بریکنگ, الیکشن کمیشن کا عمران خان پر 30 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں 30 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
اس ضمن میں عمران خان کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ کے خلاف اپیل منظور کر لی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ’جرمانے کے خلاف تین روز میں اپیل دائر کی جا سکتی تھی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا تھا۔‘
دوسری جانب این اے 108 میں رانا ثنا اللہ کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے اپیل منظور کر لی۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے رانا ثنا اللہ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا جبکہ الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر رانا ثنا اللہ پر عائد جرمانہ ختم کر دیا تھا۔