہ طورپر اپنی داخلہ پالیسی ترتیب دینے اور عوام کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے اپنے فرض کو ادا کرنے کا حق حاصل ہے۔

    تاہم اقوام متحدہ کے اداروں نے ان افغان شہریوں، جنھیں عالمی تحفظ کی ضرورت ہے، کے اندراج اور مزید قیام کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

    اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ان افغان شہریوں کی زبردستی بے دخلی سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا امکان بھی موجود ہے جیسے خاندانوں کی جدائی اور کم عمر بچوں کو بے دخل کرنے جیسے عوامل شامل ہیں۔

  11. قانونی ٹیم نے نواز شریف کو گرین سگنل دے دیا، وہ 21 اکتوبر کو وطن واپس آ جائیں گے: شہباز شریف

    Shahbaz Sharif

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قانونی ٹیم نے ان کی وطن واپسی سے متعلق گرین سگنل دے دیا ہے اور وہ اب 21 اکتوبر کو واپس آئیں گے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

    ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں، ان کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کو انھیں اور نوازشریف کو کئی ماہ کے لیے غائب کیا گیا، ہم نے تو جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا کہ اگر ڈیلز کرتے تو نوازشریف کو جیلیں نہ کاٹنا پڑتیں، ریاست بچ گئی تو سیاست بھی بچ جائے گی۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے۔

    نواز شریف کو احتساب عدالت سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں قید کی سزا ہوئی تھی۔ وطن واپسی پر انھیں عدالت کے سامنے سرینڈر کرتے ہوئے ان مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے استدعا کرنی ہو گی۔ گدشتہ ہفتے لاہور ہائی کوٹ میں نواز شریف کی صحت سے متعلق عدالت میں ایک رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے۔

    ’جب نواز شریف پاکستان میں لینڈ کریں گے تو ان کے پاس ضمانت ہوگی‘

    نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا پروگرام ہے، قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، جب نواز شریف پاکستان میں لینڈ کریں گے تو ان کے پاس ضمانت ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ نواز شریف کے استقبال میں کوئی قانونی خامی نہ رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کے پیش نظر نوازشریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں۔

    ’نواز شریف جلد لندن سے پہلے سعودی عرب جائیں گے‘

    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب عمرہ کیلئے جائیں گے۔

    لندن میں سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف کا دفتر میں الوداعی دن تھا۔

    ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف دو چار دن میں لندن سے سعودی عرب عمرہ کیلئے جائیں گے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف عمرہ ادا کرنے کے بعد دبئی جائیں گے اوردبئی سے پاکستان روانہ ہوں گے۔

  12. پاکستان غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو ’مرحلہ وار واپس بھیجے گا‘

    افغان، پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    پاکستان نے جمعے کو یہ واضح کیا ہے کہ وہ ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ایک ساتھ بھیجنے کے بجائے ان کی مرحلہ وار واپسی کو یقینی بنائے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت ہزاروں افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔

    پاکستان نے غیرقانونی پر مقیم غیرملکیوں کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے کہ یا تو وہ خود اپنی مرضی سے چلے جائیں یا پھر اس کے بعد انھیں زبردستی بھیجا جائے گا۔ پاکستان کی اس پالیسی پر افغان حکومت نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنا ناقابل قبول ہے۔

    پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ ان غیرقانونی مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ عمل ایک ترتیب کے ساتھ کیا جائے گا۔ انھوں نے اس تاثر کو غلط فہمی قرار دیا کہ تمام غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ایک ہی بار ملک سے باہر نکال دیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایسے افراد کو ملک سے نکالا جائے جو مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں جیسا کہ اگر کوئی کسی جرم یا سمگلنگ میں ملوث پایا گیا تو ان کی بے دخلی ترجیح ہو گی۔

    ان کے مطابق ہم انفرای طور پر بھی دیکھ کر یعنی ’کیس ٹو کیس‘ بھی فیصلہ کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ان کے پاس افغانوں سمیت ان غیر قانونی شہریوں کا مکمل ڈیٹا موجود نہیں ہے۔

    تاہم نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستان میں 17 لاکھ سے زائد ایسے افغان شہری بستے ہیں جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں جبکہ مجموعی طور پر پاکستان میں 44 لاکھ افغان شہری مقیم ہیں۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اسلامی عسکریت پسندوں کی طرف سے حملوں کے پیش نظر ان غیرقانونی تارکین وطن کو بے دحل کرنے کا فیصلہ سول اور عسکری قیادت نے مل کر کیا ہے۔

    انھوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس سال 24 خود کش دھماکوں میں سے 14 میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سویت یونین کی سنہ 1979 میں کابل پر حملے کے بعد بڑی تعداد میں افغان شہری اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان آ بسے۔

  13. 28 دن میں سب نکل جائیں گے؟ محمد حنیف کا کالم

  14. غیر قانونی طور پررہنے والے کسی بھی غیر ملکی شہری کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا: وزیراعلیٰ محسن نقوی

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مقیم غیر ملکی شہریوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے اور بہتر یہی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی شہری خود واپس چلے جائیں۔

    ان کے مطابق غیر قانونی طور پررہنے والے کسی بھی غیر ملکی شہری کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا، تاہم کسی سے زیادتی نہیں ہو گی۔ وہ ر ات گئے شاہدرہ فلائی اوورز اوربند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبوں کا دورہ کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ سکول بند کرنے سے آشوب چشم کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔

  15. کابل میں امن آ چکا ہے، افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا عالمی معیار کے عین مطابق ہے: نگران وزیرخارجہ

    پاکستان کے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو یکم نومبر سے زبردستی نکالنے کے خالیہ پاکستانی فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

    ان کا ہانگ کانگ کے ’فونیکس‘ ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ کوئی ملک بھی اپنی سرزمین پر غیر ملکیوں کی غیر قانونی آمد اور موجودگی قبول نہیں کرتا۔ پاکستان نے بھی یہ فیصلہ بین الاقوامی سطح پر جاری معمول کے مطابق کیا ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستان کے اس اعلان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغان مہاجرین کو جبری طور پر نہیں نکالنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کی مجموعی تعداد چوالیس لاکھ ہے، ان میں سے 17 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور ان کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔

    نگراں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بغیر کسی قانونی دستاویز کے پاکستان میں مقیم پناہ گزینوں کے معاملے پر پاکستان نے بار ہا افغانستان کے ساتھ بات کی ہے، اس کے بعد اب مجبور ہو کر یہ فیصلہ کیا ہے۔

    ان کے مطابق پاکستان کے اس فیصلے کو غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں بین الاقوامی پریکٹسز کے عین مطابق ہے کیونکہ کوئی ملک بھی غیر قانونی پناہ گزینوں کو اپنے ہاں برداشت نہیں کرتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کوئی ملک خواہ اس کا تعلق یورپ سے ہو یا ایشیا سے اپنے ہاں کسی فرد کا غیر قانونی قیام برداشت نہیں کرتا ہے۔ جبکہ پاکستان 1970 کی دہائی سے اپنی سرزمین پر افغان مہاجرین کو خوش آمدید کہتا آیا ہے۔ لیکن اب 40 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ افغانستان میں بھی اب امن و استحکام آ چکا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. آرمی چیف کی ’غیر قانونی سرگرمیوں‘ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

    پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ وسائل کی چوری اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کراچی کے دورہ اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

    اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن، سی پی ای سی/ نان سی پی ای سی/ پرائیویٹ پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، سندھ میں ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر پیشرفت اور گرین سندھ کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

  17. بی بی سی کی لائیو کوریج میں خوش آمدید

    گذشتہ روز کی خبروں کے لیےیہاں کلککریں

  18. اقوام متحدہ کی پاکستان کو افغان شہریوں کے اندراج اور مزید قیام میں مدد کی پیشکش