میرپور زلزلہ: کب کیا ہوا؟

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں سمیت ملک کے بالائی حصوں میں زلزلے کے بعد حکام نے اب تک 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ 300 لوگ زخمی ہیں۔ زلزلے سے میرپور، بھمبر اور جاتلاں کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. نیشنل ڈِزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ

    قومی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ماتحت صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹیز کو ہر ممکنہ حفاظتی تدابیر لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    NDMA
  2. پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہری ایمرجنسی کی صورت میں ان نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں

    اس وقت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اگر آپ کو کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے یا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں تو ایسی صورت میں ان نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    مشتاق منہاس، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اطلاعات 03315450001

    قیصر اورنگزیب، ڈی سی میرپور 03015035424

    ڈاکٹر اعظم، ڈی سی کوٹلی 05826920763

    محمد طیب، ڈویژنل کمشنر 03004106967

    کرنل علاؤالدین، ڈائریکٹر ڈزاسٹر رسپونس 03311131313

    کیپٹن سید عماد عابد، ایس ایس پی جہلم 03009521434

    پولیس کنٹرول روم جہلم 05449270057

    ڈی پی او آفس جہلم 05449270042

    ڈی پی او دفتر گجرات 0539260026

  3. زلزلے کا مرکز کہاں تھا؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. جاتلاں میں تباہی کے مناظر

  5. میرپور: زلزلے میں زخمی ہونے والے بزرگ کی بی بی سی سے بات چیت

    ،ویڈیو کیپشنمیرپور: زلزلے میں زخمی ہونے والے بزرگ
  6. میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ

    پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’فوج کے سربراہ نے سول انتظامیہ کا ہاتھ بٹانے کے لیے امدادی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ فضائی اور طبی سہولیات سے لیس فوجی دستوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. چیئرمین این ڈی ایم اے: امدادی ٹیمیں میرپور پہنچ چکی ہے

    زلزلہ

    چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ میرپور میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ جہلم میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کم از کم تین افراد کے عمارتوں کے ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اپر جہلم کینال میں شگاف پڑنے کی وجہ سے پانی قریبی دیہات میں داخل ہو گیا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ منڈا پُل اور میرپور کو بھمبر سے منسلک کرنے والے پُل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ منگلا ڈیم کے آپریشن تھوڑی دیر کے لیے معطل کیے گئے تھے مگر اب انھیں دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

    نجی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کی ٹیم میرپور پہنچ چکی ہے جبکہ ایک ٹیم جہلم پہنچ رہی ہے

  8. میرپور سے ہلاکتوں کی اطلاع

    میرپور

    ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کے مطابق اب تک چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک بچی شامل ہے۔ ان کے مطابق زخمیوں کے تعداد پچاس کے قریب ہے جس کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

  9. پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    زلزلہ

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت پاکستان کے شمالی علاقوں میں منگل کی دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوں میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، راولاکوٹ، ہٹیاں اور وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ

    امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ سٹیٹس جیولاجیکل سروے اور پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی جبکہ اس کا مرکز پنجاب کے شہر جہلم سے 5 کلومیٹر دور تھا۔