آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان میں خواتین کے عالمی دن پر عورت مارچ: کب کیا ہوا؟

خواتین کے عالمی دن پر پاکستان کے کئی شہروں میں عورت آزادی مارچ کے تحت اتوار کو ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد میں حیا مارچ کے شرکا کی جانب سے عورت مارچ پر پتھراؤ کیا گیا تاہم پولیس نے صورتِحال پر قابو پا لیا۔

لائیو کوریج

منزہ انوار, کومل فاروق, کاشان اکمل and حسن بلال زیدی

  1. کوئٹہ: خواتین کے عالمی دن پر لاپتہ افراد کے لواحقین کی بھوک ہڑتال

    خواتین کے عالمی دن پر لاپتہ افراد کی خواتین رشتہ داروں نے ایک علامتی بھوک ہڑتال کی۔ عورت مارچ کے شرکا بھی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ گئے جہاں انھوں نے کیمپ کے شرکا سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

  2. سوشل میڈیا پر #AuratMarch2020 کی گونج

    گذشتہ سالوں کی طرح اس سال کے عورت مارچ کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہیں اور پاکستان میں اس وقت ٹاپ ٹرینڈز کچھ یوں ہیں:

    • #InternationalWomensDay
    • #OurWomenOurPride
    • #AuratMarch2020
    • #womendignitymarch
    • #IWD2020
    • #WomenDignityWalk
    • #MeraHijabMeriMarzi

    صارفین بھی بڑھ چڑھ کر عورت مارچ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

  3. ٹوبہ ٹیک سنگھ: خواتین مزدوروں کی عورت مارچ کے حوالے سے بی بی سی سے خصوصی بات چیت

  4. لاہور: عورت مارچ کا آغاز، شرکا ایوانِ اقبال پہنچ گئے

  5. لاہور: مارچ سے قبل شرکا کی مشقیں

    عورت مارچ سے ایک دن قبل مارچ کے منتظمین اور رضاکاروں نے لاہور پریس کلب سے الحمرا ہال تک نکالی جانے والی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہنگامی صورتحال میں مارچ کے شرکا کی حفاظت کے حوالے سے بھی حکمت عملی ترتیب دی۔

  6. عورت مارچ کے لیے نعرے، بینر اور پوسٹر تخلیق کرنے والی خواتین پر کیا گزری؟

    گذشتہ برس 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والے عورت مارچ میں شامل کئی خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج کچھ نعرے تنازع کی وجہ بنے رہے۔

    ’میرا جسم میری مرضی‘ کے علاوہ ’اپنا کھانا خود گرم کر لو‘ اور ’طلاق یافتہ لیکن خوش‘ جیسی عبارت والے پلے کارڈز پر مچنے والا کہرام سوشل میڈیا کے علاوہ پاکستانی نیوز چینلز کی بھی زینت بنا اور ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے ان پر اپنی اپنی رائے بھی دی۔

  7. عورت مارچ کی قیادت اور فنڈنگ پر اعتراضات کی وجہ کیا؟

    ایک حلقہ ایسا بھی ہے جس کا خیال ہے کہ اس تحریک کی قیادت مراعات یافتہ طبقے کے پاس ہے۔

    مارچ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے کئی دیگر الزامات کے ساتھ ایک یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ ریاست مخالف قوتیں اس مارچ کو فنڈ فراہم کر رہی ہیں تاہم عدالت نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔

  8. ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عورت مارچ کا آغاز

  9. اس سال عورت مارچ کے اہم موضوعات کیا ہیں؟

    اس سال عورت مارچ کی اہم ترین اور پہلی تِھیم تشدد کا خاتمہ ہے۔

    سماجی کارکن قرت مرزا کا کہنا ہے: 'ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ صنف کی بنیاد پر کیے جانے والے کسی بھی قسم کے تشدد کا مکمل اور فوری خاتمہ کیا جائے، اس ضمن میں جن صوبوں میں قانون سازی نہیں ہوئی وہاں قانون بنائے جائیں اور جہاں قوانین رائج ہیں وہاں ان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔'

  10. بی بی سی اردو کے لائیو کووریج میں خوش آمدید!

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بی بی سی اردو کی پاکستان میں عورت آزادی مارچ کے حوالے سے خصوصی کووریج میں خوش آمدید۔

    اس صفحے کو عورت مارچ کے حوالے سے خبروں کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

    اگر آپ کو عورت مارچ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں تو یہ ویڈیو ایک اچھی شروعات ہے!