چین کے نائب وزیر اعظم تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

حکومتِ پاکستان کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے، چین کے نائب وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے پولٹ بیورو کے رکن ہی لائفنگ اتوار کو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. یومِ عاشور پر پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، وزیرِ اعلٰی کا جلوسوں کے روٹس سے پانی کی فوری نکاسی کا حکم

    یوم عاشور پر لاہور و دیگر شہروں میں بارشوں کے بعد وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جلوسوں کے روٹس اور نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کا حکم دیا ہے تاکہ عزاداروں اور شہریوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر پانی کی جلد از جلد نکاسی یقینی بنائی جائے اور نکاسی آب کے لیے تمام وسائل اور مشینری استعمال میں لائی جائے۔

    محسن نقوی نے افسران کو نکاسی آب کا کام مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مؤثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے۔

  2. عمران خان کے دور میں ڈیفالٹ سے متعلق دعوے پر شبر زیدی اور اسد عمر آمنے سامنے

    شبر زیدی، اسد عمر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق سربراہ شبر زیدی کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورِ حکومت کے پہلے سال ڈیفالٹ کے خطرے کے باعث اسد عمر کو بطور وزیر خزانہ ہٹایا گیا تھا۔

    اینکر شاہزیب خانزادہ کے ساتھ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’اپریل 2019 میں عمران خان کی حکومت کے لیے مسئلہ کھڑا ہوا تو میں اور عارف نقوی صاحب عمران خان کے پاس گئے۔ ہم نے کہا درآمدات، برآمدات اور ٹیکس کی صورتحال ایسی ہے کہ آپ کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔‘

    ’انھوں (عمران خان) نے جواب دیا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ میں نے پوزیشن بتائی تو کہتے تم تو ٹھیک کہتے ہو۔ انھوں نے اسد عمر کو فون کیا تو انھوں (اسد عمر) نے جواب دیا یہ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔‘

    شبر زیدی کے مطابق ’عمران خان نے اسد عمر سے پوچھا تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں؟ تو اسد عمر نے جواب دیا میرا خیال تھا سر آپ کو پتا ہے۔‘

    ان کے مطابق تین روز بعد اسد عمر کو عہدے سے ہٹایا گیا اور ان کی جگہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ بنایا گیا۔ ’اس سے پہلے ہم بار بار کہتے تھے کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ اس کے بعد ہمارا پورا نظام تبدیل ہوا۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم وزیر اعظم سے کیا کہتے ہیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    ادھر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔ اسد عمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’شبر بھائی خیریت ہے، یہ کہانی کہاں سے ایجاد کر دی؟ تحریک انصاف کی حکومت بنی اگست 2018 جس کے اختتام پر سٹیٹ بنک کے زر مبادلہ کے ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے۔ میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019 تھا جس کے اختتام پر زر مبادلہ کے ذخائر 8.7 ارب ڈالر تھے۔

    ’یہ ڈیفالٹ کی کہانی سے آگئی؟ اس موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے اور قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8.7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟‘

    بعد ازاں ٹوئٹر پر پیغام میں شبر زیدی نے کہا کہ انھوں نے کسی فرد یا پارٹی کی نہیں بلکہ معاشی نظام کی بات کی ہے۔ ’میری تجویز ہے کہ آپ کلپس کی بنیاد پر تبصرہ نہ کریں، پورا انٹرویو دیکھیں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  3. جج کے گھر کمسن ملازمہ پر ’وحشیانہ تشدد‘ کا مقدمہ: ’انفیکشن کے باعث بچی کی طبیعت بگڑ جاتی ہے‘

  4. بابوسر ٹاپ کے نزدیک سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ: تین بھائیوں سمیت 7 افراد ہلاک, زبیر خان، صحافی

    صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے تھانہ کاغان کی حدود میں بابو سر ٹاپ کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو پیش آنے والے ایک حادثے میں سات افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

    تھانہ کاغان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ سیاحوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال سے ہے اور یہ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

    تھانہ کاغان پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ کمزور گاڑی کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ گاڑی بابو سر ٹاپ کی چڑھائی چڑھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ کھڑی ہوگئی جس پر گاڑی میں سوار ایک شخص نے اتر کر گاڑی کے ٹائر کے نیچے پتھر رکھنے کی مگر اسی دوران گاڑی پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔

    زخمیوں میں گاڑی کا ڈرائیور کے ڈرائیو سمیت 8 افراد شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں بنیادی مرکز صحت کاغان اور ریجنل ہیلتھ سینٹر چلاس پہنچایا گیا ہے۔

    ریسیکو 1122 چلاس کے مطابق گاڑی گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا تھا۔

    حادثہ تقربباً سن دو بجے پیش آیا تھا جبکہ امدادی سرگرمیان چار گھنٹے تک جاری رہی تھیں جن میں مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا۔

  5. پولیس ایک ’مخبر‘ کے ذریعے اندھڑ گینگ کے سربراہ جانو اندھڑ کو ہلاک کرنے میں کیسے کامیاب ہوئی؟

  6. ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا چالان کرنے والی کانسٹیبل سمیرا: ’ابو نے میرا ماتھا چوما مگر امی کو غصہ آیا‘

  7. یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ قوانین پر خدشات: ’ایسی کوششیں ڈیجیٹل معیشت کو متاثر کر سکتی ہیں‘

  8. سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل: الیکشن کمشین نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    IK

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    توہین چیف الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان 25 جولائی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان دو اگست کو ذاتی حثیت میں طلب کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکلا کی ریکارڈ فراہمی کی استدعا بھی منظور کرلی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو متعلقہ ونگ سے درکار دستاویز دیے جائیں۔ تحریری فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وقتی طور پر معطل کیے جاتے ہیں۔

  9. آن لائن لون ایپس: ’میرے شوہر نے کہا ایسی زندگی سے مر جانا بہتر ہے‘

  10. پنجاب میں یکم اگست تک طوفانی بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ

    پنجاب میں یکم اگست تک طوفانی بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم اگست تک طوفانی بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’بارشوں سےدریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    ’بلوکی ہیڈ پر پانی کی آمد 60٫045 اور اخراج 47245 ہے۔ دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر 41 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ شاہدرہ کے مقام سے 32 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔‘

    اس نے مزید کہا ہے کہ ’دریائے سندھ میں تونسہ اور گڈو کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 419895 اور اخراج 419895 ہے۔

    ’تربیلہ چشمہ اور کالاباغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 84 ہزار 430 کیوسک ہے۔‘

    ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے یقینی دہائی کرائی ہے کہ ’پنجاب کی تمام ڈویژنل انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔‘

    انھوں نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔ ’شہری کچی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں۔ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔ عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔‘

  11. پشتون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کو عام انتخابات سے قبل کن چیلنجز کا سامنا ہے؟

  12. انڈیا میں چاول کی برآمدات پر پابندی سے پاکستان کو فائدہ ہو سکتا ہے؟

  13. پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان مردان جیل سے رہا

    علی محمد خان

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو مردان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

    علی محمد خان کے وکیل اور پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ رہائی کے بعد وہ اپنے آبائی علاقے کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

    علی محمد خان نے مجموعی طور پر لگ بھگ 80 دن جیل میں گزارے ہیں جبکہ اس دوران انھیں متعدد مرتبہ رہا اور گرفتار کیا گیا۔

    تحریک انصاف کے مطابق علی محمد خان پر مجموعی طور پر 8 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ جمعرات کی دوپہر پشاور ہائیکورٹ نے علی محمد کے تھری ایم پی او کے تحت حراست کے احکامات کو ختم کر دیا تھا۔

    عدالت نے ایم پی او جاری کرنے والے ڈپٹی کمشنر مردان کو بھی 8 اگست کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں طلب کیا تھا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  14. پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 54 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 14 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئے, تنویر ملک، صحافی

    پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 4 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں ہونے والی کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے واقع ہوئی، اور اب سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر آٹھ ارب اٹھارہ کروڑ چھ لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب 35 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    ملک کے پاس مجموعی طور پر 13 ارب 53 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

  15. پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کر لیے, شہزاد ملک بی بی سی اردو

    ووٹ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور اسلا م آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ و دیگر متعلقہ امور پر مشاورت کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیے ہیں۔

    اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں میٹنگ 2 اگست بروز بُدھ کو ہو گی، جس کے لیے سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

    اسی طرح پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ اور شیڈول فائنل کرنے کے لیے کمیشن نے 3 اگست بروز جمعرات دوسرا اجلاس طلب کیا ہے، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کومدعو کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے پریس ریلیز میں کہا کہ واضح کیا جاتا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب میں الیکشن کمیشن نے قانون کے تحت حلقہ بندیوں کے تمام مراحل مکمل کر لیے ہیں، مذکورہ دونوں اجلاسوں میں اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور مشاورت سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخیں مقرر کی جائیں گی۔

  16. اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف مقدمات کی دوسری عدالت منتقلی سے متعلق درخواستیں مسترد کر دیں, شہزاد ملک بی بی سی اردو

    IK

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 9 مئی واقعات، جعلسازی اور دیگر مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کی جاتی ہیں۔

    عمران خان نے چھ مقدمات مختلف عدالتوں میں منتقل کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں متعدد درخواستیں دائر کی تھیں۔

    دوسری جانب توشہ خانہ کی سماعت کرنے والے ایڈشنل سیشن جج نے عمران خان کو 31 جولائی کو عدالت میں اپنی حاضری یقینی بنانے اور اس مقدمے کی آئندہ جتنی بھی سماعتیں ہوں گی، اس میں عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

  17. پشاور ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی رہائی کا حکم

    علی محمد خان

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے تھری ایم پی او کی بنیاد پر گرفتار علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

    اس موقع پر جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ’ڈپٹی کمشنر مردان آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں۔ ایک ڈپٹی کمشنر کو عبرت کا نشان بنائیں گے تو پھرغیر قانونی کام کوئی نہیں کرے گا۔‘

    عدالت نے ڈپٹی کمشنر مردان کو 8 اگست کو طلب کیا ہے اور سماعت اسی روز تک ملتوی کی ہے۔

  18. نیب نے پرویز الہی اور مونس الہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

    پاکستان میں احتساب کے ادارے نیب نے ملک بھر کے اداروں سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹس کے مطابق نیب نے پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔

    نیب نے مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کی ہے۔

    ادارے نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کے ریکارڈ کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز آفیسرز کو خط لکھا ہے۔ اس کے تحت پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، دو بیٹوں مونس اور راسخ کی پراپرٹیز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہوؤں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

  19. سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 20 ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گیا, تنویر ملک، صحافی

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان جاری ہے اور انڈیکس میں سب تک 550 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد انڈیکس 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی تیزی دیکھی گئی اور ایک مہینے میں انڈیکس میں مجموعی طور پر 7177 پوائنٹس ہو چکا ہے۔

    یہ اضافہ تقریبآ اٹھارہ فیصد ہے۔ جمعرات کو انڈیکس 47000 پوائنٹس عبور کر گیا۔

  20. سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ آنے تک عمران خان کی درخواستوں پر سماعت ملتوی, شہزاد ملک/ بی بی سی اردو، اسلام آباد

    اسلام آباد ہائیکورٹ

    الیکشن کمیشن کی طرف سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ سے تحائف ملنے اور انھیں فروخت کرنے کے بعد انھیں اپنے اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف فوجداری دفعات کے تحت کارروائی کرنے کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی ہے اس درخواست میں سابق وزیر اعظم نے درخواست پر فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔

    عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیس ہوئے اور انھوں نے موقف اختیار کیا کہ اس عدالت میں ہماری چار مختلف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے چاروں اپیلوں پر اکٹھے فیصلہ کرنے کا کہا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’وہ تو آرڈر آ جائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں۔‘

    بینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ایک تو اس مقدمے کی سماعت کرنے والے جج صاحب کی کسی فیس بک پوسٹ کا ایشو ہے۔‘

    ایڈشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ’شکایت کی بنیاد پر پہلے سائبر کرائم ونگ دیکھے گا اور اس کے بعد سائبر کرائم ونگ آگے تحقیقات کرے گا۔‘

    عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ’اس مقدمے کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور نے کہا فیس بک اکاؤنٹ میرا ہے، پوسٹیں میری نہیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ انھوں نے بھی ایف آئی اے کو لکھا ہوا ہے۔ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انھوں نے بھی اس ضمن میں ایف آئی اے کو لکھا ہے لیکن ’کل تک میرے پاس ایسا کچھ نہیں آیا۔‘

    عمران خان کے ایک اور وکیل بیرسٹ گوہر کا کہنا تھا کہ ’اس ضمن میں ٹرائل کورٹ میں جو معاملہ ہوا وہ وہیں پر ختم ہو چکا صلح صفائی ہو گئی تھی اور ہم نے ٹرائل جج سے معذرت بھی کی تھی۔‘

    چیف جسٹس نے سابق وزیر اعظم کے وکلا سے استفسار کیا کہ ’فیس بک پوسٹ پر ٹرائل کورٹ کے جج کا کیا موقف ہے؟‘ جس پر خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ’جج صاحب نے کہا تھا کہ ہائیکورٹ میں تحریری درخواست دے دی ہے لیکن جج صاحب نے اپنے تحریری حکمنامہ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا۔‘

    چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ ’میرے پاس تو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر اس مقدمے کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور کی طرف سے کچھ نہیں آیا۔‘

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’ایسا کرتے ہیں کہ تمام درخواستوں کو اکٹھا کر کے سن لیتے ہیں‘ جس پر عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ قانون کے مطابق درخواستوں کو سن کر فیصلہ کیا جائے‘ تاہم اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کچھ دن ٹرائل آگے ہوجائے گا تو کوئی حرج نہیں ہوتا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’کیا سپریم کورٹ نے تمام اپیلیں آج ہی سننے کا کہا ہے؟‘ خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ کچھ اپیلیں تو آج سماعت کے لیے مقرر تھیں جبکہ سپریم کورٹ نے دیگر زیر التوا اپیلوں پر بھی ساتھ ہی سماعت کا حکم دیا۔

    انھوں نے کہا کہ ’ہماری مرکزی اپیل کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف ہے جبکہ سپریم کورٹ نے دائرہ اختیار اور ٹرانسفر کی درخواستیں سننے کا کہا ہے۔‘

    الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس عدالت نے دو ماہ تک سٹے دیے رکھا۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم کی غیر موجودگی میں گواہوں کے بیانات جرح ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا ٹرائل حتمی مرحلے میں ہے جب تک یہ فیصلہ نہیں ہوتا ٹرائل سٹے ہو جائے۔

    خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ اس مقدمے کی سماعت کرنے والے جج نے کہا ہوا ہے کہ اگر عمران خان آج پیش نہیں ہوئے تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ نکال دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس مقدمے کی سماعت کرنے والے جج ’ہمیں ہر تاریخ پر کہتے ہیں کہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیں گے۔‘

    بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ ’چلیں، امید ہے کہ سب کچھ اچھے طریقے سے ہو جائے گا۔‘ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کا انتظار کر لیتے ہیں۔

    انھوں نے استفسار کیا کہ ’کیا سپریم کورٹ کا آرڈر آج آنے کا امکان ہے؟‘ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اگر تمام کیسز یکجا کر کے سننے کا کہہ دیا پھر تو ٹھیک ہے اور اگر سپریم کورٹ نے نہیں کہا تو پھر میں یکجا کرنے کا آرڈر کر دوں گا۔