ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، باہر سے پاکستانی حکومت بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کے جلسے میں خطاب میں کہا ہے کہ ان کی حکومت تبدیل کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے آنے والے پیسے سے سازش ہو رہی ہے اور اس سازش میں کچھ پاکستانی انجانے میں اور کچھ جان بوجھ کر استعمال ہو رہے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. جتنے پیسے اکھٹے کروں گا، اپنی قوم پر لگاؤں گا: عمران خان

    عمران کا کہنا تھا کہ ’جب تک ہم اپنے نظریے پر نہیں کھڑے ہوں گے، تب تک وہ ایک قوم نہیں بنے گی۔‘

    عمران خان نے اپنے دور میں صحت کارڈ اور دیگر منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں وعدہ کرتا ہوں کہ جتنے پیسے اکھٹے کروں گا، اپنی قوم پر لگاؤں گا۔‘

    PTI

    ،تصویر کا ذریعہPTV

  2. بریکنگ, حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے، ان کو کبھی معاف نہیں کروں گا: عمران خان

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ سارا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ عمران خان جنرل مشرف کی طرح گھٹنے ٹیک دے اور این آر او دے دیں۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے، ان کو معاف نہیں کروں گا۔‘

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’جنرل مشرف نے جو اس قوم پر ظلم کیا ان کے دباؤ میں آ کر اپنی حکومت بچانے کے لیے ان چوروں کو این آر او دیا۔‘

  3. بریکنگ, قوم اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں: عمران خان

    Imran khan

    ،تصویر کا ذریعہPTV

    پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔

    انھوں نے اپنی تقریر کا آغاز جلسے کے شرکا کا شکریہ ادا کر کے اور اپنے پارٹی رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں قوم کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہر پاکستان کے کونے سے یہاں آئے۔ پارلیمنٹ کی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ان کو لالچ دی گئی پیسوں کی پیشکش کی گئی۔ ’ضمیر کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔ مجھے فخر ہے آپ پر میں نے آج آپ سے بہت اہم بات کرنی ہے۔‘

  4. جے یو آئی کا ’جلسہ نہیں دھرنا ہے، دھرنا‘, حمیرا کنول، بی بی سی اردو ڈاٹ کام

    jalsa

    پریڈ گراؤنڈ میں وزیراعظم عمران خان کا جلسہ جاری ہے تاہم اس سے کچھ ہی فاصلے پر جی نائن موڑ کے قریب مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر پر فی الحال خاموشی ہے۔

    یہاں آنے والے افراد ٹولیوں میں اسلام آباد کی شاہراہوں پر گھوم رہے ہیں۔ بہت سے لوگ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے آئے ہیں۔

    سڑک سے گزرتے چند نوجوان لڑکوں نے مجھے بتایا ’ہم پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔۔۔ ہم دو تین دن ادھر ہی ہیں۔‘

    jui

    مولانا فضل الرحمان کے لیے تیار کردہ کنٹینر سے کچھ فاصلے پر شامیانے لگے ہوئے ہیں اور گھاس پر لگے خیموں میں لوگ سستا رہے ہیں۔

    یہیں اپنی موٹر سائیکل پر سفید اور سیاہ دھاری دار جماعت کا جھنڈا لگائے ایک شخص نے بتایا ’میں لکی مروت سے آیا ہوں اور مدرسے میں استاد ہوں۔‘

    انھوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ لینا چاہتے ہیں۔

    jui

    یہاں ملنے والے ہر بوڑھے جوان سے جب بھی سوال کریں کہ جلسہ کب شروع ہو گا تو وہ جواب میں کہتے ہیں ’یہ جلسہ نہیں دھرنا ہے، دھرنا۔‘

    ایک شخص نے کہا ’ہم دس دن کا سامان لے کر آئیں ہیں اور موٹر سائیکل پر پانچ گھنٹے کا سفر کیا ہے۔‘ اپنے موٹر سائیکل پر موجود ایک پتلے سے کمبل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’خیمے لگائیں ہیں تنظیم نے۔ ہم یہ کمبل بچھا کر سوتے ہیں۔‘

    jui

    وہاں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی تعداد اب صبح کے مقابلے میں قدرے کم دکھائی دے رہی تھی۔

    ایک اہلکار نے سرینگر ہائی وے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ’میڈم! ہم تو یہاں سے آگے نہیں جا رہے۔‘

    ’اندر جے یو آئی کے اپنے لوگ سکیورٹی چیک کر رہے ہیں۔ ان کو چھیڑنا بھڑوں کے جتھے میں ہاتھ ڈالنے والی بات ہے۔

  5. قوم کہہ رہی ہے کہ ہمیں چاہیے پرانا خان اور نیا پاکستان: شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی کے جلسے میں رہنماؤں کا خطابات جاری ہیں۔ اس وقت شاہ محمود قریشی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔

    انھوں نے تقریر کے آغاز میں کہا کہ ’عمران خان میں کہتا ہوں کہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ تمہاری امانت ہے، ہم اس میں خیانت نہیں کریں۔

    ’عمران خان ایک طرف کھڑا ہے اور سب اس کے خلاف یکجا ہیں۔ سب اکھٹے ہو گئے ہیں عمران خان کو جھکانے کے لیے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’اپوزشین جماعتوں نے عمران خان کو پیغام بھیجا ہے کہ خان تم این آر او دے دو ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔ نواز شریف، زرداری تمھیں این آر او نہیں ملے گا۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، خدا کی قسم چاک کر دوں تو یہ منھ دکھانے کے قابل نہ رہیں۔ میں نے عمران خان کو امانت دے دی، ان کو بتا دیا ہے اب تم جانو اور قوم جانے جتنا بتانے چاہتے ہو بتا دو۔‘

    ’عمران خان تمھیں اس قوم نے دوسری دفعہ پیغام دیا ہے، ایک مرتبہ تم 30 اکتوبر 2011 کو یہ پیغام دیا تھا، اور کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اتنے لوگ امڈ آئیں گے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’آج ایک بار پھر پاکستانی قوم پھر سامنے آ گئی ہے۔ میں نے قوم کی نبض پڑھ لی ہے، قوم کہہ رہی ہے کہ ہمیں چاہیے پرانا خان اور نیا پاکستان۔‘

  6. پی ٹی آئی نے 2018 الیکشن سے پہلے جن امیدواروں کی ’وکٹ گرائی‘ وہ اب کہاں کھڑے ہیں؟

    pti

    ،تصویر کا ذریعہPTI Official

    2018 میں عام انتخابات سے پہلے جب ن لیگ سمیت دوسری سیاسی جماعتوں کے بعض اہم ارکان پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوتے تو تحریک انصاف کے چیئرمین اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ’ہم نے وکٹ گرا دی ہے۔‘ قومی اسمبلی کے یہ امیدوار موجودہ صورتِ حال میں کہاں کھڑے ہیں؟ ان میں سے کتنے ایسے ہیں جو پی ٹی آئی کی حکومت سے ناراض ہیں، کتنے خاموش یا پارٹی سے فاصلہ اختیار کر چکے ہیں اور کتنے ایسے ہیں جو پی ٹی آئی کے ساتھ مکمل طور پر جڑے ہوئے ہیں؟

  7. خان صاحب دل میرا یہ کہتا ہے کہ الیکشن کال کر لو: اسد عمر

    asad umar

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’فضل الرحمان جو بائیڈن آپ کا لیڈر ہو گا ہمارا لیڈر نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ جنگ عمران خان کی جنگ نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ’عمران خان نے دنیا کو بتایا ہے کہ دوستی سب سے کریں گے، امن میں سب کے ساتھ ہیں لیکن غلامی کسی کی نہیں کریں گے۔ یہ جنگ آپ پاکستان کے لیے نہیں پوری مسلم امہ کے لیے جیتیں گے۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’جس طریقے سے عمران خان نے قوم کو جگا دیا ہے، دل میرا یہ کہتا ہے کہ الیکشن کال کر لو ان کو پتا چلے پاکستان کس کے ساتھ ہے۔‘

  8. بریکنگ, وزیر اعظم عمران خان پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ پہنچ گئے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرنے کے لیے جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔

  9. کسی سے بلیک میل نہ ہونے والے دو دو نسشتوں والی جماعت کے پاس بھاگے جا رہے ہیں: مریم نواز

    maryam

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مارچ اس وقت گوجرانوالہ میں موجود ہے جہاں اب سے کچھ دیر بعد مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

    اس سے قبل، مریم نواز نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کر کے آپ کو سیاسی جلسہ کرنے کا حق کس نے دیا۔

    ’مجھے خود ڈی سیز اور اے سیز نے کہا کہ ہمیں دو دو سو بسیں پکڑ کر امر بالمروف جلسے کے لیے بھیجنے کے لیے کہا۔‘

    اگر آپ یہ وسائل عوام پر استعمال کرتے تو ملک میں پانچ سو روپے فی کلو گھی نہ ہوتا۔ آپ نے قوم اور ٹیکس دہندگان کے پیسے کا استعمال کر کے جلسہ کیا۔ آپ کو علم تھا کہ اب آپ کے جلسے میں کوئی نہیں آئے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ’آج وہ ہی الفاظ آپ کے سامنے آئے ہیں اور دو دو نسشتوں والی جماعت کے پاس بھاگے جا رہے ہیں۔

    ’جن سے آپ ہاتھ ملانا نہیں چاہتے تھے ان کے ہاتھ تھامنے کی التجائیں کر رہے ہیں۔ آپ جن ارکان کو آج لوٹا کہتے ہیں یہ وہ ہی لوگ ہیں جن سے آپ ساڑھے تین سال تک وضو کرتے رہے۔‘

  10. پی ٹی آئی پریڈگراؤنڈ جلسہ: جلسہ گاہ میں کیا ہو رہا ہے؟

    ،ویڈیو کیپشنپی ٹی آئی پریڈ گراؤنڈ جلسہ: جلسہ گاہ کی صورتحال

    اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے اور ہماری نامہ نگار فرحت جاوید اس وقت جلسہ گاہ سے ہمیں تازہ تارین صورتحال بتا رہیں۔

    ویڈیو: نعمان خان

  11. نائنتھ ایونیو سے پریڈ گراؤنڈ تک، جلسہ گاہوں میں کیا ہو رہا ہے؟

  12. ’11 ہزار کرسیوں پر انسانوں کا سمندر نہیں آسکتا‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں لاکھوں نہیں بلکہ محض چند ہزار افراد نے شرکت کی ہے۔

    وہ کہتے ہیں کہ ’یہ مقابلہ اسمبلی کے اندر ہونا ہے۔ اسمبلی کے اندر جب نمبر پورا ہوگا تو اس واویلے کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔‘

    ’صبح لاہور سے (پی ٹی آئی کے) اگر 1000 سے 1500 سے زیادہ بندہ نکلا ہو تو میری سزا رکھنا۔‘

    ان کے مطابق مسلم لیگ ن کے مہنگائی مارچ کے موقع پر ’کل پورا لاہور باہر تھا۔ گوجرانوالہ اور راستے میں ہزاروں نہیں لاکھوں لوگ باہر کھڑے رہے۔۔۔ حمزہ شہباز اور مریم نواز کا لاکھوں افراد نے استقبال کیا۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’کوشش کر رہے ہیں کہ کل آٹھ بجے تک راولپنڈی پہنچیں تاکہ نو بجے تک جلسہ ہوسکے۔‘

    ’11 ہزار کرسیوں پر انسانوں کا سمندر نہیں آسکتا۔ انسانوں کا سمندر کل تمھیں سرینگر ہائی وے پر نظر آئے گا۔‘

  13. پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے مناظر

    PTI

    اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے جہاں خواتین اور مردوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور اس وقت جلسہ گاہ سے باہر بھی لوگ موجود ہیں جو وقت کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔

    تاحال عمران خان جلسہ گاہ میں نہیں پہنچے، تاہم سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور جلسہ گاہ میں جیمرز لگائے ہیں۔

    PTI
    PTI
    PTI
  14. شفقت محمود: ’اصل فیصلہ عوام کا فیصلہ ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں عوام کی شرکت وزیر اعظم عمران خان کی جیت ہے۔

    اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ جلسے کے دوران وہ کہتے ہیں کہ ’اصل فیصلہ عوام کا فیصلہ ہے، اصل جمہوریت عوام کی جمہوریت ہے۔‘

    وہ پوچھتے ہیں کہ ’کیا محلاتی سازشیں جمہوریت کا نام ہے؟ کیا خرید و فروخت جمہوریت کا نام ہے؟ ایک دوسرے کو بولیاں لگانا، قیمتیں لگانا، جمہوریت کا نام ہے۔۔۔‘

    شفقت محمود نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ان کی حکمت عملی ’پیسے لگاؤ، حکومت بناؤ اور پھر حکومت میں آکر مزید پیسے بناؤ‘ ہے۔

    ’آپ نے یہاں آ کر یہ ثابت کیا ہے کہ اگر پاکستان کا کوئی اصل لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے۔‘

  15. ’جس شخص کے لیے سب سے لڑائیاں مول لیں، وہی تنہا چھوڑ گیا‘, عامر لیاقت حسین کا ٹوئٹر پر پیغام

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین ٹوئٹر پر کافی مایوس پیغامات دے رہے ہیں۔

    انھوں نے نام لیے بغیر وزیر اعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آج ساتھ ہو کر بھی پہلی بار خود کو اکیلا محسوس کر رہا ہوں۔ جس شخص کو دل و جان سے چاہا، سب سے لڑائیاں مول لیں، زرداری صاحب، میاں صاحب، مریم صاحبہ، فضل الرحمن صاحب کسی کے لیے حفظ مراتب کا خیال نہ کیا وہی تنہا چھوڑ گیا۔‘

    وہ ایک دوسرے ٹویٹ میں یہ بھی کہتے ہیں کہ ’جا سمرن جی لے اپنی زندگی۔ مگر راہول سے کہنا کہ زنجیر کھینچ لے بلا وجہ بھاگنا پڑے گا۔‘

  16. ق لیگ سے گفتگو جاری ہے وہ تاریخ کے درست دھارے کی طرف آئیں: خرم دستگیر

    khurram

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ اب سے کچھ دیر بعد گوجرانوالہ سے روانہ ہو گا۔

    اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ’ابھی تھوڑی دیر میں پورا گوجرانوالہ سڑک پر ہو گا اور اپنے قائدین کا استقبال کریں گے اور سوال کریں گے کہ آٹا، تیل، گھی اور دوائی کس نے چوری کی، کشمیر کا سودا کس نے کیا، ملکی خودمختاری پر سودے بازی کس نے کی۔

    انھوں نے کہا کہ ’عدم اعتماد حکومت کے خلاف کامیاب ہوگی ق لیگ سے گفتگو جاری ہے وہ تاریخ کے درست دھارے کی طرف آئیں۔‘

  17. اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا آغاز

    pti

    ،تصویر کا ذریعہPTI official

    اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا آغاز ہو گیا ہے اور اس وقت وزیرِ دفاع پرویز خٹک جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے اس جلسے کی تھیم امر بالمعروف رکھی گئی ہے۔

    پرویز خٹک کا جلسے سے خطاب میں منحرف اراکین سے متعلق کہنا تھا کہ ’جو شرمندہ کام انھوں نے کیا انھوں نے خود کو بھی بدنام کیا اور پاکستان کو بھی بدنام کیا۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’ایماندار لیڈر اور انصاف چاہتے ہیں تو عمران خان ہی واحد لیڈر ہے۔‘

  18. اتحادیوں کے درمیان رابطے ضرور ہیں لیکن ہر جماعت اپنے مفادات کے حساب سے فیصلہ کرے گی: امین الحق

    حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے درمیان رابطے ضرور ہیں لیکن جب فیصلہ ہو گا تو ہر جماعت اپنے اپنے مفادات کے حساب سے فیصلہ کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم عوامی پارٹی ہے اور مشاورت کا عمل ہم نے اس وقت بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

    اپوزیشن یا حکومت کی جانب جھکاؤ سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان اور جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

    ’حکومت سے مذاکرات کا عمل جاری ہے، اور اب بھی ہم مشاورت کر رہے ہیں اور کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچی۔‘

  19. پی ٹی آئی کا جلسہ، کارکن پُرجوش

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں تحریک انصاف کے کارکنان جلسے کی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں۔

    کارکنان اس جلسے کے لیے کتنے پُرجوش ہیں اور اس جلسے سے ان کی کیا امیدیں ہیں؟

    دیکھیے موسیٰ یاوری کی اس ویڈیو میں۔

  20. ’وفاقی وزیر کو لگتا ہے لاپتہ افراد کے بے بس لواحقین کا مذاق اڑانا تفریح ہے‘