پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی کم قیمتوں کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے اعلان کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

لائیو کوریج

  1. محنت کریں، حسد نہ کریں: مریم نواز کا مفت بجلی فراہمی کی مخالفت پر تحریک انصاف پر طنز

    مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب کے سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ لے جانے پر تنقید کی ہے۔

    مریم نواز نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی دینے کے احسن اقدام کو عدالتوں میں لے جانے کی بجائے خیبر پختونخوا کے ناداروں کوبجلی مفت فراہم کریں۔

    ایک دوسرے ٹویٹ میں مریم نواز نے تحریک انصاف کو پنجاب کے ازلی دشمن ! کہہ کر پکارا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. پنجاب میں 100یونٹ مفت بجلی دینے کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔

    فواد چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھےگئے خط میں کہا گیا ہےکہ پنجاب کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا فارمولا سیاسی فوائدکے لیے ہے، یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عدالت نے حمزہ شہباز کو حکم دیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 22 جولائی تک صرف ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ حمزہ کا مفت بجلی دینے کا پیکج ایک جعلی پیکج ہے، اس کا مقصد عدالت سے حاصل ریلیف کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

    خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کیا تھا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر 2.38 روپے کا بڑا اضافہ, تنویر ملک ، صحافی

    ڈالر

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پاکستان میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں منگل کے روز ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں 2.38 روپے کا اضافہ ہوا۔

    روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں گذشتہ چند کاروباری دنوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ تاہم منگل کے روز ایک ڈالر کی قیمت 206.94 روپے پر بند ہوئی جو گذشتہ روز 204.56 پر بند ہوئی تھی۔

    کرنسی ڈیلروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ایک بار ہونے والا اضافہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر اور اس پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر کے ساتھ افواہ سازی کی بنیاد پر کاروبار بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ بنا۔

  4. پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری

    شہباز شریف

    ،تصویر کا ذریعہPMLN

    پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا آج اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے، جس میں اعلیٰ سیاسی اور فوجی قیدات شریک ہے۔

    قومی اسمبلی کے حکام کے مطابق اس ان کیمرہ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کو قومی سلامتی کےموجودہ مسائل پر بریفنگ دی جائے گی۔

    حکام کے مطابق اس پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوجی قیادت کی جانب سے قومی سلامتی کے امور بشمول کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر وزیر اعظم کے دفتر میں پارلیمنٹیرینز کے ایک خصوصی اجلاس میں بریفنگ دی تھی۔

    National Security Committee

    ،تصویر کا ذریعہNA

    بجٹ پر بحث کے دوران اراکین قومی اسمبلی نے 20 جون کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اسپیکر کو اسمبلی کا ہال پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اس ضمن میں جاری ایک نوٹس اور ایجنڈے کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر راجا پرویز اشرف بطور کمیٹی چیئرمین کریں گے جس میں شرکت کے لیے 125 افراد کو دعوت دی گئی ہے۔

    Bajwa

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آج ہونے والے اجلاس میں چار غیر منتخب سیاستدانوں اور 13 اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو بھی شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 62 افراد کو ’خصوصی طور پر مدعو‘ کیا گیا ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمٰن، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی شامل ہیں۔

    قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 108 اراکین کو بھی بریفنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    چار سابق وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے صدر و وزیر اعلیٰ، گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور سابق سفیر محمد صادق بھی خصوصی طور پر مدعو کیے گئے افراد میں شامل ہیں۔

  5. بریکنگ, کراچی یونیورسٹی پر خود کش حملہ آور خاتون کا ساتھی گرفتار، تربیت پڑوسی ملک سے حاصل کرنے کا انکشاف

    Presser

    ،تصویر کا ذریعہTV SCREEN GRAB

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی پر حملہ کرنے والی خودکش حملہ آور اکیلی نہیں تھی بلکہ چار کردار موجود تھے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں بلوچ انتہا پسند تنظیم بی ایل اے کے سلیپر سیل کے کمانڈر کو گرفتار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کراچی یونیورسٹی پر حملہ کرنے والی خاتون اکیلی نہیں تھی بلکہ چار کردار تھے۔

    انھوں نے کہا کہ گرفتار دہشتگرد نے کئی انکشافات کیے ہیں۔ دہشتگرد نے بتایا کہ وہ کراچی میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سلیپر سیل کا کمانڈر ہے اور اپنی تنظیم کے کمانڈر خلیل بلوچ عرف موسیٰ کے حکم پر حساس تنصیبات سمیت کراچی یونیورسٹی میں چینی شہریوں کی ریکی کرتا رہا ہے۔

    دہشتگرد نے بتایا کہ اس نے کراچی یونیورسٹی پر حملہ کرنے والی خاتون خود کش حملہ آور کے شوہر اور اس واقعہ کے ایک اہم دہشتگرد زیب سے ملاقات کی۔

    انھوں نے کہا کہ گرفتار دہشتگرد کے مطابق کراچی یونیورسٹی کے حملے کا ماسٹر مائنڈ زیب ہے اور وہ پڑوسی ملک سے کراچی میں داخل ہوا، اس نے کراچی پہنچ کر خود کش حملہ آور خاتون شاری بلوچ عرف برمش اور ان کے شوہر کے ساتھ دہلی فلیٹس میں رہائش رکھی تھی۔

    زیب خود بھی آئی ای ڈی بنانے کا ماہر ہے۔ حملے والے دن وہ کراچی سے بلوچستان فرار ہو گیا تھا۔

    گرفتار دہشتگرد کا کہنا ہے کہ ان تمام دہشت گردوں کا آپس میں ٹیلی گرام کے ذریعے رابطہ ہوتا تھا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دہشت گرد نے بتایا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں چینی شہریوں پر خودکش حملہ بلوچ انتہا پسند تنظمیوں بی ایل اے اور بی ایل ایف کی مشترکہ کارروائی تھی۔

    دہشتگرد اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے بیرون ممالک کی سرزمین استعمال کرتے ہیں اور ان کا یہ نیٹ ورک کئی ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔

  6. قوم کو مشکل وقت اور مہنگائی سے نکالا جائے گا: وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ

    وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مشکل ترین حالات سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور قوم کو بحران سے نکالا جائے گا۔

    انھوں نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں کپاس کی کاشت کا رقبہ کم ہوا ہے جسے چاول، چینی اور دیگر فصلوں نے پُر کیا ہے۔ ’90 کی دہائی میں بیرونی آمدن کا 65 فیصد حصہ کپاس پر مشتمل تھا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے اقدامات سے کسانوں کی مدد کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے اور فرٹیلائزر کی ڈیوٹی میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ ’وزیر اعظم نے ٹیوب ویل سولر پر منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ملک میں بڑے پیمانے پر آبادی اب بھی بلواسطہ یا بلاواسطہ زرعی شعبے سے جڑی ہوئی ہے۔

  7. ’سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے کہ اس کا رکن اس سے وفاداری کرے‘: چیف جسٹس

    سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کی الیکشن کمیشن کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی ارکان کی وفاداری اس کی سیاسی جماعتوں کا بنیاد حق ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے منحرف ارکان کو پارٹی پالیسی کے خلاف مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کے نکتے پر تیاری کر کے آنے کا حکم دیا ہے۔

    وکیل منحرف اراکین نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے کوئی ہدایات جاری نہیں کی تھیں اور پی ٹی آئی کے وزیراعلی کے امیدوار پرویز الہی نے انتخاب کے روز اجلاس سے بائیکاٹ کر دیا تھا۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ’پی ٹی آئی کے ممبر ہوتے ہوئے آپ نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے ہیں۔‘ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ ’جب آپ کی جماعت نے اجلاس سے بائیکاٹ کیا تو آپ نے شرکت کیوں کی؟ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے کی تشریح میں انحراف کو پہلے ہی کینسر قرار دے چکا ہے۔‘

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’انحراف چھوٹی بات نہیں، یہ انسان کے ضمیر کا معاملہ ہے۔‘

    اس کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے ڈی سیٹ ہونے والی رکن عظمی کاردار روسٹرم پر آ گئیں اور انھوں نے کہا کہ ’مجھے پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا، میرا کیس انحراف سے ہٹ کر ہے۔‘

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کی اسمبلی میں ٹوٹل نشستوں کے تناسب سے ہوتی ہیں۔ دیکھنا ہو گا کہ جب آپ کو پی ٹی آئی نے پارٹی سے ہی نکال دیا تو آپ ممبر کیسے تھیں؟

    عظمی کاردار نے جواب دیا کہ ’میں نے پی ٹی آئی کے لیے خون پسینہ لگا کر محنت کی، آج بھی پارٹی کی رکن ہوں۔ پی ٹی آئی کی اندرونی سازشوں کی وجہ سے مجھے پارٹی سے بے دخل کیا لیکن پھر بھی پارلیمنٹیرین رہی۔

    ’مجھے آرٹیکل 63 اے نے تحفظ دیا کہ مجھ پر انحراف ثابت نہیں ہوا۔‘

    جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کہ ’کیا الیکشن کمیشن کو نہیں معلوم تھا کہ آپ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے؟‘ جس پر عظمی کاردار نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے تمام دستاویزات موجود تھے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ واضح کر چکی ہے کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہو گا۔ ’سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے کہ اس کا رکن اس سے وفاداری کرے۔

    چیف جسٹس نے برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا حوالہ دیتے ہوئے استفسار کیا کہ ’کیا آپ کو معلوم ہے بورس جانسن کو شکست کہاں ہوئی؟ بورس جانسن کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد پارلیمنٹ میں نہیں آئی تھی۔ بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماف پارلیمانی پارٹی میں لائی گئی۔‘

    عظمی کاردار نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی کی ہمت نہیں کہ پارٹی لیڈر کے خلاف بات کر سکے۔ ’ایک سال کہتے رہے بزدار کو سپورٹ کرنا ہے، جب بات نہیں بنی تو دوسری طرف چلے گئے۔‘

    اس کیس کی آئندہ سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

  8. مسلح افواج کے سربراہان کی موجودگی میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج

    قومی اسمبلی

    قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دپہر قریب تین بجے ہوگا جس میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    اس اجلاس میں قائد حزب اختلاف، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنماؤں، وفاقی وزرا، سینیئر سیاسی رہنماؤں، صوبائی وزرا اعلیٰ اور اعلیٰ سکیورٹی حکام شریک ہوں گے۔

    قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف، جو ملک سے باہر ہیں، کی غیر موجودگی میں وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں کے 140 اراکین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    قومی اسمبلی گذشتہ ماہ ایک قرارداد کے ذریعے قومی اسمبلی ہال کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے سلسلہ میں استعمال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

  9. ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ، چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ سکیورٹی آفیسر تعینات

    ای سی پی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون، جہاں الیکشن کمیشن کا دفتر واقع ہے، میں سکیورٹی ہائی الرٹ پر رکھی گئی ہے۔

    ٹوئٹر پر پیغام میں کہا گیا کہ ’اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈی ایس پی منور علی مہر کو چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کیا گیا۔

    ’آئی جی اسلام آباد نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گرد ایف سی کی اضافی نفری تعینات۔‘

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 جون کو آٹھ سال کے بعد تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  10. مریم نواز کا انتخابی جلسے میں چوہدری نثار کی نواز شریف کے حق میں گواہی کا ذکر

    mariyam

    ،تصویر کا ذریعہFacebook/Maryam Nawaz Sharif

    سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا نام لیے بغیر مریم نواز نے کہا کہ جو نواز شریف کو چھوڑ کر گیا، اس نے نواز شریف نے سیاسی اختلاف تو کیا مگر اس نے نواز شریف کی امانت اور دیانت کی گواہی دی ہے۔

    لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 170 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہی ایسا مشکل فیصلہ زندگی بھر کیا ہو جو تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ساتھ عمران خان ہی کر کے گئے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو کو دن رات بدنام کیا جاتا رہا اور پھر اپنا نمائندہ ان کے پاس بھیجا اور کہا کہ ہمیں معاف کر دیں، ماضی کو بس جانے دیں۔ یہ مذاق انھوں نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے، ہمارے ساتھ نہیں۔

    دوسری جماعتوں کے لوگوں کو غدار کہتا رہا۔ مجھے کہتا رہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر مہمات چلائی ہیں۔ میرے خلاف کوئی ایک چیز بھی سامنے نہیں آ سکی مگر اب ان کے اپنے گھر کی ویڈیو سامنے آ گئی ہیں۔

    انھوں نے الزام عائد کیا کہ جتنے بڑے سکینڈلز عمران خان کے دور میں آئے ہیں اتنے 75 برسوں میں سامنے نہیں آئے ہیں۔ گھر کے بھیدی لنکا ڈھاتے ہیں جن میں سے عون چوہدری، علیم خان یا عظمیٰ کاردار شامل ہیں۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کو جو چھوڑ کر آتا ہے وہ ایسی داستانیں سناتا ہے کہ کانوں کو ہاتھ لگاتا ہے۔

  11. آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک ہے: مفتاح اسماعیل

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ملتوی ہونے کے خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ پروگرام ملتوی یا تاخیر کا شکار ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویب سائیٹ کی خبر بھی شیئر کی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ایک مرتبہ پھر معطل کردیا گیا ہے۔

    گوبل ولیج سپیس نامی ویب سائیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے اس مرتبہ اپنا پروگرام ادارے کے انسداد بدعنوانی قانون اور بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے اور معاہدے کے مطابق ٹیکس اور لیوی کے نفاذ لگانے کے اقدام کرکے آئی ایم ایف پروگرام بحال کرایا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وہ ایسی تمام ٹویٹس اور خبروں کو مزے لے لے کر پڑھ رہے ہیں جن میں آئی ایم ایف کے پروگرام کی معطلی یا تاخیر کی بات کی گئی ہے اور وہ بھی کچھ انسداد بدعنوانی قوانین کے خلاف اقدامات کی وجہ سے۔

  12. گذشتہ مالی سال میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 55 فیصد شرح سے بڑھ کر 48 ارب ڈالر سے زائد رہا, تنویر ملک، صحافی

    rupee

    ،تصویر کا ذریعہVitoria Holding LL

    پاکستان کا تجارتی خسارہ 30 جون 2021 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 48 ارب ڈالر سے زائد رہا۔ پاکستان میں ادارہ شماریات کے بیرونی تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 48 ارب ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ اس سے پہلے والے مالی سال کے مقابلےمیں 55 فیصد زیادہ رہا۔

    مالی سال میں ملکی برآمدات میں 25 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو 31.76 ارب ڈالر رہیں جب کہ درآمدات کا حجم 80 ارب ڈالر رہا اور اس میں ہونے والا اضافہ 42 فیصد رہا تجزیہ کاروں کےمطابق تجارتی خسارے میں اضافے کی وجہ سے تیل و اجناس کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کا درآمدی بل بہت بڑھ گیا اور اس نے ملک کے تجارتی خسارے میں بے پناہ اضافہ کیا۔

  13. بی بی سی اردو کے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمددید!

    بی بی سی اردو کے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے خصوصی لائیو پیج میں خوش آمددید!

    یہاں آپ کو پاکستان کی بدلتی سیاسی و معاشی صورتحال پر دن بھر کی نئی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جاتا رہے گا۔